مصر:گمشدہ مقبرے کی دوبارہ دریافت

خواجہ طلحہ

محفلین
100314004048_sarcophagus_226x170_nocredit.jpg
مصر کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع ایک صحرا میں تقریباً تین ہزار سال پرانا ایک مقبرہ دوبارہ دریافت کیا ہے۔

خیال ہے کہ تینتیس سو سال پرانا یہ مقبرہ میمفیز کے قدیم دارالحکومت کے حاکم تیمس کا ہے۔

یہ مقبرہ انیسیوی صدی میں پہلی مرتبہ نوادرات کی تلاش کرنے والے گروہوں نے دریافت کیا تھا تاہم بعد میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ اس مقبرے کی جگہ کا تعین کرنے میں ناکام رہے تھے۔

مصری ماہرین نے پانچ سال کی تحقیق کی بعد اب اس مقام کا پتہ چلایا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ اس مقبرے میں حنوط شدہ لاش اب بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیے بی بی سی اردو پر۔۔۔۔
 
Top