معیشت و تجارت

محمد اسلم

محفلین
خیر سے اِس زمرہ کا نام تو اچھا ہے مگر اس میں بہت سی لڑیاں کچھ زیادہ متعلق نہیں ہیں
میری تجویز تھی کہ واقعی معاشی و تجارتی باتوں کو ہی یہاں اولیت دی جاتی۔یعنی کہ تجارتی و معاشی دنیا میں مبتدی (میرے جیسے)حضرات کے لئے رہنمائی۔

منتظم ہی بہتر سمجھ سکتے ہیں۔۔۔

اب یہ فورم نرا انڈیا یا پاکستان کا تو ہے نہیں،،، اور ہو سکتا ہے دونوں ملکوں میں تجارت کےطریقہ کار اور قوانین میں کچھ فرق ہو،،، مگر کم از کم درجہ کی سرمایہ کاری سے لے کر اعلیٰ درجات کی تجارتی سرگرمیوں کو ہم اپنا نشانہ بنائیں اور انٹرنیٹ پر گھومتے پھرتے جو کچھ مفید و بنیادی چیزیں ملتی ہیں ،،،ایکدوسرے سے بانٹتے رہیں۔

اب میں تو انڈیا سے ہوں اسلئے
http://iepf.gov.in
یہاں اردو زبان میں بھی معلومات ہیں۔۔۔
آج کی شروعات کے لئے اتنا ہی۔
والسلام
 
آخری تدوین:
Top