مصحفی ملنا ہمارے ساتھ صنم عار کچھ نہ تھا ۔ مصحفی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 6, 2012

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ملنا ہمارے ساتھ صنم عار کچھ نہ تھا
    تم چاہتے تو تم سے یہ دشوار کچھ نہ تھا

    سن کر کے واقعے کو مرے اُس نے یوں کہا
    کیا سچ ہے یہ؟ وہ اتنا تو بیمار کچھ نہ تھا

    میری کشش سے آپ عبث مجھ سے رک رہے
    روٹھا تھا یوں ہی جی سے میں بیزار کچھ نہ تھا

    ہاں شب صدائے پاسی تو آئی تھی کچھ ولے
    دیکھا جو اٹھ کے میں، پسِ دیوار کچھ نہ تھا

    افسوس اس میں آتے ہی دل اپنا لگ گیا
    باغِ زمانہ گرچہ ہوادار کچھ نہ تھا

    بے کل رکھے تھی لاگ طبیعت کی رات دن
    ہر چند اس سے مجھ کو سرو کار کچھ نہ تھا

    کٹتا نہ کیونکہ دیکھ کے ابرو کی چیں کو میں
    یہ خطِّ تیغ تھا، خطِ زنّار کچھ نہ تھا

    ق
    اِک بوسہ چاہتا تھا تصور کے لب سے جان
    میں جنسِ حسن کا تو خریدار کچھ نہ تھا

    پر حیف تم سے اتنی بھی ہمت نہ ہو سکی
    اس میں زبانِ خوبیِ رُخسار کچھ نہ تھا

    ظالم نے کیا سمجھ کے کیا مصحفی کو قتل
    یارو! وہ اس قدر تو گنہگار کچھ نہ تھا

    (غلام ہمدانی مصحفی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اس زمانے کی اردو کی جھلک اور مخصوص رنگ لئے، مصحفی کی اس غزل
    کے لئے تشکّراور بہت سی داد قبول کیجئے!

    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ طارق صاحب! سلامت رہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,377
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سن کر کے واقعے کو مرے اُس نے یوں کہا
    کیا سچ ہے یہ؟ وہ اتنا تو بیمار کچھ نہ تھا
    سبحان اللہ...کیا کہنے ....
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,832
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ چیمہ صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر