ملٹی فارمیٹ سافٹ وئیر۔۔۔۔ TXT, TIFF, PDF, DjVu, Comic Book Archive (CBR or CBZ), XPS

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
القلم کی اردو لائبریری میں موجود کتب ایک خاص فارمیٹ میں موجود ہیں۔یہ فارمیٹ DjVu کہلاتا ہے اور اسکے لئے ایک الگ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

کچھ دن پہلے ایک بہت مفید پروگرام نظر سے گزرا، جو کہ میرے خیال میںالقلم لائبریری میں موجود کتب کو دیکھنے کے لئے ایک بہت مفید ٹُول ہے۔ کیونکہ یہ ایک ہی سافٹ وئیر مختلف فارمیٹ کی سپورٹ رکھتا ہے۔ وہ فارمیٹ یہ ہیں:

TXT, TIFF, PDF, DjVu, Comic Book Archive (CBR or CBZ), XPS

اسکا نام ہے:STDU Viewer
اور یہ ہے اسکی ویب سائٹ: TIFF, PDF, DjVu, Comic Book Archive (CBR or CBZ), XPS viewer

اسکا سائز تقریبا 1.63 MB ہے۔

اور میرے خیال سے یہ القلم اردو لائبریری میں موجود کتابوں اور دیگر فارمیٹ کی کتب وغیرہ کو دیکھنے کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس ایک سافٹ وئیر میں مختلف فارمیٹ کی کتب پڑھنے کی سہولت موجود ہے۔

اور غیر کمرشل استعمال کے لئے یہ بالکل مفت میں فراہم کیا گیا ہے۔ اوپر دی ہوئی ویب سائٹ سے آپ یہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

والسلام
 
Top