کاشفی

محفلین
مصر میں چار ٹیلی ویژن چینلز بند کرنے کا حکم
190658_79095579.jpg

مصر میں ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے ایک ٹی وی چینل سمیت چار ٹیلی ویژن چینلز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

قاہرہ: (دنیا نیوز) ان چینلز میں الجزیرہ کا مقامی چینل مبشر مسر، اخوان المسلمون کا احرار 25، اسلامی چینل القدس اور ليرموك شامل ہیں۔ تین جولائی کو صدر مرسی کو برطرف کرنے کے بعد احرار سمیت متعدد اسلامی ٹی وی چینل کی نشریات کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے پیر کو الجزیرہ انگلش کے لیے کام کرنے والے تین صحافیوں کو درست دستاویزات نہ ہونے کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا۔ مصر میں فوج کے حمایت یافتہ حکام نے الجزیرہ مبشر مسر ٹی وی چینل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے مرسی کی برطرفی پر متعصبانہ رپورٹنگ کی۔
 
Top