معلومات کا حصول

AMERICAN

محفلین
کوئی دوست اس ویب سائٹ کے متعلق بتا سکتا ہے کہ یہ کیا ہے کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے. www..bloggers.pk اگر یہ ویب سائٹ حقیقت میں موجود ہے اس پر بلاگ کس طرح بنایا جا سکتا ہے۔ تفصیلی جوابی کی خواہش۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بلاگ ہوسٹ نہیں ہے بلکہ ایک فیڈ ایگریگیٹر ہے جہاں مختلف (پاکستانی) بلاگز کی فیڈ اکٹھی کی جاتی ہے۔
 

AMERICAN

محفلین
نبیل نے کہا:
یہ بلاگ ہوسٹ نہیں ہے بلکہ ایک فیڈ ایگریگیٹر ہے جہاں مختلف (پاکستانی) بلاگز کی فیڈ اکٹھی کی جاتی ہے۔

نبیل بھائی جان ““ ذرا اس ٹیکنکل ٹرمونالوجی کی وضاحت کر دیں““

فیڈ ایگریگیٹر
 

دوست

محفلین
آر ایس ایس فیڈ سے مراد کسی ویب سائٹ عمومًا خبری ویب سائٹس بلاگز یا فورمز کی تازہ ترین پوسٹ پر مشتمل وہ صفحہ ہوتا ہے جو صارف ایک ہی جگہ دیکھ کر اپنا وقت بچاتا ہے۔ آر ایس ایس ایگریگیٹر کئی سائٹس کی آر ایس ایس فیڈ کو اکٹھا کرکے آپ کو دکھاتا ہے یہ ویب پر مشتمل بھی ہوتے ہیں اور ڈیسکٹاپ بھی۔ یاہو اور گوگل وغیرہ بھی آر ایس ایس ایگریگیٹر کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
 
Top