مصر کے فوجی حکمران صرف مصر ہی نہیں یہودیوں کے بھی ہیرو ہیں: اسرائیلی سفیر

18 اگست 2013
تل ابیب (ثناء نیوز) مصرمیں تعینات اسرائیلی سفیر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل السیسی کو یہودیوں کا ہیرو قرار دیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مصر کی عبوری حکومت کے وزیر ایمان ابو حدید سے اسرائیلی سفیریاکووامیتائی نے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر اسرائیلی سفیر نے کہا کہ مصر کے فوجی حکمران جنرل ابو الفتاح السیسی نہ صرف مصری عوام بلکہ اسرائیلی عوام کے بھی ہیرو ہیں۔ اسرائیل مصرکے ساتھ نئے سرے سے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی مصر سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے سپریم مصر اسرائیل ایگریکلچرل کمیٹی کی بحالی پر اتفاق کیا۔ دونوں نے فیوچرلیڈرز نیٹ ورک کی مصر میں شاخ کھولنے پر بھی اتفاق کیا۔ واضح رہے اسرائیل اور مصر کے فوجی حکمران صدر محمد مرسی کے حامیوں کو دہشت گرد قراردیتے ہیں۔
حوالہ http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/18-Aug-2013/232782
 
Top