مقتدرہ قومی انگریزی اردو لغت

دوست

محفلین
کئی مہینوں کے اصرار کے بعد آخرکار آج میرے دوست نے مجھے مقتدرہ کی یہ لغت پہنچا ہی دی ہے۔ اس کے آنے پر میں بہت پرجوش تھا لیکن اب مجھے لگ رہا ہے اس کا آنا جتنا مشکل تھا اس سے زیادہ مشکل اس کو سکین کرنا ہے۔ کم از کم پانچ کلو وزن کی اس کتاب کو سکین کرنا جوئے شیر لانے سے بھی کوئی اوپر کی چیز لگ رہی ہے۔ میں نے پندرہ منٹ میں بمشکل 5 صفحے سکین کیے ہیں اور اس کی متروک ہوتی جلد کو ایک اور صدمہ بھی پہنچا چکا ہوں (مزید اکھڑ گئی ہے)۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی اب اس کا مصرف کیا ہو۔ اتنی بڑی کتاب کو سکین کرنا میرے سکینر کے بس کی بات لگ نہیں رہی۔ تو کیا کیا جائے۔ کوئی حل سوچیں۔ ورنہ یہ 2500 صفحات کی لغت بےکار جائے گی۔ اور واپس کرنا پڑے گی۔۔۔:(
میں بہت اداس ہورہا ہوں اس وقت۔۔
 
شاکر گھبرانا نہیں میری جان

لغت کے دس پندرہ ٹکڑے کرکے ان کو رکھ لو اور ایک حصہ کو سکین کرنا شروع کرو

میں بھی اسی ترکیب سے اسے سکین کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ کام کو ہم مل بانٹ لیں گے اور ہو جائے گا یہ انشاءللہ ۔

باقی تفصیلات میں تمہیں فون پر بتاؤں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کيا اس مقصد کے ليے ڈجيٹل کيمرے کا استعمال ممکن نہيں اگر کسي اچھے رزوليوشن والے ڈجيٹل کيمرے سے اس کي تصاوير لے لي جائيں اور پھر انہيں اپلوڈ کر ديا جائے
 

الف عین

لائبریرین
کرلپ کی آن لائن لغت کا مواد اسی سے لیا گیا ہے۔ لیکن جیسا سرمد حسین صاحب نے بتایا کہ انھوں نے محض اطلاقیہ بنانے کی حد تک لائسینس دیا ہے اس کا۔ اگر اس کی برقی کتاب بنانا ہی ہے تو آن لائن لغت سے مواد حاصل کریں۔ اس میں والڈ کارڈ کی سپورٹ ہے۔ چنانچہ الف اور ٹار ٹائپ کر کے سرچ کرنے سے الف سے شروع ہونے والے سارے الفاظ ایک جگ جمع ہو جائیں گے۔ اور انگریزی سے اردو جمع کرنا ہو تو اے سٹار سے اے کے الفاظ۔ ان کو کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
کيا اس مقصد کے ليے ڈجيٹل کيمرے کا استعمال ممکن نہيں اگر کسي اچھے رزوليوشن والے ڈجيٹل کيمرے سے اس کي تصاوير لے لي جائيں اور پھر انہيں اپلوڈ کر ديا جائے

میرا خیال ہے یہ سب سے بہتر طریقہ ہے - میں یہ تجربہ 2۔7 میگا پگزل کیمرے سے بیاضِ غالب پر کر رہا ہوں اور نہائت کامیاب ہے - لیکن 2۔7 میگا پگزل کے ساتھ ساتھ کیمرا بھی اچھی کوالٹی کا ہونا چاہیے -
 

دوست

محفلین
کیمرا اور ہینڈ ہیلڈ سکینر دستیاب ہونا میرے جیسے بندے کے ہاں خاصا مشکل کام ہے۔۔سکینر بھی کام کے لیے لیا تھا سوچا یہ بھی ہوجائے اس سے لیکن لگتا ہے میری قسمت میں ایسی سعادت نہیں ابھی۔:rolleyes:
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
ویسا Digital Camera کیساتھ تصاویر اتاری جائے تو سکینر سے بہتر نتائج ملتے ہے ۔۔ ۔ abbyy finereader والے بھی اسے ہے پریفر کرتے ہے ۔۔ اور میرا خیال ہے کہ سب سے بہتر Nikon کی Series ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر آجکل 7.2 م پ کی قیمت تقریباً 15000 روپے ہے بشمول 2 جی بی کے کارڈ کے
واللہ تعالٰی عالمہ ورسولہ عالمہ عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
ویسا Digital Camera کیساتھ تصاویر اتاری جائے تو سکینر سے بہتر نتائج ملتے ہے ۔۔ ۔ abbyy finereader والے بھی اسے ہے پریفر کرتے ہے ۔۔ اور میرا خیال ہے کہ سب سے بہتر Nikon کی Series ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر آجکل 7.2 م پ کی قیمت تقریباً 15000 روپے ہے بشمول 2 جی بی کے کارڈ کے
واللہ تعالٰی عالمہ ورسولہ عالمہ عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم

میرے پاس canon کا 12.1 میگا پکسل 1 gb کے کارڈ کیساتھ ہے، اور میرا نہیں خیال کہ یہ بھی scanner سے زیادہ اچھی quality دے سکتا ہے!
 
میرے پاس canon کا 12.1 میگا پکسل 1 gb کے کارڈ کیساتھ ہے، اور میرا نہیں خیال کہ یہ بھی scanner سے زیادہ اچھی quality دے سکتا ہے!
ہاں شاید آپ صحیح کہہ رہے ہوں۔ کیونکہ میں نے ذاتی طور اسے استعمال نہیں کیا۔ میرے دوست یار وغیرہ استعمال کرتے رہتے ہے ان کاموں کے لیے ۔ وہی کچھ ایسی باتیں کر رہے تھے ۔ اور ابے فائن ریڈر والوں کو بھی مجھے میل ریسیو ہوئی تھی جس میں انہوں نے کیمرے کا استعمال بتایا تھا۔
بہرحال کیا آپ بتا سکتے ہے کہ آپ نے Cannon کا یہ کیمرہ کتنے میں لیا ہے کیونکہ میں بھی کوئی اچھا کیمرہ لینا چاہتا ہوں ۔ Nikon کے بعد کونسی Company کا نمبر آتا ہے
 

arifkarim

معطل
بھائی لازمی نہیں کہ نکن یا کینن ہی سب سے اچھی کمپنی ہو۔ ۔ ۔
تصویر کی کوالٹی اسکے فوٹو گرافر پر بھی جاتی ہے۔ بہترین کیمروں کی لسٹ‌ کچھ اس طرح ہے:

Professional Digital SLR Cameras
1. Nikon D3
2. Nikon D2Xs
3. Canon 1Ds Mark 3
4. Canon 1D Mark 3

Semi Professional Digital SLR Cameras
1. Nikon D300
2. Nikon D200
3. Canon 5D
4. Fuji S5 Pro


Enthusiast Digital SLR cameras
1. Nikon D80
2. Canon 40D

Entry Level Digital SLR cameras
1. Nikon D40x
2. Canon 400D
3. Pentax K10D

یا:

New List
Professional Digital SLR Camera
1. Canon 1Ds Mark 3
2. Canon 1D Mark 3
3. Nikon D3
4. Canon 5D
5. Nikon D2Xs

Semi Professional Digital SLR Camera
1. Fuji S5 Pro
2. Canon 40D
3. Nikon D300
4. Canon 400D
5. Nikon D80
6. Pentax K10D
7. Nikon D40x

اور جو میرے پاس پے وہ میں‌ نے ناروے سے لیا ہے:
http://www.cameras.co.uk/reviews/canon-ixus-960-is.cfm
30000 روپے پاکستانی۔


امید ہے آپ کی مشکل آسان ہو گئی ہوگی۔ ۔ ۔
 
Top