مسلم لیگی دھڑوں میں اتحاد، آئندہ 72 گھنٹے اہم ہیں

NP.JPG
لودھراں: باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور باقی تمام دھڑوں کے مابین اتحاد کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں گذشتہ روز میاں نواز شریف اور پرویز الٰہی کے مابین لودھراں میں ملاقات ہوئی۔

گذشتہ دنوں لودھراں میں سابق وفاقی وزیر، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما، معروف کاشتکار اور صنعتکار جہانگیر خان ترین کے فارم ہاؤس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے مابین ملاقات ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگی دھڑوں کے مابین اتحاد پر گفتگو کی گئی اور اس سلسلے میں آئندہ 72 گھنٹوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات کیلئے مشن نیوز کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
 

arifkarim

معطل
مطلب اب ایک نئی’’پھوٹ‘‘ تیار ہو رہی ہے۔:)
ہماری سیاست ایٹم بم کی طرح ہے۔ ایک ذرہ دوسرے مجموعے کو توڑتا ہے اور وہ آگے دو مزیدمجموعوں کو! یوں توڑ پھوڑ کا چین ری ایکشن شروع ہو جاتا جسے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ یہی حال ہمارے سیاسی برادران کا ہے۔ کبھی کسی کیساتھ کبھی کسی کیخلاف۔ ان سب کو اپنا انتخابی نشان ’’لوٹا‘‘ رکھ لینا چاہیے۔ جب تک کوئی تنازع نہ ہو، اپوزیشن کو چین سے نیند نہیں آتی۔۔۔۔ لگے رہو منا بھائی!
 

راشد احمد

محفلین
اچھا پہلے یہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ ‌پھر صلح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاکہ اقتدارقائم رہے۔

واہ کیا سیاست ہے

ان سیاستدانوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے۔
 

زینب

محفلین
ویسے مسلم لیگ متحد ہو جائے تو اچھا ہے۔۔۔۔یہ جو اتنا چوں چوں کا مربہ ہے پاکستان میں‌چھوٹی چھوٹٰی پارٹیوں کا وہ نہیں رہے گا
 
Top