مزاحیہ غزل برائے تنقید:دل میں بس تیرا نام ہوتا ہے

عاطف ملک

محفلین
بیٹھے بیٹھے بطورِ مشق یہ اشعار لکھے ہیں،
قطعہ در قطعہ کر کے کافی ہو گئے ہیں۔
سوچا شریکِ محفل کر لوں۔
سب سے گذارش ہے کہ کھل کر تنقید کریں تاکہ آئندہ کیلیے تائب ہو جاؤں۔

*بادام کو "بدام" تقطیع کیا ہے۔

دل میں بس تیرا نام ہوتا ہے
اور منہ میں بادام ہوتا ہے

بھول کر بھی نہ بھول جاؤں تجھے
اس کا یوں اہتمام ہوتا ہے

نغمہ سے صرف دوستی ہے مری
جانِ من! شک حرام ہوتا ہے

اس کے گھر بے وجہ نہیں آتا
اس کے بھائی سے کام ہوتا ہے

تیرا لہجہ ہے یوں مٹھاس بھرا
جیسے ملتانی آم ہوتا ہے

اور باتیں بھی پُر اثر ایسی
جیسے سفلی کلام ہوتا ہے

سردی، گرمی، بہار ہو یا خزاں
ہم کو پیہم زکام ہوتا ہے

جن کو آتے ہوں چاٹنے تلوے
ان کا دنیا میں نام ہوتا ہے

چھوڑ شوقِ سخن وری عاطف
تیرا ہر شعر خام ہوتا ہے​
 

عاطف ملک

محفلین
اگلے خاموش کو خموش کر سکتے ہیں تو ہم بادام کو بدام کیوں نہیں؟
بات دل کو لگتی ہے ویسے :)
اچھا یہ دیکھیے۔۔۔
جن کو آتے ہوں چاٹنے تلوے
ان کا دنیا میں نام ہوتا ہے
یا پھر "آتا ہو چاٹنا تلوے"؟؟؟
کیسے بہتر ہو گا۔

بہت خوب جناب

یہ شعر تو میرا ہو گیا
یہ شعر 50/50 کر لیتے ہیں کیونکہ یہاں بھی یہی حالات ہیں :p
 
نغمہ سے صرف دوستی ہے مری
جانِ من! شک حرام ہوتا ہے
یہ تو خوب کہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اس کے گھر بے وجہ نہیں آتا
اس کے بھائی سے کام ہوتا ہے

اور باتیں بھی پُر اثر ایسی
جیسے سفلی کلام ہوتا ہے

جن کو آتے ہوں چاٹنے تلوے
ان کا دنیا میں نام ہوتا ہے
:laughing::laughing::laughing: بہت خوب عاطف بھائی، آپ کی حس مزاح بہت اچھی ہے، کہتے رہا کرے مزاحیہ کلام۔
 
تحقیق تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ واضح حقیقت ہے کہ اہلِ فارس نے حروفِ علت کو تحت الثریٰ تک گرا دینے کی بھرپور کوشش کی اور کافی حد تک اس میں کامیاب بھی رہے۔
مزید کچھ نہ کہنا امان اللہ بھائی ورنہ میں بے ہوش ہو جاؤں گا۔(n)
 

الف عین

لائبریرین
اور ’بے وجہ‘ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں علمائے محفل؟
اسے بے سبب کر دو تو یہ سقم نہ رہے۔
اور بادام کو واوین میں ‘بدام‘ لکھو تو دوڑے گا۔
 

عاطف ملک

محفلین
واہ! لگا دی رونق آپ نے پھر.... بھائی عاطف ملک
نوازش!
تحقیق تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ واضح حقیقت ہے کہ اہلِ فارس نے حروفِ علت کو تحت الثریٰ تک گرا دینے کی بھرپور کوشش کی اور کافی حد تک اس میں کامیاب بھی رہے۔
اب آپ بھی اس سازش میں شامل ہونا چاہ رہے ہیں:p:D
خوب کہی عاطف بھائی۔ واہ۔

سفلی کلام کی یہ خصوصیت آج ہی پتا چلی !!:LOL:
آپ کو تو پتا ہونا چاہیے تھا :p
جن کا سسرال ملتان میں ہے ، ان کے لئے بہت کام کا شعر ہے :D:ROFLMAO::p
متفق:D
اور ’بے وجہ‘ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں علمائے محفل؟
اسے بے سبب کر دو تو یہ سقم نہ رہے۔
اور بادام کو واوین میں ‘بدام‘ لکھو تو دوڑے گا۔
سر لاہور میں رہنے والوں کیلیے خصوصی رعایت ہونی چاہیے "شمع" اور "وجہ" جیسے الفاظ میں۔۔۔غلط تلفظ کا استعمال اس قدر عام ہے کہ لکھتے وقت احساس ہی نہیں ہوتا۔بہت شرمندہ ہوں۔کوشش کروں گا کہ آئندہ یہ غلطی نہ دہراؤں۔:)
 

عاطف ملک

محفلین
استادِ محترم الف عین سر!
آپ نے ان تک بندیوں کو سندِ پسندیدگی سے نوازا،
میرا تو چار دن کا بخار اتر گیا ہے :)
بہت بہت شکریہ سر۔۔۔۔۔یہ سب آپ کی اور محفلین کی شفقت اور توجہ کا نتیجہ ہے۔:in-love:
 
Top