معجزہ!!!

اظہرالحق

محفلین
کہتے ہیں آج کے زمانے میں معجزے نہیں ہوتے ، مگر درج ذیل تصویر کچھ بھی کہ رہی ہے ، کچھ دن پہلے میں جب جمعے کی نماز کے لئے جا رہا تھا تو میں نے بادلوں میں محمد (ص) لکھا دیکھا تھا ۔ ۔ مگر اس وقت میرے پاس کیمرا نہیں تھا ۔ ۔ مگر یہ تصویر بہت واضح ہے ۔ ۔ کیا یہ معجزہ ہے یا کسی نے گرافک ایفیکٹ استعمال کیا ہے ؟؟
<img>
 

دوست

محفلین
محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بذات خود ایک معجزہ ہے۔
اگر یہ ہاتھ کی صفائی نہیں تو اللہ کی قدرت پہ پیار آتا ہے۔
اگر یہ اصل نہیں بھی تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان کے لیے ان کی زندگی کا مطالعہ ہی کافی ہے۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
کہتے ہیں آج کے زمانے میں معجزے نہیں ہوتے ، مگر درج ذیل تصویر کچھ بھی کہ رہی ہے ، کچھ دن پہلے میں جب جمعے کی نماز کے لئے جا رہا تھا تو میں نے بادلوں میں محمد (ص) لکھا دیکھا تھا ۔ ۔ مگر اس وقت میرے پاس کیمرا نہیں تھا ۔ ۔ مگر یہ تصویر بہت واضح ہے ۔ ۔ کیا یہ معجزہ ہے یا کسی نے گرافک ایفیکٹ استعمال کیا ہے ؟؟
<img>
تصویر تک میری رسائی ناممکن ہے ۔۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے دیکھی ہے وہ تصویر۔ اب یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اصل میں کیا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بحیثیت مسلماں ہم اس طرح کے معجزوں کے قائل ہیں
میرے اپنے سامنے کے دو واقعات
1۔ کچھ ہی عرصہ پہلے میرے شہر میں ریلوے کے کواٹرز میں ایک درخت کی چھوٹی سی ٹہنی پر موجود چند پتوں نے دیوار پر ایسا سایہ بنایا کہ صاف اور خوشخط طور پر لفظ "محمد" دیوار پر نظر آتا تھا پورے ایک ہفتہ تک ہزاروں لوگوں کا ہجوم شام سے لے کر صبح تک اس سایہ کو دیکھنے کے لیے آتا تھا لیکن پھر افسوس کے ایک بدبخت نے ازراہ تعصب اس شاخ کو توڑ کر مسل اور کچل دیا۔
اور اس کام کے لیے ہمارے شہر کی ایک مسجد کے خطیب نے اہم کردار ادا کیا اس نے جمعہ کے خطبہ میں اعلان کیا کہ اس شاخ کو کاٹ دیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے شرک فروغ پا رہا ہے چنانچہ کسی توحیدی نے اس "شرک افروز شاخ" کو عین اسوقت جب لوگ نماز جمعہ میں مصروف تھے کاٹ کر مسل دیا۔ میرے پاس اس کی مکمل وڈیو موجود ہے جو لگوں کے ہجوم اور اس سائے کو نمایا طور پر دکھاتی ہے

2۔ تین سال پہلے میرے پاس بکری کا ایک مادہ بچہ آیا مجھے بہت پیارا لگا میں نے اسے پال لیا ایک سال بعد مجھ پر انکشاف ہوا کہ اس کے دائیں کان پر بہت واضح طور پر اسم مبارک "محمد" لکھا ہوا ہے میں نے اس بکری تو تین سال تک اپنے پاس رکھا لیکن اس کو اشتہار نہیں بنایا۔
آج سے ٹھیک ایک ماہ پہلے اس بکری نے تین بچے دیے اور زچگی کے دوران جان بر نہ ہو سکی
میرے پاس اس کا کان اب بھی محفوظ ہے جو میں بطور ثبوت پیش کر سکتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ورفعنالک ذکرک
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تصویر تو مل گئی ہے لیکن کہاں اپلوڈ کروں کہ ایک ہی سائیٹ تھی photobucket وہ بھی اب یہاں ممنوع ہو گئی ہے۔
298_image001_1.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اپلوڈ تو کی ہے، کیا کوئی رکن اس کی تصدیق کر سکتا ہے کہ اسے نظر آ رہی ہے، خاص کر سعودی عرب والے اراکین میں سے کوئی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ ہوائی جہاز کے دھویں یعنی Contrail کی ایک عمدہ مثال ہے۔ میں نے خود پتھر پر اسم محمد لکھا دیکھا، لیکن ایسی باتوں کو پھیلانا بہت عجیب لگتا ہے۔ جیسا کہ کوئی بھی غیر مسلم یہ اعتراض لگا سکتا ہے کہ یہ نام تو (نعوذ باللہ) چند منٹ کے بعد ہی مٹ گیا۔ یہ کیا معجزہ ہوا۔ اس لئے ایسی باتوں کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہیں سمجھتا کہ یہ ہوائی جہاز کے دھوئیں سے لکھا گیا ہے۔

میرے پاس ایک تصویر ہے جس میں واضح طور پر لفظ “ اللہ “ بادلوں میں لکھا گیا تھا۔

ایک تصویر ہے جسمیں شہد کی مکھیوں نے اپنے چھتے میں کچھ اس طرح شہد بھرا ہے کہ لفظ “ اللہ “ بہت واضح ہے۔

جرمنی میں ایک درخت کچھ اسطرح سے اُگا ہوا ہے کہ لگتا ہے رکوع کی حالت میں ہے اور اس کا رخ بھی قبلہ کی جانب ہے۔

اللہ اپنے معجزے دکھاتا ہے اور سمجھنے والوں کے لیے اس میں بہت نشانیاں ہوتی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں اسلام کو اپنی حقانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو ثابت کرنے کے لیے معجزات کی ضرورت نہیں۔ قیصرانی بھائی کی بات درست ہے کہ اس طرح کی باتوں کو پھیلانے سے گریز کرناچاہیے کیونکہ ہمارا مقصد اسلام کی اصل تعلیمات کو پھیلانا ہے نا کہ اس طرح سے معجزات کو ظاہر کرکے لوگوں کو اصل چیز سے ہٹانا۔ ہمارے معاشرے میں بہت ساری باتیں بغیر کسی تصدیق کے ایسے ہی پھیلائی جاتی ہیں مثلا چاند پر اترنے والے پہلے خلانورد نیل آرمسٹرانگ کے بارے میں کہا جاتاہے کہ اس نے چاند پر اترنے کےبعد اذان کی آواز سنی تھی اور بعد میں مسلمان ہو گیا تھا۔ حالانکہ اس دعوے کا کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا اور بالآخر کیا ہوا؟ نیل نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں نہ انہوں نے اذان کی آواز سنی نہ وہ مسلمان ہوئے ہیں۔ تو اس طرح کی باتوں سے مسلمانوں کی جگ ہنسائی ہی ہوتی ہے تعریف نہیں۔اگر معجزات کے ذریعے اسلام کی حقانیت ثابت کی جاتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اللہ بڑے بڑے معجزے دکھا کر پورے عرب کو اسلام کی جانب راغب کر دیتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واحد معجزہ "قرآن مجید" ہے جو رہتی دنیا تک تمام انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے۔
قرآن مجید میں سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 59 دیکھ لیں:
"اور ہم کو نشانیاں بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ ان سے پہلے کے لوگ اُن کو جھٹلا چکے ہیں۔ (چنانچہ دیکھ لو) ثمود کو ہم نے علانیہ اونٹنی لا کر دی اور انہوں نے اس پر ظلم کیا۔ ہم نشانیاں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر ڈریں"
اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ ایسا معجزہ دیکھ لینے کے بعد جب لوگ اس کی تکذیب کرتے ہیں تو پھر لامحالہ ان پر عذاب واجب ہوجاتا ہے۔ اب یہ سراسر اللہ کی رحمت ہے کہ وہ ایسا کوئی معجزہ نہیں بھیج رہا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اللہ ہمیں سمجھنے اور سنبھلنے کے لیے مہلت دے رہا ہے۔
معجزے دکھانے کا مقصود تماشا دکھانا کبھی نہیں رہا اس سے مقصود ہمیشہ یہی رہا ہے کہ لوگ انہیں دیکھ کر خبردار ہوجائیں، انہیں معلوم ہوجائے کہ نبی کی پشت پر قادر مطلق کی بے پناہ طاقت ہے اور وہ جان لیں کہ اس کی نافرمانی کا انجام کیا ہوسکتا ہے۔
ذرا اسی سورت کی آیت 89 سے 93 تک کی تلاوت کیجیے، جس میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
"ہم نے اس قرآن سے لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار پر ہی جمے رہے۔ اور انہوں نے کہا کہ "ہم تیری بات نہ مانیں گے جب تک کہ تو ہمارے لیے زمین کو پھاڑ کر ایک چشمہ جاری نہ کردے۔ یا تیرے لیے کھجوروں اور انگوروں کا باغ پیدا ہو اور تو اس میں نہریں رواں کردے۔ یا تو آسمان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہمارے اوپر گرادے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے۔ یا خدا اور فرشتوں کو رُو در رُو ہمارے سامنے لائے۔ یا تیرے لیے سونے کا ایک گھر بن جائے یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور تیرے چڑھنے کا بھی ہم یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہمارے اوپر ایک ایسی تحریر نہ اتار لائے جسے ہم پڑھیں"۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)! ان سے کہو کہ پاک ہے میرا پروردگار! کیا میں ایک پیغام لانے والے انسان کے سوا بھی کچھ ہوں؟"
یعنی ایمان کی صداقت اور معقولیت کو دیکھ کر ایمان لانا ضروری ہے نہ کہ ماورائے عقل معجزات کا مطالبہ کرکے پھر اسے جادو قرار دینا اور اپنے لیے عذاب کو واجب کرلینا۔
میں یہ ہر گز نہیں کہہ رہا کہ معجزات کی صحت سے انکار ہے کہ معجزات نامی کسی چیز کا وجود نہیں بلکہ میرا کہنا صرف یہ ہے کہ موجودہ دور میں اسلام کی اصل تعلیمات اور صداقت و معقولیت پیش کرکے اس کی تبلیغ کرنا زیادہ اہم ہے نہ کہ اس طرح کے معجزات کو پیش کرکے لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کرنا۔ والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
معجزہ اور اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا اور انکار کرنے کی صورت میں کفر لازم آتا ہے جہاں تک تشہیر کرنے یا نہ کرنے کا سوال ہے تو میرا خیال ہے کہ اگر قدرت کی جانب سے اللہ کی کسی نشانی کو دکھایا جانا مطلوب ہوتا ہے تو اس کی تشہر کا سامان بھی قدرت ہی کرتی ہے ورنہ کسی ایسی نشانی کا فائدہ کیا جس سے لوگ بے خبر ہوں
سابق پوسٹ میں میں نے کہا تھا کہ:

میری بکری کے کان پر واضح الفاظ میں اسم مبارک "محمد" تحریر تھا ۔ جو کہ اب بھی میرے پاس محفوظ ہے اور میں اسے بطور ثبوت دکھا سکتا ہوں

میرے شہر میں درخت کے چند پتوں نے اسم محمد کا ایسا حسین نقش دیوار پر بنایا کہ سبحان اللہ کنی دنوں تک شام سے فجر تک ہزاروں لوگوں کا اجتماع درود خوانی اور نعت خوانی ایک ایسا یادگار منظر تھا جو بھولتا نہیں
میرے پاس اس کی وڈیو بھی محفوظ ہے اور میں اس کا عینی شاہد بھی ہوں
ایسی نشانیوں کی تشہر سے اور کچھ ہو نہ ہو ہمارے اپنے ایمان راسخ ہو جاتے ہیں
 

اظہرالحق

محفلین
دوستو اس لنک پر اس واقع کی وڈیو موجود ہے ، کچھ واضح نہیں ہے اگر اس وقت تمام روشنیاں بجھا دیں جاتیں تو شاید مزید واضح ہو جاتا ۔ ۔ ۔ یہ خیال رہے کہ یہ پروگرام کیو ٹی وی پر براہ راست نشر ہو رہا تھا

http://video.google.com/videoplay?docid=-8777821828235183542&

اور کیمرے کو دیر بعد اس سمت موومنٹ دی گئی ۔ ۔ خیر کچھ بھی ہو ، جب اللہ خود نبی پاک(ص) کی ذات پر درود بھیجھتا ہے تو ہمیں اس بات کو سن کر ہی نبی پاک(ص) پر درود بھیجھنا چاہیے اور دیکھنے کے بعد تو ۔ ۔ بار بار درود پڑھنا چاہیے

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام ۔ ۔۔
 

منہاجین

محفلین
راقم ان چند لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب سے پہلے وہ منظر دیکھا۔

مؤرخہ 31 مارچ 2007ء (11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب) تحریک منہاج القرآن کی 23 ویں عالمی میلاد کانفرنس کو لائیو ویب کاسٹ کرنے کے لئے ہم سرشام اپنا ساز و سامان لے کر مینار پاکستان کی طرف عازم سفر ہوئے اور صبح نماز فجر ہم نے وہیں سبزہ زار میں ادا کی۔ ARY ڈیجیٹل ٹی وی کی ٹیم اس رات کانفرنس کو ٹی وی پر براہ راست نشر کر رہی تھی اور ہم اسے اے آر وائی ڈیجٹل چینل کی سہولت نہ رکھنے والے لوگوں کے لئے دین اسلام ڈاٹ کوم پر مہیا کر رہے تھے۔

یہ صبح 3:42 بجے کا وقت تھا، جب میں اپنی ٹیم کے ساتھ مینار پاکستان کے سائے تلے مرکزی سٹیج کے پہلو میں موجود تھا۔

شب ڈھلنے کے ساتھ ساتھ فضا میں خنکی خاصی بڑھ گئی تھی۔ ہوا بہت زور سے چل رہی تھی اور بار بار اپنا رخ تبدیل بھی کر رہی تھی۔ فضا میں معلق غبارے کبھی میری دائیں اور کبھی بائیں طرف چلے جاتے تھے۔ اوپر بادلوں کے ٹکڑے چاند کے آس پاس اٹھکیلیاں کرتے پھر رہے تھے۔

میں لیپ ٹاپ پر اپنے ویب سرور کے ساتھ ضروری چھیڑ چھاڑ میں مصروف تھا کہ میرے ایک ساتھی نے مجھے آسمان کی طرف متوجہ کیا، جہاں چاند کے آس پاس بادل مسلسل حرکت میں تھے۔ اس دیدنی منظر کو دیکھتے ہی میرے منہ سے سبحان اللہ کے الفاظ نکلے۔ چاند کے پاس بادلوں میں لفظ محمد صاف دکھائی دے رہا تھا۔ میرے دوست نے فوری کیمرہ نکالا اور اس منظر کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیا۔ مگر اتنی دیر میں لفظ محمد کا آخری حصہ تھوڑا مڑ چکا تھا۔

اس کے بعد ہم اپنے کام میں مشغول ہو گئے۔ دو تین منٹ کے بعد اچانک خیال آیا کہ اس بارے میں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب تک اطلاع پہنچائی جائے۔ ہم سٹیج سےکوئی 70 میٹر کے فاصلے پر تھے۔ اور راستے میں سیکیورٹی کے لوگ بھی کھڑے تھے جس کی وجہ سے ان تک پہنچتے پہنچتے بہت دیر ہو جاتی۔

چنانچہ سٹیج پر موجود تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی صاحب کو فون کیا جس پر سٹیج پر بیٹھے علماء و مشائخ آسمان کی طرف دیکھنے لگے۔ دریں اثناء یہ خبر ڈاکٹر صاحب تک پہنچی، جو خطاب میں مشغول تھے۔

انہوں نے تعجب سے آسمان کی طرف دیکھا اور یہ جملہ بولا:

بتا رہے ہیں کہ بادلوں میں اللہ پاک نے اسم محمد کو لکھ دیا ہے ادھر، چاند کے اردگرد۔

۔ ۔ ۔ اور اس کے بعد مزید ایک لمحہ توقف کے بغیر خطاب کا مضمون جاری رکھا۔

ان کے اس جملہ کہنے پر تمام کیمرے آسمان کی طرف اٹھ گئے مگر ہوا کی تیز حرکت سے اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور اسم مبارک کسی قدر دھندلا چکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ویڈیو میں وہ منظر ہماری تصویر کی نسبت مدھم ہے، تاہم جو منظر ہم محفوظ کر چکے تھے وہ ہمارا نصیب تھا۔ بعد ازاں جب تمام تصاویر اکٹھی کی گئیں تو سب سے صاف تصویر وہی تھی، جسے میرے ساتھی نے بنایا تھا۔ الحمدللہ

چاند کے پاس بادلوں میں اسم محمد (ص) کے حوالے سے ویڈیو کلپ ملاحظہ ہو:
http://video.google.com/videoplay?docid=-8777821828235183542

اے آر وائی ڈیجیٹل ٹی وی چینل حسبِ سابق اس رات بھی ساری رات پروگرام کو لائیو ٹیلی کاسٹ کر رہا تھا اور یہ منظر دنیابھر میں بکھرے لاکھوں ناظرین نے براہ راست دیکھا، جن سے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں QTV اس خطاب کی ریکارڈنگ بھی نشر کر چکا ہے، جس میں وہ منظر جوں کا توں موجود تھا۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہیں بھی اسے اپنی کرامت قرار نہیں دیا بلکہ انہوں نے اسے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ قرار دیا۔ اور یہی مؤقف تحریک منہاج القرآن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

اس موقع پر مسلک دیوبند کی عظیم درسگاہ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی صاحب بھی موجود تھے۔ ملاحظہ ہو:

tabsaravg9.gif

muhammadinskyao0.jpg
 
Top