مصرع طرح اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

روحانی بابا نے 'ادبیات و لسانیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 27, 2013

  1. روحانی بابا

    روحانی بابا محفلین

    مراسلے:
    2,546
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    یک بادشاہ نے چار آدمی طلب کئے ان میں سے ایک عالم تھا ، دوسرا عاشق تھا ، تیسرا نابینا تھا اور چوتھا غریب تھا ، بادشاہ نے ان چاروںسے کہا کہ میرے دماغ میں ایک مصرعہ آیا ہے تم لوگ اسکو مکمل کرو

    ، مصرعہ یہ ہے:

    ( اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں )

    چاروں نے تھوڑا سوچ بچار کیا اور اپنے اپنے حساب سے شعر بنائے جو

    کچھ یوں تھے ۔

    عالم :

    بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    عاشق :

    ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    نابینا :

    ہم میں بینائی نہیں اور اس میں گویائی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    غریب :

    مانگتے پیسے مصور جیب میں پائی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں

    اگر آپ کو اس شعر کو مکمل کرنے کا اختیار دیا جائے تو اس شعر کا

    دوسرا مصرع کیا ہونا چاہیئے ؟؟؟ ۔ "
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    32,044
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    محفل میں بھی یاروں نے اسی مصرع پر طبع آزمائی کی تھی۔ تلاش کریں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    جانِ جاناں کی سہیلی کیمرہ لائی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں​
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,612
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    درست فرمایا۔ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ یہ محفل فورم کے پہلے سال کی بات ہے۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • زبردست زبردست × 1
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    جانِ جاناں کی سہیلی کیمرہ لائی نہیں
    اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
    خط لکھے ، ای میل بھی اور ٹویٹ بھی بھیجے اُسے
    اپنی قسمت میں تو یارو آج شنوائی نہیں
    وصل کی ہر التجا میری جو ٹھکرائی گئی
    یعنی اس بُت کو گوارا میری رُسوائی نہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,318
    موڈ:
    Asleep
    کاغذی پتلے میں وہ خوابوں سی رعنائی نہیں
    اس لئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 4
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ رہا وہ دھاگہ اعجاز بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہممممممممم تو یہ خطرناک جراثیم آپ کو بھی لگ گئے ہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,318
    موڈ:
    Asleep
    ہاہاہا

    ان جراثیم سے حفاظتی تدابیر لینے کی بہت کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہاہاہاہاہا
    ان جراثیم سے بچاؤ کی کوئی صورت ابھی تک دریافت ہی نہیں ہوئی
     
    • متفق متفق × 1
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive

    یعنی یہ مرض لاعلاج ہے
    اُلٹی ہوگئیں سب تدبیریں، کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اِس بیماریِ دِل نے آخر کام تمام کیا​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  14. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,318
    موڈ:
    Asleep
    عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
    درد کی دوا پائی، دردِ بے دوا پایا
     
    • زبردست زبردست × 2
  15. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جی جی بقول ہماری بیگم کے :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    8,902
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دشمن دار دوست ہے اعتمادَ دل معلوم
    آہ بے اثر دیکھی نالہ نارسا پایا
     
    • زبردست زبردست × 1
  17. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,318
    موڈ:
    Asleep
    دوست دارِ دشمن ہے! اعتمادِ دل معلوم
    آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    دوست اور دشمن کے مقام نہ بدل دیجیے گا کہیں
     
    • زبردست زبردست × 1
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,571
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ’’دردِ دِل کے واسطے پیدا کیاانسان کو‘‘
    عورتوں کو دردِ دِل دینے کا ملکہ دے دیا​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  20. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ارے نہیں سید شہزاد ناصر بھائی۔۔۔ بیگم کے ہوتے ہوئے آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر