ممبئی دھماکے،وزیراعظم گیلانی کے سیاسی قیادت سےرابطے

زین

لائبریرین
وزیراعظم کے سیاسی قائدین سے رابطے ،ممبئی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت
سیاسی قائدین کی طرف سے وزیراعظم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کا متحد ہونا ضروری ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد …… ممبئی حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورت حال پر ان سے مشاورت کی ہے اور انہیں اعتماد میں لیا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے وزیراعظم کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفادات کے تحفظ کےلئے ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہیں اور حکومت اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی حمایت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورت حال پر ان سے مشاورت کی ہے اور انہیں اعتماد میں لیا ہے ۔ وزیراعظم گیلانی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد، پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، مسلم لیگ ن کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ممبئی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی۔ وزیراعظم نے تمام قائدین کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں تمام سیاسی قیادت کا متحد ہونا ضروری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے وزیراعظم کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کےلئے ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہیں اور حکومت اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی حمایت کریں گے۔
 
Top