معاشی بحران۔ اٹلی اولمپکس کے انعقاد سے معذور

ساجد

محفلین
اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی نے کہا ہے کہ روم میں اولمپکس 2020 کے لیے رقم مختص کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی 2020 میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کا روم میں انعقاد کرانا ناممکن ہو گیا ہے۔
اطالوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کھیلوں کے لیے رقم مختص کرنا ’غیر ذمہ دارانہ‘ قدم ہو گا۔
مکمل پڑھئیے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائ بی بی سی پر تنقید بھی اور بے دام تشہیر بھی ۔۔۔ ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
حماد بھائی ، تنقید اور مقاطعہ (بائیکاٹ) میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ہم دن رات واپڈا پر تنقید کرتے ہیں تو بجلی تو نہیں کٹوا دیتے نا۔ حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ جلوس بھی نکالتے ہیں تو بغاوت تو نہیں کرتے نا۔ انسانوں پر تنقید کرتے ہیں تو انہیں حقوق انسانی سے تو محروم نہیں کرتے نا۔ ان تینوں مثالوں میں تنقید کا مقصد اداروں اور افراد کی اصلاح کا ہوتا ہے جسے مثبت معنوں میں لیا جاتا ہے۔ سو، بی بی سی پر تنقید، ایک تعمیری پہلو کے حوالے سے ،کرنے اور خبروں میں اس کا ربط دینے سے تضاد کا کوئی پہلو نہیں نکلتا۔
جب بی بی سی اپنے معیار کو بہتری کی طرف لائے گا تو انہی دھاگوں میں اس کی تعریف بھی نظر آ جائے گی۔
 
Top