معروف فنکارہ سارہ چوہدری نے شوبز ترک کردیا

سویدا

محفلین
فیس گردی کے دوران معروف فنکارہ سارہ چوہدری کا یہ تازہ انٹر ویو نظر سے گذرا
معروف ومشہور کھلاڑیوں گلوکاروں میں تو یہ وبا کافی عرصے سے چل ہی رہی تھی اور اب اس کا تازہ شکار سارہ چوہدری ہوگئیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

 

سویدا

محفلین
اسی انٹرویو میں یہ انکشاف بھی ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ جاناں ملک ، مریم علی اور ستائش خان بھی اس قابل تعریف جرم میں شامل ہیں
 
شوبز چھوڑنے کے بعد انکا خبریں اخبار میں انٹرویو بھی آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج کے بعد وہ کوئی انٹرویو نہیں دیں گی۔
 
فیس گردی کے دوران معروف فنکارہ سارہ چوہدری کا یہ تازہ انٹر ویو نظر سے گذرا
معروف ومشہور کھلاڑیوں گلوکاروں میں تو یہ وبا کافی عرصے سے چل ہی رہی تھی اور اب اس کا تازہ شکار سارہ چوہدری ہوگئیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

مزے کی بات ہے میں نے کل رات ہی یہ انٹرویو ڈاؤنلوڈ کیا تھا اور آج سننا ہے
 

سویدا

محفلین
ویسے انٹرویو دینا چاہیے ، اور اچھا کیا جو انٹر ویو دیا
کم از کم ان کی زبان سے ان کا اپنا نقطہ نظر تو سامنے آگیا نا ورنہ ہمارے ہاں تو پتہ نہیں کیا کیا کہہ دیا جاتا ہے
 

سویدا

محفلین
تو کیا اب بقیہ بائیس سال بھی اسی میں ہی گذار دے
آپ اسی ٹینشن میں رہیں :)
ویسے حرام کمائی تب ہوتی اگر کسی پر ظلم یا جور و جبر سے کمائی ہوتی
اور آپ کے فلسفے کے مطابق تو پھر خود کشی کرلینی چاہیے
 

کامل خان

محفلین
چھٹتی نہیں ہے کافر منہ سے لگی ہوئ ۔۔۔۔ اور وہ کیا کہتے ہیں ؟ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے۔
ملاحظہ ہو ۔۔
 

ابن عادل

محفلین
قابل مبارک باد ہیں سارہ چوہدری۔
جنید جمشید کی ویڈیو کے حوالے سے جو بات کہی گئی وہ نہ کہی جاتی اگر قرون اول کی تاریخ پر ان کی نگاہ ہوتی ۔
 
Top