ملک ادب کے شہزادے-ایک نایاب ہندوستانی کتاب

راشد اشرف نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 29, 2013

  1. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,431
    ڈاکٹر اعجاز حسین۔ الہ آباد کے محلہ راجہ پور میں 1898 میں پیدا ہوئے۔ ان کے شاگرد وں میں ممتاز حسین، وقار عظیم، جلیل قدوائی، مجتبٰی حسین، مصطفی زیدی ، بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ڈاکٹر اعجاز حسین کی وفات فروری 1975 میں مظفر پور(بہار) میں ہوئی اور تدفین الہ آباد میں کی گئی۔1965 میں کاروان پبلشر، الہ آباد سے شائع ہوئی ڈاکٹر اعجاز حسین کی خودنوشت ’میری دنیا‘ ادبی حلقوں میں خاصی مشہور ہوئی تھی۔

    راقم الحروف کو ڈاکٹر اعجاز کے تحریر کردہ خاکوں و تذکروں پر مبنی اہم کتاب "ملک ادب کے شہزادے" کی ایک عرصہ سے تلاش تھی ۔ یہ کتاب الہ آباد سے 1954 میں شائع ہوئی تھی اور اب وہاں بھی مکمل طور پر نایاب ہے۔ الہ آباد میں قیام پذیر ہمارے پرخلوص کرم فرما محترم چودھری ابن النصیر نے تلاش بسیار کے بعد اسے راقم کو ارسال کیا ہے۔ چودھری صاحب اپنے پیغام میں رقم طراز ہیں:
    "
    ملک ادب کے شہزادے میں نے کسی طرح سے ڈھونڈ نکالی۔ الہ آباد میں کسی کے پاس نہیں۔ یہاں ہندوستانی اکیڈمی میں پرانی کتابوں کا خزانہ ہے لیکن وہ ایشو نہیں کرتے۔ پوری کتاب کی فوٹو کاپی کرانا اس لیے مشکل ہے کہ ان کے یہاں اس کا کوئی انتظام نہیں۔ میں نے کسی صورت یہ کام کرایا ہے اور آئندہ کے لیے راستہ بھی ہموار کرلیا ہے۔"

    چودھری ابن النصیر صاحب خصوصی شکریے کے مستحق ہیں، ان تمام لوگوں کی جانب سے جو ان کے توسط سے اسے پڑھیں گے اور استفادہ کریں گے۔

    ملک ادب کے شہزادے میں مصنف نے بقول ان کے، اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے کہ شاعر و ادیب کی صورت و سیرت، حرکات و سکنات سے اس کی شخصیت کے پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے۔ کتاب میں جن شخصیات کے تذکروں کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے ان میں چند نام یہ ہیں:

    جعفر علی خان اثر
    نوح ناوری
    احسان دانش
    اصغر گونڈوی
    جگن ناتھ آزاد
    تاباں بدایونی
    ثاقب لکھنوی
    جوش
    معین احن جذبی
    جلیل احمد قدوائی
    صفی لکھنوی
    سلام مچھلی شہری
    ساغر نظامی
    علی سردار جعفری
    سائل دہلوی
    روش صدیقی
    عرش ملیسانی
    فراق گورکھپوری
    راہی معصوم رضا
    حفیظ جالندھری
    خمار بارہ بنکوی
    مجاز
    کیفی اعظمی
    نازش پرتاب گڑھی
    وامق جونپوری


    کتاب پیش خدمت ہے
    :
    ملک ادب کے شہزادے
    ڈاکٹر اعجاز حسین
    کارواں پبلشر الہ آباد
    اشاعت: 1954





    خیر اندیش
    راشد اشرف
    کراچی سے
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,431
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    کتاب پوسٹ کرنے کا شکریہ جناب۔ انشا للہ جلد ہی پڑھوں گا۔ لیکن فہرست پڑھ کر یہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے زیادہ ہ تر شخصیات میرے لئے اجنبی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بلاشبہ اک نایاب کتاب میں شراکت دی ہے محترم راشد بھائی
    بہت شکریہ بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ راشد صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,975
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    شکریہ راشد اشرف بھائی۔ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کرلی اور اس کی ورق گردانی بھی کرڈالی۔ واقعی یہ کتاب تو اس لائق ہے کہ اس کا یونی کوڈ ورژن بھی بنایا جائے۔

    اللہ آپ کو خوش رکھے۔

    ویسے ہماری فرمائش کا کیا رہا۔ ہمیں تو حکیم بڈھن کے کارنامے پڑھنا ہیں، کیا کیجیے گا ہماری پینڈنگ فرمائش کا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,431
    نوازش
    حکیم بڈھن والی کتاب ایک صاحب ایسے لے کر گئے کہ اس کی واپسی کے انتظار میں ہم بڈھے ہوتے نظر آرہے ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. Rashid71

    Rashid71 محفلین

    مراسلے:
    1
    اسّلا م و علیکم

    . جناب ہمنام را شد صاحب . پہلی مرتبہ محفل اور ویب سائٹ میں حاضر ہوا ہوں. کافی دن سے بہزاد لکھنوی کی مذکورہ بلا کتاب " حکیم بڈ ھن" تلاش کر رہا ہوں . کیا کوئی مدد یا رہنمائی فرما سکتے ہیں . یہ کہاں چھپی تھی انڈیا یا پاکستان میں ؟ میں پاکستانی اور ٹورنٹو میں مقیم ہوں . کیا اسکو آن لائن آرڈر کر سکتا ہوں یا محض آن لائن پڑھ ہی سکتا ہوں. امید ہے رہنمائی کریں گے.

    بہرحال اردو کے لئے بہترین کام کے لئے شکریہ.

    واسّلام
    راشد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,975
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    راشد بھائی! حکیم بڈھن کے کارنامے دوبارہ پڑھنے کے لیے ہم 2013 میں بھی اتنے ہی بیتاب تھے جتنے آج ہیں۔ بہزاد لکھنوی کی کتاب ہو، اس کا آن لائن ورژن ہو، پی، ڈی ایف ہو یا عالمی ڈائجسٹ کے کسی شمارے میں چھپی اس کی قسطیں۔
     
  10. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,431
    وعلیکم السلام

    یہ کتابی شکل میں محدود تعداد میں شائع ہوئی تھی، اس نایاب ہے۔ اس کا تعارفی مضمون شکیل عادل زادہ نے لکھا تھا۔ اگر سرمائے کا بندوبست ہوجائے تو میں اسے زندہ کتابیں میں شائع کردوں۔ سردست کچھ کتابیں ہیں جو شائع ہونی ہیں۔ یہ سلسلہ چند احباب کے مالی تعاون سے چلا رہا ہوں، اب تک 59 کتابیں آچکی ہیں۔

    تازہ ترین فہرست ملاحظہ کیجئے:

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,859
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    مگر برقی کتابوں کے لیے تو ہمیں ایک کتاب بھی اب تک فراہم نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ کمپوز کر کے ہی شائع ہوئی ہوں گی، محض سکیننگ کر کے نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر