معصوم باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اجنبی

محفلین
یہ موضوع مندرجہ ذیل افراد نے اتفاق رائے سے قائم کیا ہے
قدیر احمد
بدتمیز
ظفری
محب (؟)

چونکہ یہ افراد میرے تعارف والے تھریڈ میں ب ک و ا س کرتے پھر رہے تھے ، اس لیے انہیں یہاں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس دھاگے کے قیام میں ہمیں منتظمین کی آشیرباد حاصل نہیں ہے ۔ اس لیے ہم کوشش کریں گے کہ شائستگی کا دامن ہاتھ سے جانے نہ پائے ۔ لیکن اگر "انجانے" میں کوئی ایسی ویسی بات نکل جائے تو ہمیں مطلع اور معاف فرمائیے گا ۔
 

بدتمیز

محفلین
ظفر احمد کی باتوں کو تم ب ک و ا س نہیں مانتے۔ چلو اچھی بات ہے لیکن کم از کم اس ب ک ب ک میں ان کا بھی نام لکھ مارو۔
 

اجنبی

محفلین
یار ظفر صاحب! دراصل آپ نے کہا نہیں تھا اس لیے آپ کو شامل نہیں کیا ۔ آپ کو اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہر وہ شخص جو ہماری مجلس میں بیٹھنا چاہے شوق سے آئے ۔ اس میں مرد و خواتین کی قید بھی نہیں ہے۔ خواتین کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم کوشش کریں گے کہ ذو معنی الفاظ اور جملوں سے گریز کریں ۔ :lol:
 

ظفر احمد

محفلین
اچھا ہوا آپ نے بتا دیا ویسے ہمیں اجازت کی ضرورت نہیں پڑتی ہم خود ہی کسی بھی تھریڈ میں کود پڑتےہیں۔ :p
 

اجنبی

محفلین
اوہ میرے خدا! :shock:
صبح 9 بجے میں نے اس موضوع کو شروع کیا تھا ،
تب سے اب تک یہاں صرف 6 خطوط بھیجے گئے ہیں ۔
مگر 44 بار اسے دیکھا گیا ہے ۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم معصوم افراد کی ٹیم (خصوصاً میں) کتنے مقبول ہیں :lol:
 

بدتمیز

محفلین
ظفر احمد نے کہا:
نوٹ : یہاں بدتمیزی کے دائرے میں رہتے ہوئے تمیز کی معصوم باتیں کرنا لازمی ہیں؟ :lol:

بدتمیزی کرنے کا حق صرف مجھے حاصل ہے آپ سب میری بدتمیزی سہیں۔ :twisted: اور باتیں جونسی مرضی اوٹ پٹانگ کریں لیکن کسی کو پکڑنے کا موقع نہ دیں :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
اوہ میرے خدا! :shock:
صبح 9 بجے میں نے اس موضوع کو شروع کیا تھا ،
تب سے اب تک یہاں صرف 6 خطوط بھیجے گئے ہیں ۔
مگر 44 بار اسے دیکھا گیا ہے ۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم معصوم افراد کی ٹیم (خصوصاً میں) کتنے مقبول ہیں :lol:

تم تو اس قدر مقبول ہو کہ تمہارا نام قدیر سے مقبول رکھنے پر غور ہو رہا ہے :wink:
 

بدتمیز

محفلین
ڈیول فش نے کہا:
کیا یہاں معصوم ڈیول کے لیے بھی جگہ ہے :twisted:

بالکل یہاں سب کے لئے جگہ ہے۔
ویسے قدیر کو آگ لگ جانی ہے آگے اس کو میرا خود کو معصوم کہنا پسند نہیں اب آپ بھی خود کو معصوم کہہ رہے ہیں۔

اگر کسی کو بدتمیزی پر اعتراض ہو تو وہ احتراز ہی کرے۔
 

اجنبی

محفلین
ڈیول: آؤ آؤ ، مگر حوصلہ اور برداشت لے کر ۔ ہم ان تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں جن میں تحمل اور برداشت کا مادہ موجود ہو ۔
 

بدتمیز

محفلین
یہاں ٹی وی پر ایک ایڈ چلتا ہے۔ ورجینیا اور میری لینڈ میں پراپرٹی کی خریدوفروخت کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ ایڈ مجھے زہر لگتا ہے اس میں بھی ایک صاحب کا نام عبدالقادر ہے۔ تم بھی اس جیسے بن جاؤ گے
 

اجنبی

محفلین
بدتمیز: اوئے میری شرم سے لڑائی ہے ، اس کا نام مت لو ۔

ڈیول ۔ جہاں “اس تحریر“ لکھا ہوا ہے ، اس پر کلک کیجیے ۔
 

ظفری

لائبریرین
کچھ روز پہلے میرے دوست شاہ صاحب نے نیا کمپیوٹر خریدنا تھا ۔ ملتان کینٹونمنٹ میں واقع خان پلازہ کمپیوٹر سے متعلق مصنوعات کی بڑی منڈی ہے ۔ چنانچہ شاہ صاحب صبح کے وقت خان پلازہ سے کمپیوٹرز کی قیمیتیں وغیرہ پوچھ آئے ۔ شام کو انہوں نے مجھ سے “درخواست” کی کہ میں بھی ان کے ساتھ چلوں ، آخر تجربہ کار بندہ جو ہوا

چنانچہ ہم دونوں خان پلازہ پہنچ گئے ۔ شاہ صاحب کی مطلوبہ دکان میں داخل ہوئے ، چند لمحوں بعد چار عدد نوجوان لڑکے بمعہ ایک عدد دوشیزہ دکان میں آئے ۔ لڑکی کی پشت ہماری طرف تھی اور اس کے اور ہمارے درمیان بمشکل ایک فٹ کا فاصلہ ہوگا ، مگر میں اس کی موجودگی سے تقریباً بے خبر تھا ۔

میری عادت ہے کہ میں عموماً بآواز بلند بولتا ہوں ۔ میں نے شاہ صاحب سے پوچھا کہ تم نے کون سا کمپیوٹر پسند کیا ہے ، اس نے بتایا کہ یہ والا ۔ میں نے حسبِ عادت بلند آواز میں کہا “شکل تو اچھی ہے” ۔ فوراً لڑکی ایک جھٹکے سے مڑی اور میری طرف گھور کر دیکھا ، میری آنکھوں میں لاتعلقی اور حیرانی دیکھ کر پھر اپنا کام کرنے لگی ۔ جب مجھے سمجھ آئی کہ ہوا کیا ہے تو میں اپنی ہنسی دبا نہ سکا ۔

میرا خیال تھا کہ یہ لڑکی کی خوش فہمی تھی کہ اس نے سمجھا کہ اچھی شکل کی بات اس کے لیے کی گئی ہے ۔ جبکہ شاہ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی تھی ۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکل کا لفظ کمپیوٹر کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ میں نے کہا تو پھر کمپیوٹر کے سامنے والے حصے کو کیا کہیں گے؟

اب آپ کے لیے دو سوال تیار ہیں ۔ یہ بتائیے کہ
اچھی شکل کا لفظ سن کر مڑنا خوش فہمی تھی یا غلط فہمی؟
کمپیوٹر کے سامنے والے حصے کو اردو میں کیا کہا جائے گا؟


عدالت اس کیسں کی نوعیت دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس کیس کو مکمل طور پر وکیل ِ صفائی اور وکیلِ استغاثہ کے سپرد کی جائے ۔
پہلے آپ شروع کریں وکیلِ استغاثہ ۔۔۔ !

شکریہ یور آنر ۔۔۔۔ بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی قدیرمیاں ۔۔۔ ایک تو تم نے کہا کہ تم اونچی آواز میں بولتے ہو ۔۔۔ جب تم نے کہا کہ کون سا کمپوٹر پسند کیا تو اس خاتون نہیں سنا ۔۔۔ مگر جب تم نے کہا کہ “ شکل تو اچھی ہے “ تو ان خاتون نے فوراً سن لیا ۔۔۔ اور تم نے یہ بھی کہا کہ تم اس کی موجودگی سے بے خبر تھے ۔۔۔ تو تم کو کیسے علم ہوا کہ وہ تمہارے اس جملے پر چونکی ہے اور اس سے زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ اس کو تمہاری آنکھوں میں لاتعلقی اور حیرانی بھی نظر آگئی ۔

یور آنر میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے قدیر صاحب کی نظر ان خاتون پر پہلے ہی سے تھی ان چاروں نوجوانوں کو سرسری طور پر دیکھنے کے بعد ان خاتون کو اتنا گہری نظر سے تاڑا کہ اس کو دوشیزہ کا نام بھی دے دیا ۔
اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موصوف کا کمپیوٹر شاپ میں داخل ہونا نیک نیتی پر مبنی نہیں تھا ۔۔۔ لہذا میری عدالت سے یہی درخواست ہے کہ قدیر احمد کا داخلہ ایسی ہر شاپ میں ہر ممکن ممنوع بنایا جائے جہاں کسی بھی خاتون کی آمد متوقع ہو ۔اس قسم کے اگر اقدام کو ممکن بنادیا جائے تو قدیر احمد غلط فہمی اور خوش فہمیوں کے درمیان الجھ کر کسی اور کو نہیں الجھائیں گے اور انگریزوں کی ایجاد کو دیسی ایجاد میں تبدیل کرکے اس کا نام بھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے
ڈیس آل یور آنر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top