ممبئی ، ہلاکتیں 110 سے تجاوز،کرفیو نافذ، فوج نے کنٹرول سنھبال لیا ۔۔۔۔ تفصیلی خبر

زین

لائبریرین
ممبئی ، ہلاک ہونیوالوں کی تعداد110سے تجاوز کر گئی
دکن مجاہدین نے ذمہ داری قبول کرلی ، علاقے میں کرفیو نافذ، ریسکیو آپریشن میں تیزی‘ سٹاک مارکیٹ اور تعلیمی ادارے بند‘ امتحان ملتوی کر دیئے گئے‘ شہر کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا
ممبئی بم دھماکو ں کا جا ئزہ لیا جا رہاہے ، امریکی محکمہ خارجہ
ممبئی ، واشنگٹن، لندن، اسلام آباد……بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو دس سے تجاوز کر گئی ہے ،علاقے میں کرفیو نافذ‘ ریسکیو آپریشن میں تیزی‘ سٹاک مارکیٹ اور تعلیمی ادارے بند‘ امتحان ملتوی کر دیئے گئے‘ شہر کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا۔ دہشت گردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم‘ تاج ہوٹل میں یرغمال بنائے جانے والوں کو بازیاب کرانے کی کوششیں 14 گھنٹے بعد تک بھی جاری‘ جبکہ اوبرائے ہوٹل پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد نے بھارتی جیلوں میں قید مجاہدین اور مقبوضہ کشمیر سے فوج واپس بلانے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان امریکہ برطانیہ یورپی یونین نے بھارت کے شہر ممبئی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔
بھارتی اور عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہارشٹر کے شہر ممبئی پر بھارت کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے دہشت گردوں نے حملہ کردیاتھا۔ اس دوران جنوبی ممبئی میں اوبرائے ہوٹل ، تاج ہوٹل ، واڑی بندر اور نریمن پوائنٹ کے علاقوں میں کم از کم 16 بم دھماکے کیے گئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 110سے تجاوز کر گئی ہے دھماکوں میں ڈی آئی جی انسداد دہشت گردی ہمنت کرکرے اور تین اعلیٰ افسران سمیت 10اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے تاج ہوٹل سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر اورند مہابادی نے بتایا کہ بم دھماکے رات دس بجکر پندرہ منٹ پر شروع ہوئے۔دہشت گروں نے تاج ہوٹل میں گھس کر عمارت کا کنٹرول حاصل کرکے ہوٹل کے عملے اور 40غیر ملکیوں کو یرغمال بنالیا۔ دہشت گرد غیر ملکیوں کو لے کر ہوٹل کی چھت پر موجود ہیں۔ سیکورٹی فورسزکے اہلکار ہوٹل میں داخل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب معروف بھارتی اخبار کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی کا مقصد بین الاقوامی توجہ حاصل کرنا ہے۔ ہوٹل اوبرائے میں بھارت میں کام کرنے والی ممتاز غیر ملکی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے ممبئی بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ ممبئی ریلوے پولیس کمشنر نے بتایا کہ کلاشنکوف رائفلوں اور گرینیڈز سے مسلح افراد نے ریلوے اسٹیشن کے لائونج میں داخل ہوکر فائرنگ کی اور بم پھینکے۔ انتظامیہ نے ممبئی میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک غیر معروف تنظیم دکن مجاہدین نے خبر رساں ادارے کو ایک ای میل میں ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل نے بتایا کہ بھارتی آرمی اور نیوی کے کمانڈوز کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ آرمی کے 65 اور نیشنل سیکورٹی گارڈ کے 200 کمانڈوز کو ممبئی روانہ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے رات گئے گیٹ وے آف انڈیا سے بارود سے بھری ایک کشتی پکڑی ہے۔مہاراشٹر کے وزیراعلی ولاس راؤ دیشمکھ اور ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے کہا کہ حملہ آور سمندری راستے سے بوٹ کے ذریعہ سے شہر میں داخل ہوئے۔پولیس نے اس بوٹ کو قبضہ میں لے کر اس کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ ہنگامی طور پر طلب کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس دوران فوج اور کمانڈو آپریشن کے بعد 9 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔آر آر پاٹل نے اس حملہ کو ملک پر حملہ قرار دیا۔ پاٹل کے مطابق ممبئی پر اس طرح کے حملہ کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ ایک عینی شاہد سلام قاضی نے بتایا کہ وہ مچھگاؤں سے گزر رہے تھے کہ ایک چلتی ہوئی ٹیکسی میں زور دار دھماکہ ہوا اور ٹیکسی کے پرخچے اڑ گئے۔ تاج اور اوبیرائے ہوٹل شہر کے اہم علاقوں میں واقع ہیں۔ اوبیرائے ہوٹل کے قریب ہی ایئر انڈیا کا صدر دفتر ہے اور انڈین ایکسپریس کا ٹاور بھی۔ ہوٹلوں اور اسپتالوں کے علاوہ دہشت گردوں نے ریلوے اسٹیشن ، کرافورڈ مارکیٹ ، وادی بندر اور مغربی ایکسپریس ہائی وے کو نشانہ بنایا ہے۔ مہارشٹرا کے پولیس سربراہ اے این رائے کے مطابق دہشت گرد تاج ہوٹل ، اوبرائے ہوٹل اور جی ٹی اسپتال میں 75 لاشیں اور50 زخمی لائے گئے ہیں۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ولاسراو دیش مکھ کیرالا کا دورہ مختصرکرکے ممبئی واپس پہنچ رہے ہیں۔اپوزیشن رہنما ایل کے ایڈوانی نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے فون پر رابطہ کیا اور ممبئی میں جاری پولیس مقابلوں کی تفصیلات معلوم کی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی میں بم دھماکوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ سٹاک مارکیٹس بھی بند کر دی گئیں۔ ممبئی یونیورسٹی میں ہونے والے انتخابات کو بھی ملتوی کر دیا گیا شہر کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا ہے۔ دہشت گردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیاگیا ہے۔ ہوٹلوں میں یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کرانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ممبئی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور لوگ گھروں میں خوف سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے مختلف ہوٹلز میں اب بھی دہشت گرد موجود ہیں اور صرف تاج ہوٹل کی ساتویں منزل پر 4 دہشت گرد موجود ہیں جہاں کم از کم 20 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور اوبرائے ہوٹل میں منیجر کی فیملی تاحال یرغمال بنی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 11 مقامات پر حملہ کیا جن کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے جبکہ اب تک 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حتمی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہوٹلوں میں ٹی وی نشریات بند کر دی گئی ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ولاس رائو دیش مکھ نے کہا کہ دہشت گرد کشتیوں کے ذریعے ممبئی میں داخل ہوئے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا سے بارود سے بھری ایک کشتی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ممبئی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیش مکھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکاہے۔ یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ اس کارروائی میں کون لوگ ملوث ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دو اسٹین گن برآمد کرلی گئی ہیں۔اس سوال پرکہ کیا دہشت گردوں کا ٹارگٹ غیر ملکی تھے وزیر اعلیٰ دیش مکھ نے کچھ کہنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے قریب سے بارود سے بھری ایک کشتی برآمد کرلی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ موقع سے کسی ملزم کی گرفتاری کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ گزشتہ روز سمندری راستے سے ممبئی میں داخل ہوئے اور وہ سرحد پار سے تربیت لے کر آئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رات میں جس گاڑی کو روکنے کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا ان میں مرنے والے ایک کا نام ابو جبکہ دوسرے کا نام اسماعیل معلوم ہواہے جبکہ اوبرائے ہوٹل اور تاج ہوٹل میں لوگوں کویرغمال بنانے والے دیگر کا تعلق بھی سرحد پار سے بتایاجارہاہے۔پولیس نے مرنے والے دوملزما ن سے دو کلاشنکوفیں اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے تھے جبکہ ایک سی ڈی بھی برآمد کی تھی جس میں ممبئی کے حساس علاقوں کی ویڈیو تھی۔دہشت گردی جب ممبئی کی بندرگاہ پر اترے تو ان کے چہروں کو کالی پٹیوں سے باندھ دیاگیا تھا اور دہشت گرد کارروائی کرنے والے ایک گروپ کو نہیں معلوم تھا کہ دوسرا گروپ کیاکرنے والاہے۔ دریں اثناء بتایا گیا ہے کہ ان حملہ آوروں نے ممبئی میں یہودیوں کے ایک گروپ کے ہیڈکوارٹر نریمان ہاٶس پر بھی قبضہ کر لیا تھا اور اسرائیلی خاندان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ممبئی اپارٹمنٹ بلڈنگ جس کو مسلح افراد نے یرغمال بنایا ہے اس میں ایک یہودی اس کی اہلیہ اور 3 بچے بھی مقیم ہیں جبکہ اسرائیل نے ممبئی شہر میں موجود اپنے درجنوں شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ممبئی میں اسرائیلی قونصلیٹ کے ممبران ان لاپتہ یہودیوں کو ہسپتال میں تلاش کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نریمان ہاٶس میں یہودی ایک مذہبی تنظیم چاباد کا دفتر ہے جس میں یہودی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ اوبرائے ہوٹل میں 2 امریکی شہریوں اور ایک جاپانی تاجر کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ فرانسیسی نیوکلیئر سائیکاٹرسٹ اور اس کی اہلیہ کو تاج ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ دریں اثناء اوبرائے ہوٹل پر قبضہ کرنے والے مبینہ دہشت گردوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید مجاہدین کو رہا اور مقبوضہ کشمیر سے فوج واپس بلائی جائے اور بھارت اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔ بھارتی ٹی وی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دکن مجاہدین کے سعد اللہ نے کہا کہ بھارت میں جتنے بھی مجاہدین قید ہیں انہیں چھوڑا جائے اسی صورت میں یرغمالیوں کو چھوڑا جائے گا بارت میں رہنے والے مسلمانوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں سعد اللہ نے کہا کہ بھارت ہمارا ملک ہے اور اس سے ہمیں پیار ہے لیکن جب ہمارے بڑوں کو ماٶں بہنوں کو قتل کیا گیا ہمیں سکون سے سونے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ ان حملوں پر مجبور ہوئے۔ سعد اللہ نے نجی ٹی وی کے دوبارہ رابطے پر کشمیر سے فوج بلانے اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کے مطالبات کئے۔ ہم بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور بابری مسجد سمیت دیگر مساجد کو شہید کرنے پر ان حملوں پر مجبور ہوئے۔ جب تک بھارت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا حملے جاری رکھیںگے۔ سعد اللہ نے کہا کہ ہم بھارت سے محبت کرتے ہیں بھارت ہمارا ملک ہے لیکن یہاں ہمیں رہنے نہیں دیا جاتا۔ عورتوں کو قتل اور مساجد کو گرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام مجاہدین کو رہا کیا جائے کشمیر سے فوج کو واپس اور اسرائیل سے بھی گٹھ جوڑ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد دکن کے رہنے والے ہیں اور مسلمانوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔ حیدر آباد ریاست کو آزاد کرا کے مسلمانوں کی ریاست بنائیںگے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
دریں اثناء پاکستان امریکہ برطانیہ یورپی یونین نے بھارت کے شہر ممبئی میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یو سف رضا گیلانی نے بھارت کے وزیر اعظم من مو ہن سنگھ کو اپنے ایک پیغام میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور سو گوار خا ندانوں سے ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ۔ انہو ں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ سانحہ ممبئی دہشت گردی کے خلاف انڈیا اور پا کستان کی مشترکہ سو چ اور حکمت عملی کو مزید تقویت دے رہا ہے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے وا قعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔امریکہ کے نومنتخب صدر بارک اوبامہ نے ممبئی بم د ھماکوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے بیخ کنی کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ ووڈ نے ممبئی بم دھماکوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیا ں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور واقعے میں اب تک کسی امریکی باشندے کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔برطانوی وزیر اعظم گورڈن برائون نے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کے نام ایک پیغام میں ممبئی بم دہماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اس کی گھڑی میں ان کا ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کی ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ اور بھارت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ادھر یورپی یونین نے بھی ممبئی بم دہماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔ بر طانیہ اور بھا رت مزید یکسوی سے دہشت گر دی کے خاتمے کے لئے مشتر کہ اقداما ت کر یں گے ۔ بر طانیہ نے بھا رت میں مو جو د اپنے شہر یو ں کو سفر ی ہدایا ت دیتے ہوئے انہیں غیر ضر وری سفر کرنے سے منع کیا ہے ۔دوسر ی جا نب یو رپی یونین اور خلیجی ممالک نے بھی ممبئی دھماکو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی حمایت کا یقین دلا یا ہے ۔
ادھر امریکانے ممبئی بم دھما کو ں کی شدیدمذمت کر تے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہو لناک دھماکو ں سے پیدا ہو نے والی صورتحال کا جا ئزہ لیا جا رہا ہے ۔ امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجما ن رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہو نے والو ں کے خاندانوں سے امریکا کو دلی ہمدردی ہے ۔ امریکا اس مو قع پر انڈیا کے ساتھ ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجما ن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردوں کے ہا تھو ں یر غمال بنائے جا نے والے غیر ملکیوں پر بھی شدید تشویش ہے اور وہ اس بات کا بھی اندازہ لگارہے ہیں کہ ان یر غمالیوں میں امریکی شہر تو نہیں ہیں ۔ادھر امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس وائٹ ہائوس میں طلب کرلیا گیا ہے ۔
 

زین

لائبریرین
بھارتی میڈیا کا روایتی منفی رویہ ،ممبئی کے واقعات کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش
پاکستانی شہری کی گرفتاری کا دعویٰ ، حملہ آوروں کو پاکستانی حیدر آباد کا شہری قرار دینے کی ناکام کوشش
ممبئی……بھارتی میڈیا نے روایتی انداز میں ممبئی میں ہونے والے واقعات کا تعلقات پاکستان سے جوڑنا شروع کردیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی کے علاقے چوپاٹی سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث ہے بھارتی ٹی وی چینل اور دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی کے علاقے چوپاٹی سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس سے قبل ایک بھارتی چینل نے ممبئی بم دھماکوں اور فائرنگ میں ملوث دہشتگردوں سے بات کی جس میں اس شخص نے اپنا تعلق حیدر آباد دکن سے بتایا تاہم چینل کے میزبانوں نے اس کا تعلق پاکستان کے شہر حیدر آباد سے جوڑنے کی کوشش کی جس پر مذکورہ شخص نے میزبانوں کو ٹوکتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شہرحیدر آباد سے نہیں بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کا شہری ہے اور اس نے یہ اقدام بھارتی حکمرانوں کی طرف سے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف اٹھایا ہے اس دوران اس نے اپنے مطالبات بھی پیش کئے لیکن اس ٹی وی چینل کے میزبانوں نے مذکورہ دہشتگرد کے بار بار انکار پر بھی اس کو پاکستان قرار دینے پر تلے رہے جبکہ ایک اور ٹی وی چینل کی خاتون میزبان نے بلاتصدیق ان افراد کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں برسر پیکار مجاہدین سے جوڑنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہاں کہ ان کو ہمسائیہ ملک پاکستان سے سپورٹ کیا گیا تاہم اس فعل میں بھارت کا پرنٹ میڈیا بھی پیش پیش رہا اور بعض اخبارات نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سانحہ کا تعلق کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش کی ۔
................................................
................................................
دہشت گردی کا شکار بننے والے تاج ہوٹل کی تاریخ
ممبئی……ممبئی میں دہشت گردوں کی جانب سے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والا تاج ہوٹل بھارت کے قومی وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ہوٹل پارسی صنعت کار جام سیتجی ٹاٹا نے انگریزوں کے بڑے ہوٹلوں میں متحدہ بھارت کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کا جواب دینے کےلئے بنایا۔ بحیرہ عرب کے کنارے پر واقع ہوٹل کی تعمیر 1903 میں مکمل ہو ئی ۔ تاج ہوٹل جلد ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مر کز بن گیا ہوٹل کے پرانے حصے میں جدید دکانیں واقع ہیں ہو ٹل کے انتہائی جدید حصے کی تعمیر970میں مکمل کی گئی جدیدعمارت کے ٹاور کی چھت میں قائم ریسٹورنٹ چائے کیلئے مشہور ہے ہوٹل میں پانچ سو پچپن کمرے ہیں ڈبل روم کے ایک رات کا کرایہ تین سو پینسٹھ سے چار سو پچیس ڈالر کے درمیان ہے۔ تاج ہو ٹل میں دنیا بھر کے متعدد رہنماؤں نے دورہ بھارت کے دوران رہائش اختیار کی ہے ۔ تاج ہوٹل میں رہائش رکھنے والے بین القوامی رہنماؤں میں بر طانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم ، مصر کے سابق صدر جمال عبد الناصر اور مشہور افسانوی شخصیت جون لینن شامل ہیں۔
................................................
................................................
بھارت چھ سالوں میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں 6سو زائد افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے رپورٹ
نئی دیلی……… بھارت میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں اب تک چھ سو زائد افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔رواں سال پیش آنے والے دہشت گردی کے چند واقعات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔ تیس اکتوبر کو آسام اٹھارہ بم دھماکوں میں اسی افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی گئے ۔ اکیس اکتوبرکومنی پور پولیس کمانڈو کمپلیکس کےنزدیک بم دھماکے میں سترہ افراد مارے گئے ۔ چودہ اکتوبر کو کان پورمیں سائیکل میں نصب بم دھماکے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ ستمبر میں مالے گاؤں میں پرہجوم بازار میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔ انتیس ستمبر کو گجرات میں واقع موداسا کے علاقے میں مسجد کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ۔ ستائیس ستمبرکو نئی دہلی میں مہرالی کے علاقے میں بازار میں بم حملے کے باعث تین افراد ہلاک ہوئے ۔ تیرہ ستمبرکو نئی دہلی میں مختلف مقامات پر چھ بم دہماکوں چھبیس افراد مارے گئے ۔ چھبیس جولائی کو احمد آباد میں مختلف مقامات پر دو گھنٹوں کے دوران بیس بم دھماکوں میں ستاون افرادہلاک ہوئے ۔ پچیس جولائی کو بنگلورمیں معمولی نوعیت کے بم دہماکےسے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ۔تیرہ مئی کو جے پور میں ۔سیریل بم بلاسٹ میں اڑسٹھ افراد مارے گئے ۔ جنوری میں رام پور سینٹرل ریزرو پولیس کیمپ میں دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ۔ دو ہزار سات میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ۔ اکتوبر میں راجھستان میں واقع درگاہ اجمیر شریف کے اندر بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے چھبیس اگست کوحیدرآباد کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں پچاس کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔ مئی میں حیدرآباد مسجد میں بم دھماکے سے گیار افراد جاں بحق ہوئے ۔ انیس فروری کوسمجھوتا ایکسپریس میں دو بم دہماکوں کے نتیجے میں درجنوں پاکستانیوں سمیت چھیاسٹھ مسافر زندہ جل گئے ۔ سال دو ہزارچھ میں مالے گاؤں میں آٹھ ستمبر کو مسجد میں دو بم دہماکوں کے باعث چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ گیارہ جولائی کو ممبئی کے مختلف مقامات پر سات بم دھماکوں میں دو سے زائد افراد ہلاک اور سات سو کے قریب زخمی ہوئے ۔ سات مارچ کو بنارس میں واقع پولیس اسٹیشن اور مندر میں تین بم دہماکوں کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک ہوئے ۔ نئی دہلی ۔انتیس اکتوبردو ہزار پانچ دیوالی سے ایک روز پہلے مختلف مقامات پر تین بم دہماکوں میں باسٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ۔ پچیس اگست دو ہزار تین۔کو ممبئی گیٹ وے آف انڈیا سمیت دو مقامات پر بم دہماکوں میں چھیالیس افراد مارے گئے ۔ چوبیس ستمبردوہزار دو گاندھی نگر کے مندر میں دہشت گردوں کے حملے چونتیس افراد ہلاک ہوئے
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

زین

لائبریرین
پاکستان نے پاک بھارت انٹیلی جنس چیفس میں رابطے کی تجویز پیش کردی ،ممبئی کے واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنا غلط ہے ، شاہ محمود قریشی
نئی دہلی،چندی گڑھ ……پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبئی بم دھماکوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت پوری انسانیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام لوگوںکو مل کر نا ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی دہشت گردی کا شکار ہیں اور دونوں کو اس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان ایک اہم اور فرنٹ لائن کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان کو ملوث کرنا غلط ہے پاکستان بھارت کی طرح خود دہشتگردی کا شکار ہے ہمیں بغیر ٹھوس ثبوتوں کے ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے جس سے دو طرفہ تعلقات اثر انداز ہوں بلکہ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے مل کر اقدامات اٹھائیں ۔ چندی گڑھ میں بھارتی صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی ملک کو ایسے سنگین واقعات میں ملوث کرنا انتہائی غلط اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے اور وہ خود اس کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ہم ممبئی میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمیں دلی دکھ اور رنج ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات نہیں بلکہ دہشتگرد کے ناسور سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی دہشتگردی کا شکار ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانا ہونگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان ایک اہم اور فرنٹ لائن کردار ادا کررہا ہے لیکن بعض مفاد پرست عناصر ایسے ہیں جو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ممبئی کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے ان عناصر کو بغیر ثبوت ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے اس دردناک واقعات پر شدید دکھ پہنچا ہے اور میں ان خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جن کے عزیز اس واقعے میں ہلاک ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کوئی مقامی یا علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک بین الاقوامی اور مہذب معاشرے کا حصہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہمیں مل کر اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قبائلی علاقوں میں ان انتہا پسند عناصر کے ساتھ نمٹ رہا ہے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے بھارتی ہم منصب پرناب مکھر جی سے بھی دہشتگردی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور اس سلسلے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان انٹیلی جنس سطح پر بھی ہاٹ لائن قائم کی جائے تاکہ ایسے واقعات سے نمٹا جاسکے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سربراہان کے درمیان جب ہاٹ لائن رابطہ ہوگا تو وہ موثرانداز میں ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کرسکیں گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سانحہ میں بھارت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ دریں اثناء چندی گڑھ میں کواپریٹو ڈویلپمنٹ پیس اینڈ سکیورٹی ان سائوتھ ایشیا کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے خفیہ اداروں کے سربراہان بھی ملاقات کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کو انٹیلی جنس سطح پر ہاٹ لائن قائم کرنی چاہیے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے بھارتی میڈیا میں ممبئی کے واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوششوں کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا ایسی خبریں شائع نہ کرے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں اور امن کا عمل ڈی ریل ہوجائے ۔
 

زین

لائبریرین
ممبئی میں ہونے والی 20ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ ملتوی کردی گئی۔ بھارتی صحافی انیسہ خان کے مطابق اس بات کا اعلان بمبئی میں‌ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔اس کے علاوہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دو ونڈے میچز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں‌۔
 
Top