مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک

یونس عارف

محفلین
مشہد ایک چھوٹے گاؤں سے ایران کےدوسرے بڑے شہر ہونے تک
ImamReza(A)_(1).gif

بارہ سو برس قبل مشہد ایک چھوٹا سا گاؤں تھا خراسان کے صوبے میں اس کے نزدیک ،20 کلومٹر کے فاصلے پر ایک بڑا شہر تھا جس کا نام طوس تھااب طوس اور مشہد تقریبا ایک ہی شہر بن چکے ہیں۔
تاریخی حوالے سے خراسان ایران کا ایک اہم اور قدیم صوبہ تھا۔ اس میں وہ پہلے وہ تمام علاقہ شامل تھا جو اب شمال مغربی افغانستان ہے۔ مشرق میں بدخشاں تک پھیلا ہوا تھا۔ اور اس کی شمالی سرحد دریائے جیحوں اور خوارزم تھے۔ نیشاپور ، مرو ، ہرات اور بلخ اس صوبے کے دارالحکومت رہے ہیں۔ اب اس کا صدر مقام مشہد ہے۔ اور مشرقی خراسان مع شہر ہرات افغانستان کی حدود میں شامل ہے۔

نیشابور ، ایران کا ایک قدیم شہر صوبہ خراسان کا پہلے صدر مقام بہت پرانا اور تاریخی شہر ہے جس میں خیام رہ رہے تھے ۔
سناباد یا نوغان اس گاؤں کا نام ہے جو اب مشہد بن گیا ہے اور مشہد کے ایک محلے کا نام بھی ہے بڑے ہوتے ہوئے اس میں کئی ایک گاؤں شامل ہوگئے ۔
عباسی دور مین صوبہ خراسان کے اس گاؤں میں امام علی رضا (ع) کی شہادت ہوئی۔ اسی شہادت کی مناسبت سے طوس کا یہ علاقہ مشہد کے نام سے مشہور ہوگیا۔ مشہد کا مطلب ہے جائے مدفن شہید اور اسی مناسبت سے اسے مشہد الرضا کہا جاتا ہے۔
لیکن حضرت امام رضا(ع) خراسان کیوں آگئے ؟ اس بات کی وضاحت کے لیے تاریخ میں ایسا لکھا گیا ہے کہ شیعوں کا آٹھویں امام حضرت امام رضا (ع) اپنے والد گرامی حضرت امام موسی کاظم(ع)کی بغداد کے زندان میں شھادت کے بعد سن 183 ھ ق میں امامت پر فائض ہوئے ۔
آنحضرت اپنے دور امامت میں اٹھارہ سال مدینہ منورہ میں قیام پذیر تھے اور اس دوران ھارون رشید اور اسکے دو بیٹوں امین اور مامون کی غاصبانہ خلافت کے بھی شاھد رہے اور سن 200 ھ ق کو مامون نے امام کو خراسان (ایران) آکر اسکی حکومت میں شریک ہونے کی دعوت دی ۔
ImamReza(A)_(20).jpg

جس طرح مامون عباسی سے نقل کیا جارہا ہے کہ اس نے نذر کی تھی کہ اگر اپنے بھائی امین کے ساتھ جنگ میں کامیاب ہوکر خلافت کو پہنچا تو حکومت ان کے حقدار کو یعنی آل ابیطالب (ع) کے افضل ترین شخص کے تحویل میں دے گا ۔(1)
جب سن 198 ھ ق کو اپنے بھائی پر غالب آیا اور بغداد کو فتح کر کے عالم اسلام پر حاکم ہوا تو اس نے چاہا اپنے نذر کا وفا کرے اور اس ضمن میں امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کو آل ابی طالب (ع) میں سے افضل ترجانا ۔ وہ کہتا تھا کہ: ما اعلم احدا افضل من ھذا الرّجل علي وجہ الارض؛ میں روی زمین پر اس شخص (امام علی بن موسی الرضا (ع) سے بڑ کر کسی کو بہتر اور با فضیلت نہیں جانتا۔(2)
اس طرح اس نے اپنے سرداروں میں سے " رجاء بن ابی ضحاک " نامی سردار کو عیسی جلودی کے ساتھ مدینہ روانہ کیا تاکہ امام رضا علیہ السلام کو خراسان آنے کا دعوت دیں ۔(3)
امام رضا علیہ السلام چونکہ بنی عباسی خلیفوں کی مکر و فریب سے بخوبی واقف تھے اس لئے دعوت قبول کرنے سے اجتناب کیااور "مرو " ( مامون کا دار الخلافہ) جانے سے مدینہ میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔
مگر مامون کے اصرار کے سامنے کچھ نہ چلی اور ناچار دعوت کو قبول کیا ۔ آنحضرت نے اپنے جد رسول خدا(ص) اور جنت البقیع میں اپنے بزگوں کی قبروں خاص کر والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زھرا (س) کی قبر کو الوداع کیا اور اپنے چھوٹے فرزند حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو مدینہ میں اپنا جانشین قرار دے کر مامون کے کارندوں اور اپنے چند دوستوں اور علویوں کے ھمراہ خراسان کی طرف روانہ ہوے ۔
جب امام رضا علیہ السلام " مرو " پہنچے تو لوگوں کی طرف سے از جملہ فقھا ۔ دانشمندوں ، شاعروں ۔ درباریوں اور خود مامون کی طرف سے بے نظیر اور والہانہ استقبال ہوا ۔
مامون نےاستقبال اور خاطر داری کے بعد امام رضا علیہ السلام سے کہا : میں خلافت سے کنار ہوکے خلافت کو آپ کے سپرد کرنا چاہتا ہوں، کیا آپ اس کو قبول کر لیں گے ؟
امام رضا علیہ السلام نے انکار کیا ۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ جھوٹ کہتا ہے عملا ایسا کرنا نہیں چاہتا بلکہ اس طرح امام کو آزمامانا چاہتا تھا اور اگر حکومت کو امام (ع) کے حوالے کر بھی لیتا کچھ مدت بعد ان کو حکومت سے برکنار کرلیتا اور خود دوبارہ حکومت کو ہاتھ میں لے کر اپنی غاصب حکومت کو جائز بنادیتا ۔اور دوسری طرف علوی اور غیر علویوں کی طرف سے جہان اسلام میں جو بغاوت کی لہر دوڑ رہی تھی ، اسکو خاموش کرانے کیلئے امام رضا علیہ السلام کاسہارا لینا اس کیلئے ناگزیر تھاتاکہ انہیں عباسی خلافت کو قبول کروا‎لے زیر کے سکے ۔
امام رضا علیہ السلام چونکہ اسکی اصلی نیت سے با خبر تھے اس لئے کسی بھی صورت میں خلافت کو قبول نہیں کیا ۔ مامون نے پھر ایک بار ولی عھدی قبول کرنے کی دعوت دی لیکن امام (ع) نے قبول نہیں کیا ۔ مگر اس بار مامون نے امام رضا(ع) کا استنکاف قبول نہیں کیا اور کہا کہ ولی عھدی قبول کرنا زبردستی اور حتمی ہے اس سے راہ فرار نہیں ہے ۔ آخر کار امام رضا علیہ السلام کیلئے ولی عھدی کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ رہا ۔ آنحضرت نے حکومت میں شریک نہ رہنے کیلئے عوام سے اپنے لئے بیعت حاصل کی ۔ اسکے بعد عباسیوں کے کالے کپڑے سبزرنگ میں جوکہ علویوں کا رنگ ہے تبدیل ہوگیا ۔ عباسیوں کے کالے رنگ کے جھنڈے علوی سبز رنگ میں تبدیل ہوگئے۔ آنحضرت کے نام کا سکہ جاری ہوا اور خطبوں میں انکی تجلیل اور تکریم ہونے لگی ۔
لیکن جو حکومت کی خاطر اپنے بھائی کو قتل کروایا کیا رسول خدا(ص) کے نواسے کو حکومت دیتا ہے
وہ آخر امام(ع) کی جان لینے کے درپے ہوگیا اور وہی خاموش حربہ جوان معصومین علیہ السّلام کے ساتھ اس کے پہلے بہت دفعہ استعمال کیا جاچکا تھا کام میں لایا گیا۔ انگور میں جو بطور تحفہ امام علیہ السّلام کے سامنے پیش کیے گئے تھے زہر دیا گیا اوراس کے اثر سے 71صفر 302ھ میں حضرت علیہ السّلام نے شہادت پائی۔ مامون نے بظاہر بہت رنج وماتم کااظہار کیا اور بڑے شان وشکوہ کے ساتھ اپنے باپ ہارون رشید کے قریب دفن کیا۔ جہاں مشہد مقدس میں حضرت علیہ السّلام کا روضہ ہے وہیں اپنے وقت کا بزرگ ترین دنیوی شہنشاہ ہارون رشید بھی دفن ہے جس کا نام و نشان تک وہاں جانے والوں کو معلوم نہیں ہوتا۔
ImamReza(A)_(1).jpg


مشہدِ مقدس اور قُم ایران کے دو ایسے شہر ہیں جنہیں دنیائے شیعت میں مکّہ، مدینہ، نجفِ اشرف اور کربلا کے بعد اہم ترین زیارات تصور کیا جاتا ہے اور یہاں صدیوں سے سال بھر ساری دنیا سے آنے والے زائرین کا ایک تانتا بندھا رہتا ہے۔ایک سرکاری اندازے کے مطابق سال بھر میں دو کروڑ سے زیادہ زائرین مشہدِ مقدس میں آتے ہیں۔

ImamReza(A)_(14).jpg


ایران میں آنی والی حکومتیں طاہریاں، صفاریاں ،سامانیاں ،سلجوقی سلطنت اور خوارزمشاہیاں کے دور میں رفتہ رفتہ مشہد الرضا کی اہمیت بڑھنے لگی خاص طور پر سلجوقی دور میں
سلجوقی سلطنت 11ویں تا 14ویں صدی عیسوی کے درمیان مشرق وسطی اور وسط ایشیا میں قائم ایک مسلم بادشاہت تھی جو نسلا ترک تھے۔ مسلم تاریخ میں اسے بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ عالم اسلام کو ایک مرکز پر جمع کرنے والی آخری سلطنت تھی۔ اس کی سرحدیں ایک جانب چین سے لے کر بحیرۂ متوسط اور دوسری جانب عدن لے کر خوارزم و بخارا تک پھیلی ہوئی تھیں۔ ان کا عہد تاریخ اسلام کا آخری عہد زریں کہلا سکتا ہے ۔ سلجوقیوں کے زوال کے ساتھ امت مسلمہ میں جس سیاسی انتشار کا آغاز ہوا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلیان یورپ نے مسلمانوں پر صلیبی جنگیں مسلط کیں اور عالم اسلام کے قلب میں مقدس ترین مقام (بیت المقدس) پر قبضہ کر لیا۔

خوارزمشاہیاں کے دور میں چنگیز خان کے یلغار شروع ہوا چنگیز خان نے اپنے آپ کو منگول سلطنت کاحاکم ایلان کیا۔
اورخراسان حملہ کیا انسانی تاریخ میں اتنی وسیع تباہی اورخرابی کوئی دوسری نہیں ملتی۔

چنگیز خان اور ہلاکو خان کے یلغار کے بعد خراسان کے شہروں میں ویرانی بری طرح پھیل گئی
ہلاکو خان کی اولاد جا ایران اور عراق پر حکمران رہی مسلمان ہو گئے۔
سنہ 737 ہجری قمری کو ایران کے خراسان میں منگول حکمرانوں کے خلاف سربداران تحریک کامیاب ہوئی اور اسی نام سے پہلی بار ایران میں ایک شیعہ حکومت کی بنیاد رکھی گئی ۔سربداران ایک گروہ تھا جس نے منگولوں کے ظلم و ستم کے خلاف تحریک شروع کی ۔ان افراد کی قیادت شیخ خلیفہ ، شیخ حسن جوری اور عبدالرزاق جیسے مجاہد علماء نے کی ۔تحریک چلانے والوں کا نعرہ یہ تھا کہ یا ظالم کو ختم کردیں گے یا دار پر چڑھ جائیں گے ذلت قبول نہیں کریں گے اسی بنا پر ان کا نام سربداران پڑگیا ۔
سربداران نے تقریبا" نصف صدی تک ایران کے شمال مشرقی علاقوں پر حکومت کی ۔ اس عرصے مشہد اور سبزوار مین رونق آگئی
آخر کار تیمور گورگانی نے سنہ 788 ہجری قمری میں ان کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ تیمور نے سربداروں کو فنا کیا۔ 85۔ 1384ء میں ستر ہزار انسانوں کے قتل کے بعد اس مہم کا خاتمہ ہوا۔

تیموریاں کے بعد صفوی سلطنت وجود میں آگئی ایران میں اسلامی فتوحات کے بعد جو سب سے بڑی حکومت قائم ہوئی وہ 1501ء سے 1722ء تک قائم رہنے والی صفوی سلطنت تھی۔ جس نے تیموریوں کے بعد ایران میں عروج حاصل کیا. اس حکومت کا بانی شاہ اسماعیل ایک بزرگ شیخ اسحاق صفی الدین (متوفی 1334ء) کی اولاد میں سے تھا چنانچہ انہی بزرگ کی نسبت سے یہ خاندان صفوی کہلاتا ہے ۔
شاہ اسماعیل نے شیعیت کو ایران کا سرکاری مذہب قرار دیا اور عباس اعظم نے ایران کے وسط میں اصفہان کو دارالسلطنت بنایا۔عباس نے اصفہان کو اتنی ترقی دی کہ لوگ اس کو "اصفہان نصف جہان" کہنے لگے۔ اس زمانے میں اصفہان کی آبادی 5 لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ یہاں ایسی شاندار عمارتیں تعمیر کی گئی جو قسطنطنیہ اور قاہرہ کو چھوڑ کر اس زمانے کے کسی شہر میں نہیں تھیں۔ اس دور میں مشہد بڑی تیزی سے پھلنے پھولنے لگا
مشہد میں امامِ رضا کے روضےکی صدیوں پرانی اور طویل تاریخ ہے۔ کوئی ساٹھ ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا یہ ایک وسیع و عریض کمپلیکس ہے جس کی توسیع اور آرائش کا کام ہر دور حکومت میں ہوتا رہا اور جو اب بھی جاری ہے۔
مشہد کی آبادی 2500000 تک پہنچ گئی ہے تہران سے روزانہ کوئی پندرہ کے قریب پروازیں مشہد جاتی ہیں
پروازوں میں کاروباری لوگوں کے علاوہ ایک بہت بڑی تعداد اُن زائرین کی ہوتی ہے۔

ImamReza(A)_(2).jpg

مشہد میں اور بھی بہت سے تاریخی اور تفریحی مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ ان میں چند مشہور مقامات درج ذیل ہیں ۔

مسجد جامع گوهرشاد، گنبد خشتی، پير پالان دوز، گنبد سبز، امامزاده ناصر،گنبد هارونیه ،موزه نادر شاه
کلات نادري
مسجد هفتاد و دو تن
مدرسه عباسقلي خان
مصلي مشهد
رباط طرق
بقعه تاريخي امام زاده يحيي
روستاي تاريخي پاژ
ميل اخنگان
رباط فخر داود
گنبد خشتي




1- الارشاد (شيخ مفيد)، ص 602
2- الارشاد (شيخ مفيد)، ص 602
3- تاريخ اليعقوبي، ج2، ص 449؛ الارشاد، ص 600؛ وقايع الايام (شيخ عباس قمي)، ص 24
 

ابوشامل

محفلین
بہت معلوماتی تحریر ہے۔ مجھے مشہد میں خصوصاً "مسجد گوہر شاد" دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ تیموری عہد کی یہ مسجد واقعی دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں سے ایک ہے۔
 

manjoo

محفلین
اتنی خوبصورتی سے آپ نے مشہد الرضا علیھ السلام کا ذکر کیا ہے کہ دل و جاں و عشق یہ کہتا ہے کہ ابھی اسی وقت اڑ کے مشہد پہنچ جاؤں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آج تک جتنی اردو کی تاریخی کتابیں، کہانیاں اور مضامین پڑھے ہیں، ان میں سب سے زیادہ شکایت یہ تھی کہ ان میں "نقشے" نہیں دیے گئے ہوتے تھے۔
آج تک شاعری میں بدخشاں کے نام سنتے آئے، آج تک کہانیوں میں بلخ و بخارا، خوارزمی سلطنت، ہرات و دیگر علاقوں کے نام سنتے رہے مگر پتا پھر بھی نہیں چلا کہ یہ جگہیں آخر موجود کہاں ہیں۔

ابو شامل بھائی،
خدارا کچھ ایسے نقشے اردو میں مہیا کیجئے۔
فارسی میں یقینا ایسے پرانی ریاستوں کے نقشے موجود ہوں گے۔ ان سے مدد لیجئے۔

اور جو ہمارے مشہور مورخ نسیم حجازی (جن کی کتابیں ڈاکٹر قدیر پڑھتے رہے ہیں)، انکی کتابوں کے ساتھ یہ نقشے منسلک ہونے چاہیے ہیں۔
 

یونس عارف

محفلین
پسند کرنے کا شکریہ، اور غلطیوں کی نشاندہی کا بھی۔ دراصل پہلی پہلی کو شش ہے۔اس لیئے کمی رہ گئ۔
ان شاءاللہ آگے وقفہ بہ وقفہ مشہد کے بارے میں مزید معلومات شئیرکروں گا



ng84-1428.jpg
 

مہوش علی

لائبریرین
محترم برادر یونس عارف! کیا یہ مضمون آپکی اپنی تحریر یا ترجمہ ہے؟

اور نقشہ فراہم کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

میں نے اس میں بلخ و بخارا تلاش کر لیے ہیں البتہ بدخشاں نہیں ملا ابھی تک :)

اور ابھی میں بدخشاں کی تلاش میں تھی کہ پاکستان کے اُن شہروں پر نظر پڑ گئی جو آج تک نظر سے نہیں گذرے تھے۔ مثلا:

۱۔ فیضل آباد (اصل فیصل آباد)

۲۔ مولتان :) یہ ہمارے ملتان شہر کا ذکر ہے۔

۳۔ کویتہ (کوئٹہ)

۴۔ سند (سندھ)

۵۔ کلات (قلات)

۶۔ جامو و کشمیر (جموں و کشمیر)

۔۔۔۔۔۔

اردو زبان میں ہجے کی یہ غلطیاں اُس وقت ہوتی ہیں جب انسان انگلش سے چیزوں کے "ناموں" کو اردو میں منتقل کرتا ہے۔ :)

بہرحال، یہ نقشہ اچھا مددگار ہے۔ انشاء اللہ اب کی بار اگر کوئی تاریخی مضمون پڑھنے کو ملا تو یہ نقشہ ساتھ رکھوں گی تاکہ ذہن میں خاکہ بنتا چلا جائے۔
 

یونس عارف

محفلین
مہوش علی صاحبہ
افغانستان میں صوبے کو ولایت کہتے ہیں مثلاً ولایت بدخشان۔ افغانستان کو کل چونتیس ولایات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن کے نام نقشے پر دیے گئے ہیں۔


600px-Afghanistan_Map_Urdu.jpg



یہ مضمون میری اپنی تحریربھی ہےاور ترجمہ بھی ہے اور اقتباس بھی در اصل ایک تحقیقی کام ہے جو اس میں بہت خامیاں ہیں
ایک پاکستانی دوست کے کہنے پر میں نے تیار کیا ہے

آپ نے ٹھیک کہا نقشہ ایک لازمی چیز ہے میرے اپنے کمرے میں پاکستان کے ایک بڑے نقشے اردو میں موجود ہے
اور ایک جہان کا فارسی میں
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش علی صاحبہ
افغانستان میں صوبے کو ولایت کہتے ہیں مثلاً ولایت بدخشان۔ افغانستان کو کل چونتیس ولایات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن کے نام نقشے پر دیے گئے ہیں۔


600px-Afghanistan_Map_Urdu.jpg



یہ مضمون میری اپنی تحریربھی ہےاور ترجمہ بھی ہے اور اقتباس بھی در اصل ایک تحقیقی کام ہے جو اس میں بہت خامیاں ہیں
ایک پاکستانی دوست کے کہنے پر میں نے تیار کیا ہے

آپ نے ٹھیک کہا نقشہ ایک لازمی چیز ہے میرے اپنے کمرے میں پاکستان کے ایک بڑے نقشے اردو میں موجود ہے
اور ایک جہان کا فارسی میں

[میرے اپنے کمرے میں پاکستان کا ایک بڑا نقشہ اردو میں موجود ہے۔ اور ایک دنیا کا فارسی میں]

بدخشاں ڈھونڈنے میں مدد کا بہت شکریہ۔ اب نقشہ بار بار پڑھنے کے بعد اسلامی تاریخ کے کئی شہروں کا اچھا خاصا تصور پیدا ہو رہا ہے اور سبکتگین کے غزنی، محمود غزنوی، جلال الدین خوارزم شاہ اور نادر شاہ اور سلطنت تیمور اور دیگر کئی تاریخی اسلامی سلطنتوں کے متعلق دوبارہ پڑھنے کو جی چاہ رہا ہے۔

اور میں جو سوال کیا تھا کہ کیا یہ آپکی اپنی تحریر اور ترجمہ ہے، تو اسکی وجہ یہ تھی کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا کہ ایک یونیورسٹی سٹوڈنٹ اتنی اچھی تحقیق کر کے اتنی اچھی اردو زبان میں ڈھال کر یہ مضمون پیش کر سکتا ہے۔ تین سال کے بعد آپکی اردو تقریبا پرفیکٹ ہے اور لگتا ہے کچھ مہینوں بعد آپ ہمیں اردو پڑھایا کریں گے۔ :) :applause:


از یونس عارف:
ان شاءاللہ آگے وقفہ بہ وقفہ مشہد کے بارے میں مزید معلومات شئیرکروں گا
عام اردو بول چال، یا پھر کسی کتاب میں بھی "وقفہ بہ وقفہ" کا یہ استعمال نظر نہیں آتا ہے۔ ایک عام اردو بولنے والا یہ فقرہ یوں ادا کرے گا: "میں آہستہ آہستہ مزید معلومات شیئر کروں گا۔" یا پھر "میں وقفے وقفے سے مشہید کے بارے میں مزید۔۔۔۔۔"۔
 

ابوشامل

محفلین

ابوشامل صاحب مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کام آپکا ہے ۔ جزاک اللہ ۔
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے لیے کئی نقشے فارسی میں بھیج دوں شاید پیاری اردو کےلیے مددگار ہوں
نقشے جمع کرنے کا تو میں بہت شوقین ہوں، اگر بھیج دیں گے تو بہت عنایت ہوگی۔ یقیناً فارسی نقشے مجھے بہت کام آئیں گے۔ پیشگی شکریہ
 

مہوش علی

لائبریرین

ابوشامل

محفلین
ابو شامل بھائی، آپکے اردونقشوں کے ذخیرے سے ہم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
مہوش صاحبہ! کوئی ایسا ذخیرہ وغیرہ تو نہیں ہے اردو نقشوں کا میرے پاس۔ بس کبھی تجربے کیے تھے وہ اردو وکیپیڈیا پر موجود ہیں، لیکن مجھے پورا اندازہ ہے کہ وہ انتہائی ناقص ہیں۔ اردو نقشوں کی ایک اچھی ویب سائٹ بنائی تو جا سکتی ہے لیکن یہ مجھ ایسے ایک بندے کا کام نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ایک پوری ٹیم درکار ہوگی۔ اس لیے جب بھی ایسے افراد میسر آئے اس منصوبے پر کام شروع کر دیں گے۔ انشاء اللہ
 

ابوشامل

محفلین
یونس عارف! یہ لنکس شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔ میں ملاحظہ کرتا ہوں۔ امید ہے نقشے ضرور کام آئیں گے۔
 
سناباد یا نوغان اس گاؤں کا نام ہے جو اب مشہد بن گیا ہے
عرب مورخین اور جغرافیہ دانوں کے نزدیک طوس درحقیقت دو شہروں پر مشتمل ایک شہر کانام تھا ایک طابران اور دوسرا نوقان۔ خلیفہ ہارون الرشید رح اور جناب علی رضا رح کا انتقال نوقان کے ایک قریہ سناباذ میں ہوا طبری نے ہارون کے مقام انتقال کو مزید متعین کرتے ہوئے سناباذ کے ایک مقام مثقب کا نام تحریر کیا ہے۔ نوقان اور سناباذ نہ صرف طبری بلکہ یاقوت حموی کی معجم البلدان میں بھی اسی طرح تحریر شدہ مجھے ملے ہیں یونس عارف صاحب کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ سناباد اور نوغان کے اسما کہاں سے آپ نے اخذ کیے ہیں؟

انگور میں جو بطور تحفہ امام علیہ السّلام کے سامنے پیش کیے گئے تھے زہر دیا گیا اوراس کے اثر سے 71صفر 302ھ میں حضرت علیہ السّلام نے شہادت پائی۔

آپ 17 صفر 203 ہجری لکھنا چاہ رہے ہیں۔
المامون نہ صرف جناب علی رضا کا سسر تھا اور اس کی بیٹی ام حبیب جناب علی رضا کی زوجہ تھیں بلکہ اس نے اپنی دوسری بیٹی ام الفضل کی شادی محمد بن علی بن موسی سے کردی تھی۔وہ جناب علی رضا کا بے حد معتقد تھا ۔اور آپ کو نہ صرف بنو ہاشم بلکہ بنو عباس میں بھی سب سے بہتر خیال کرتا تھا۔ الرضا من ال محمد کا لقب اس نے ہی آپ کو دیا تھا ۔ جناب علی رضا کے انتقال کے بعد مامون کے حکم سے ہی اس کے والد ہارون کے بالکل متصل جناب علی رضا کی تدفین ہوئی۔

زہر دینے والی یہ روایت اولا یعقوبی نے نقل کی ہے لیکن اس کے مطابق یہ زہر انار میں دیا گیا تھا۔ تاہم جناب علی رضا کو زہر دیے جانے کا یہ قصہ تاریخ کی امہات الکتب طبری ،ابن کثیر، ابن خلدون سے لے کر تاریخ اسلام ذہبی اور المنتظم ابن جوزی تک میں نہیں ملتا ہے ۔ابن اثیر اس قول کو قیل کہ کر نقل کرتا ہے اور بعدازاں اس کو خود ہی مسترد بھی کر دیتا ہے (وھذا عندی بعید) دیگر موریخین آپ کی وفات کا ذکر اتنا کرتے ہیں کہ آپ نے کثیر تعداد میں انگور کھائے جس سے اچانک آپ کی موت واقع ہو گئی۔میرے خیال میں یہ بات مامون سے بڑی مستعبد ہے کہ وہ اتنی محبت کے بعد جناب علی رضا کو زہر کر قتل کرنے کی کوشش کرے۔
 
تاہم مذکورہ بالا باتیں محض چند نکات تاریخی ہیں جن کو محض معلومات مزید کے زمرے میں گرداننا چاہیے۔ یونس عارف صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے اتنا تفصیلی اور معلوماتی مضمون سپرد محفل کیا۔بہت سارے اہم تاریخی خطے اور علاقے اس توجہ کے مستحق ہیں خصوصا وہ جن کا ذکر اب صرف تاریخ کی کتابوں میں پایا جاتا ہے اور موجودہ جغرافیہ ان کے وجود و ذکر سے خالی ہے ۔
ایسا ہی ایک خطہ ایشیائے کوچک بھی ہے جو اب ترکی کے نام سے جانا جاتا ہے۔یادش بخیر ابو شامل بھائی نے ہی غالبا اس فورم پر ڈاکٹر صابر صاحب کی وفات کی خبر نشر کی تھی ڈاکٹر صاحب ترکیات کے متخصص تھے ۔ان کے دیگر بڑے کارناموں کے علاوہ ایک مختصر و نامکمل کتاب عثمانی ترکوں کی تاریخ پر بھی ہے جس میں ایشیائے کوچک یا اناطولیا کی تاریخ بھی مختصر بیان کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ جب ڈاکٹر نصیب اختر صاحب نے لین پول کی کتاب کا ترجمہ سلاطین ترکیہ کے نام سے کیا تو اس میں بھی ڈاکٹر صابر صاحب کے لکھے ہوئے اناطولیا کی تاریخ و جغرافیہ پر بڑے اہم مضامین شامل کتاب کیے گئے تھے(یعنی یہ کتاب بیک وقت لین پول کا ترجمہ بھی ہے اور اس میں مزید مفید معلومات بھی ملتی ہیں)
اگر کوئی صاحب یہی مضامین آن لائن دے دیں تو اناطولیا کی قدیم تاریخ بھی اجاگر ہو سکتی ہے۔
 
Top