مس کال دینے کا انجام

عثمان رضا

محفلین
کرک: مس کال کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

تخت نصرتی (نمائندہ جنگ+ نامہ نگار) کرک کے پہاڑی علاقے سروبی میں خاتون کو 6 ماہ قبل مس کال دینے پر پیدا ہونے والے تنازعے پر بدھ کے روز دو گروپوں میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے نور محمد ولد خان بادشاہ ہلاک جبکہ دوسرے گروپ کے رحمان شاہ ولد گل بازار، جہانزیب ولد رحیم بادشاہ، مسماة نور جہان زوجہ رستم خان اور مسماة اقبال بی بی ولد گل رحمان شاہ ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر طرف سوگ طاری ہوگیا تھانہ صابر آباد کے مطابق واقعہ کی رپورٹ تاحال درج نہیں کی جاسکی۔ دوسری طرف ڈی ایس پی کرک انور سعید کنڈی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ کیس کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برتی نہ جائے اور اصل ملزمان کو گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
مآخذ
 
arifkarim

معطل
اسی لئے ہمارے علاقے جدید ٹیکنالوجی کے قابل نہیں ہے۔ جاہل اجڈ گوار لوگوں کے پاس جب موبائل فونز آتے ہیں تو یہی ہوتا ہے!
 
محسن حجازی

تو جو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فائرنگ وغیرہ ہوتی ہے؟ ہمارے ہاں سنا کبھی کہ کسی جامعہ میں ایسا ہوا ہو؟ یہاں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو استاد کو دور سے آتا دیکھ کر ہی سگریٹ پھینک کر مودب کھڑے ہو جاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

فائرنگ کی بات کرتے ہو میاں؟ ہماری یونیورسٹی میں باہمی فائرنگ میں ہمارے زمانے میں 4 طلباء ہلاک ہوئے۔

اوہ ہاں یہ یونیورسٹی پاکستان میں تھی۔
 
عثمان رضا

محفلین
ویسے جب امریکہ میں کسی یونیورسٹی میں فائرنگ ہو تو 4 طلباء تو کچھ بھی نہیں تعداد عموما زیادہ ہی ہوتی ہے
 
ساجد

محفلین
لو جی یہاں بھی لفظی فائرنگ شروع ہو گئی۔
حضرات ، خیال کیجئیے کہ ہم گلی میں کھڑے جھگڑا نہیں کر رہے ، پوری دنیا ہمارے الفاظ پڑھ رہی ہے اور ہمارے بارے میں غلط رائے قائم کر رہی ہے۔
ذاتیات اور سیاست سے پرہیز فرمائیں اور موضوع پہ رہیں تو بہتر ہے۔
 
arifkarim

معطل
تو جو امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فائرنگ وغیرہ ہوتی ہے؟ ہمارے ہاں سنا کبھی کہ کسی جامعہ میں ایسا ہوا ہو؟ یہاں اب بھی ایسے لوگ ہیں جو استاد کو دور سے آتا دیکھ کر ہی سگریٹ پھینک کر مودب کھڑے ہو جاتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کا ہتھیاروں کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں۔ اصل مقصد ذہنیت کی طرف اشارع کرنا تھا، جو کہ ہمارے ہاں کافی پیچھے ہے۔
 
ساجد

محفلین
عارف ، میرے خیال میں محسن حجازی کے مراسلے کا مطلب یہ تھا کہ آپ کے بقول ہمارے علاقے "قوم" جدید ٹکنالوجی کے قابل نہیں ہیں تو امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ٹکنالوجی کا غلط استعمال ہوتا ہے اور اسی لئیے انہوں نے فائرنگ کا ذکر کیا تھا۔
یہ ضروری بھی نہیں ہے کہ میں محسن کی بات سے اتفاق کروں لیکن اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جدید ٹکنالوجی کا اگر موبائل فون کے غلط استعمال سے کسی مخصوس علاقے یا قوم کی وجہ سے تعلق ہے تو ہتھیاروں کے استعمال سے بھی ہے۔
حضرتِ انسان کب کیا رنگ اختیار کر جائے یہ تو شاید خود انسان کو بھی معلوم نہیں ہوتا ۔ اب موبائل ہو یا گن جب میٹر گھوم گیا تو گھوم گیا۔ پھر کیا پاکستانی کیا امریکی سب ہی میں یہ مادہ پایا جاتا ہے۔
 
فرخ

محفلین
میرے محترم، آپ بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں۔ جس کا فائدہ آپ جانتے ہیں کوئی نہیں ہوتا۔

عارف ، میرے خیال میں محسن حجازی کے مراسلے کا مطلب یہ تھا کہ آپ کے بقول ہمارے علاقے "قوم" جدید ٹکنالوجی کے قابل نہیں ہیں تو امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ٹکنالوجی کا غلط استعمال ہوتا ہے اور اسی لئیے انہوں نے فائرنگ کا ذکر کیا تھا۔
یہ ضروری بھی نہیں ہے کہ میں محسن کی بات سے اتفاق کروں لیکن اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جدید ٹکنالوجی کا اگر موبائل فون کے غلط استعمال سے کسی مخصوس علاقے یا قوم کی وجہ سے تعلق ہے تو ہتھیاروں کے استعمال سے بھی ہے۔
حضرتِ انسان کب کیا رنگ اختیار کر جائے یہ تو شاید خود انسان کو بھی معلوم نہیں ہوتا ۔ اب موبائل ہو یا گن جب میٹر گھوم گیا تو گھوم گیا۔ پھر کیا پاکستانی کیا امریکی سب ہی میں یہ مادہ پایا جاتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
دوستو ، بھینس بڑا شریف جانور ہے۔ اس کی چار ٹانگیں دو خوبصورت سینگ اور کسی کسی کے ماتھے پہ چاند بھی بنا ہوتا ہے۔ ہر وقت خلاؤں میں گھورتی رہتی ہے ۔ کھانے اور جگالی کرنے کے ساتھ ساتھ ،چولہے کی آگ جلانے اور پیٹ کی آگ بجھانے کے، ایندھن کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔
ان سب خوبیوں کے باوصف یہ ٹکنالوجی اور علم سے بے بہرہ ہوتی ہے ۔ اس لئیے اس کا عارف کریم سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
تعلق تو اس مراسلے کا بھی یہاں نہیں بنتا لیکن فرخ اور عارف کی بذلہ سنجی نے مجھے تحریک دی کہ میں بھی کچھ لکھ دوں۔
اب ہم موضوع پہ رہیں تو لوگ ہمیں اچھے بچے کہیں گے ۔ نہیں تو کوئی نہ کوئی منتظم اس دھاگے کو بھی ایسے بند کر دے گا جیسا کہ بھیینسوں کا باڑہ سر شام بند کر دیا جاتا ہے۔
خاموششششششش، مجھے لگ رہا ہے کہ منتظمین میں سے کوئی ایک "شکریہ" کا ڈبہ ایک ہاتھ میں اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں ایک تالا پکڑے اسی طرف آ رہا ہے۔ ذرا غور سے دیکھنا یہ کہیں نبیل بھائی تو نہیں۔:)
 
فرخ

محفلین
دوستو ، بھینس بڑا شریف جانور ہے۔ اس کی دو ٹانگیں دو خوبصورت سینگ اور کسی کسی کے ماتھے پہ چاند بھی بنا ہوتا ہے۔ ہر وقت خلاؤں میں گھورتی رہتی ہے ۔ کھانے اور جگالی کرنے کے ساتھ ساتھ ،چولہے کی آگ چلانے اور پیٹ کی آگ بجھانے کے، ایندھن کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔

:blushing::idontknow::wasntme:

ویسے عارف کریم میں اور محاورے والی بھینس میں فرق کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اسکے لئے بھینس کی تعریف ضروری نہیں تھی، میں نے خود آج تک کسی بھینس کا نام عارف کریم نہیں سُنا، بلکہ کسی بیل کا بھی نہیں سُنا تھا
:noxxx:
 
شمشاد

لائبریرین
دوستو ، بھینس بڑا شریف جانور ہے۔ اس کی دو ٹانگیں دو خوبصورت سینگ اور کسی کسی کے ماتھے پہ چاند بھی بنا ہوتا ہے۔ ہر وقت خلاؤں میں گھورتی رہتی ہے ۔ کھانے اور جگالی کرنے کے ساتھ ساتھ ،چولہے کی آگ چلانے اور پیٹ کی آگ بجھانے کے، ایندھن کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔
ان سب خوبیوں کے باوصف یہ ٹکنالوجی اور علم سے بے بہرہ ہوتی ہے ۔ اس لئیے اس کا عارف کریم سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
تعلق تو اس مراسلے کا بھی یہاں نہیں بنتا لیکن فرخ اور عارف کی بذلہ سنجی نے مجھے تحریک دی کہ میں بھی کچھ لکھ دوں۔
اب ہم موضوع پہ رہیں تو لوگ ہمیں اچھے بچے کہیں گے ۔ نہیں تو کوئی نہ کوئی منتظم اس دھاگے کو بھی ایسے بند کر دے گا جیسا کہ بھیینسوں کا باڑہ سر شام بند کر دیا جاتا ہے۔
خاموششششششش، مجھے لگ رہا ہے کہ منتظمین میں سے کوئی ایک "شکریہ" کا ڈبہ ایک ہاتھ میں اٹھائے اور دوسرے ہاتھ میں ایک تالا پکڑے اسی طرف آ رہا ہے۔ ذرا غور سے دیکھنا یہ کہیں نبیل بھائی تو نہیں۔:)

وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ دو ٹانگوں والی بھینس کہاں پائی جاتی ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
دو ٹانگوں والی بھینسیں پاکستانی فلموں میں ہوتی ہیں۔ کھیتوں میں جگالی کے بجائے ناچتے ہوئے نظر آتی ہیں:grin:
 
ساجد

محفلین
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ دو ٹانگوں والی بھینس کہاں پائی جاتی ہے؟

جی ،شمشاد بھائی ۔آپ نے درست فرمایا۔
دراصل بات یہ ہے کہ کم ترین کو بھی بھینسوں کی شان میں گستاخی کا علم اس وقت ہوا کہ جب مراسلہ سپردِ محفل ہو چکا تھا اور اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی میں زیر لب بڑبڑایا "گئی بھینس پانی میں"۔چار و ناچار بھینسوں کی ٹانگیں چار لکھنے کے لئیے "قطع و برید" کا بٹن دبایا تو اردو محفل کی طاقت اور پہنچ کا مجھے اندازہ ہوا کہ چوہے (ماؤس) کی آنکھ دباتے ہی بجلی بند ہو گئی۔ اپنی برید کی قطع اور اس کو پھر سے محفل بُرد کے لئیے جب تک بندہ دوبارہ حاضرِ محفل ہوتا تب تک آپ کی عقابی نظریں میری تحریر کا ملاحظہ کر چکی تھیں۔
بہ ایں ہما، بندہ اراکینِ محفل اور بھینسوں سے اس فاش غلطی پہ درگذر کا خواستگار ہے ۔
 
Top