مسعود اظہر ملک میں نہیں: پاکستان

زین

لائبریرین
مسعود اظہر ملک میں نہیں: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر نظربند نہیں ہیں اور ان کے بارے میں حکومت پاکستان کو کوئی علم نہیں ہے۔
بھارت میں پاکستان کے سفیر شاہد ملک نے بدھ کو ایک ٹی وی انٹریو میں کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں کہ مولانا مسعود اظہر کو نظر بند کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر دفاع احمد مختار کہ چکے ہیں کہ مسعود اظہر پولیس کی حراست میں ہیں۔

مولانا مسعود اظہر ان شدت پسندوں میں سے ہیں جن کی بھارت کو سب سے زیادہ تلاش ہے۔

مولانا مسعود اظہر کو 1999 میں ہندوستانی ہوائی جہاز آئی سی 814 کے ہائی جیک کے بدلے چھوڑنا پڑا تھا۔

مزید تفصیل دیکھیں
 
Top