مسلمانون کی ساٰئنسی خدمات بنام حسن نثار

ثمینہ شاہ

محفلین
2j3qh00.jpg

amskyc.jpg
 
عثمان

محفلین
علم و تیکنیک کی ترقی میں بلاشبہ ہر قوم بشمول مسلمانوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ مسلم تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بہت کچھ ایجادات ، دریافت اور تحقیق مل جائے گی۔ تاہم جو لطائف اس کالم میں مصنف نے اکھٹے کیے ہیں ان کی مثال ملنا مشکل ہے۔
کالم نگار ہوائی جہاز کی ایجاد کا سہرا نویں صدی کے "موجد" کے سر مونڈھ رہا ہے۔ زمین گول ہونے کے حقائق جن سے قدیم یونانی بھی واقف تھے اس کا مودا پندرہویں صدی کے مسلمان کے سر ڈالا ہے۔
شطرنج جو یقیناً اس کالم نگار کے نزدیک حرام ہوگی۔ اس کی ایجاد ساتویں صدی کے ہندوستانیوں سے لے کر دسویں صدی کے اندلسیوں کے سر ٹھوک دی ہے۔ باقی کالم پڑھنے کی ہمت نہیں۔

ایسے جاہلوں سے "تاریخ" پڑھنے سے بہتر ہے کہ بندہ حسن نثار کی تلخ مگر اکثر سچی تنقید پڑھ لے۔ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر۔
 
آپ اپنے "دانا دشمن" سے کچھ زیادہ ہی متاثر دیکھائی دیتے ہیں اسی لیے پورا آرٹیکل پڑھنے سے پہلے ہی اسلام دشمن طاقتوں کی طرح تمسخر اڑانے پر زیادہ زور دیا ورنہ مصنف نے آپ جیسوں کی تسلی کے لیے آرٹیکل کے آخر میں یورپین مصنفین کی کتب کے حوالے دئیے ہیں
 
غازی عثمان

محفلین
جی ہاں یہ سچ ہے کہ مسلمانوں نے سائنس کے ارتقاء میں اپنا حصہ ڈالا ہے لیکن مصنف کی جانب سے ساری سائنس مسلمانوں کی ایجاد قرار دینا احمقانہ ہے،، مسلمان جس دور میں سائنس میں آگے بڑھے وہ مجموعی طور پر اسلام کا سنہری دور تھا ( کچھ کے نزدیک سنہری دور خلفاء راشدین کا تھا جس میں اسکندریہ کا عظیم ترین کتب خانہ خلیفہ کے حکم پر نذر آتش کیا گیا تھا ) اور ہر قوم نے اپنے عروج پر سائنس میں ترقی کی ہے مسلمان بھی اس مستشنیٰ نہیں۔ انہیں یہ علم یونانیوں سے ملا جنہیں انہوں نے اگے بڑھایا،، اور یہی مسلمانوں کا کارنامہ ہے۔
 
Top