مقامی حکومتوں کا نظام اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے

ساجد

محفلین
سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ 30/اپریل سے پہلے صوبوں میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول دیں ،کاش سپریم کورٹ یہ فیصلہ تین سال قبل کرتی جب میں اور میرے کئی ساتھی عدالتوں میں گئے اور آئین کے آرٹیکل 140-Aپر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ آئین کا آرٹیکل 140-Aصوبوں میں ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ انتظامی ، مالیاتی اور سیاسی اختیارات اضلاع کو منتقل کریں ۔ ہندوستان میں جمہویرت سے پہلاتعارف دراصل مقامی حکومتوں کے ذریعے ہی ہوا تھا جب 1883ء میں پہلی بار کلکتہ اور بمبئی میں ایک محدود نمائندہ حکومت قائم کی گئی ۔ پاکستان بننے کے بعد ایوب خان نے 1961ء میں بلدیاتی اداروں کو اپنے بطورصدر انتخاب کیلئے استعمال کیا جس کی وجہ سے بعد میں بلدیاتی اداروں کے بارے میں اس تصور نے جنم لیا کہ یہ ادارے فوجی آمریتوں کو سیاسی طاقت دیتے ہیں چنانچہ پھر یہ ہوا کہ ہر جمہوری دور میں مقامی حکومتوں کو کمزور کیا گیا اور آمریتوں میں ان اداروں پر بھرپور ذمہ داریاں ڈالی گئیں۔
چوہدری فواد حسین کا روزنامہ جنگ کے لئے خصوصی مراسلہ
 
Top