مزاحیہ ایس ایم ایس

بیوی:( شوہر سے) اگر میں گم ہوگئی تو تم کون سا گانا گا کر مجھے ڈھونڈ ڈوگے ؟
شوہر:Its the time to disco کون ڈھونڈے گا تجھ کو، کبھی نہ ملے تو مجھ کو
Its the time to disco
(ارم لطیف۔ گلشن ظہورکراچی)
٭٭٭٭
ایک میمن نے عربی کو خون دے کے اس کی جان بچائی۔ عربی نے اسے مرسڈیز گفٹ کردی۔ عربی کو پھر خون کی ضرورت پڑی میمن نے پھر خون دیا، اب کے بار عربی نے تلے ہوئے لڈوگفٹ کیئے۔
میمن نے غصے سے پوچھا” مرسڈیز کیوں نہیں دی؟
عربی: منا! اب ہمارے اندر بھی میمنوں کا خون دوڑ رہا ہے۔
(مسکان شکیل۔ اورنگی ٹاﺅن 10نمبر کراچی)
٭٭٭٭
ایک سردار جی اپنا فون توڑ رہے تھے کہ ایک شخص نے پوچھا آپ فون کیوں توڑ رہے ہیں تو سردار جی بولے جب کال لگاﺅ تو کمبخت عورت بولتی ہے کچھ دیر بعد کریں ۔ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ اتنے چھوٹے سے فون میں عورت کیسے گھسی ۔
(قرة العین کمال الدین۔ شاہ فیصل کالونی)
٭٭٭٭
سوئمنگ پول میں چھ بچوں نے چھلانگ لگائی اور سوئمنگ پول کا سارا پانی غائب ہوگیا۔ کیوں ؟
کیونکہ نیا پیمپر اب پہلے سے بھی زیادہ جذب کرتا ہے۔
(نمرہ ۔اورنگی ٹاﺅن)
٭٭٭٭
سویٹ رہو ” ٹوفی“ کی طرح
فریش رہو” کلوز اپ “ کی طرح
خوبصورت رہو ” فیئر اینڈ لولی“ کی طرح
اور.... اسمارٹ رہو ” عابدہ پروین“ کی طرح۔
(ارم، ریحان۔ کراچی)
٭٭٭٭
چینی بچہ پاکستانی بچے سے: یار میرے ابو کا چلتے چلتے انتقال ہوگیا۔
پاکستانی بچہ: بس یار چائنہ کی چیزوں کا یہی تو مسئلہ ہے۔
( حبیب شان۔ نیوکراچی)
٭٭٭٭
ٹیچربچے سے:شادی کے وقت دولہا کو گھوڑے پر کیوں بٹھایا جاتا ہے۔
بچہ: اس کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے بھاگ جا۔
(ابو محمد۔ کراچی)
٭٭٭٭
میں تو یو نہی تنہا اپنی مستی میں گنگنا تا ہوا جارہا تھا فراز
اس نے مجھے روک کرپیار سے کہا” چل بیٹا موبائل نکال“
(نورین رابعہ شاہ۔ کراچی)( نادر۔ نارتھ کراچی) (نقیب اللہ۔ نواکلے کوئٹہ)
٭٭٭٭
دنیا کے پانچ مشکل کام
1....ہتھنی کو ساڑھی بھاندھنا۔
2.... مچھر کو بنیان پہنانا۔
3....چیونٹی کو ٹائی باندھنا۔
4....زرافے کی شیو کرنا۔
5....سردیوں میں آپ کا نہانا۔
(سدرہ۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭٭
جاپان نے چور پکڑنے کی ایک مشین تیار کی جاپان میں اس مشین سے پانچ منٹ میں دس چور پکڑے گئے۔ امریکہ میں پانچ منٹ میں پچیس چور پکڑے گئے۔ برطانیہ میں پانچ منٹ میں تیس چور پکڑے گئے انڈیا میں دومنٹ میں مشین چوری ہوگئی۔
(عکاشہ طارق۔ منظورکالونی)( محمد دانش۔ کراچی)
٭٭٭٭
لڑکا: سوٹ اچھا پہنا ہے
لڑکی: شکریہ
لڑکا: لپ اسٹک بہت اچھی لگائی ہے
لڑکی: شکریہ
لڑکا: میک اپ بھی بہت اچھا کیا ہے۔
لڑکی: شکریہ بھیا۔
لڑکا: اچھی پھر بھی نہیں لگ رہی۔
(عروسہ بلال۔ کلفٹن کراچی)
٭٭٭٭
اب تو پیٹرول سستا ہوگیا فراز
پھر بھی وہ کہتا ہے کہ
آجامیں ہواﺅں میں اڑا کے لے چلوں
(عائزہ عرفان۔ لیاقت آباد)
٭٭٭٭
تیری میری دوستی کا ہے کیا خوب جلوا
پوری سردی گزر گئی تو نے مگر کھلایا نہیں گاجر کا حلوہ۔
(مہیب ۔ ڈالمیا کراچی)
٭٭٭٭
میں نے کہا وہ میری زندگی ہے
دل نے کہا وہ مطلبی ہے
میں نے کہا اس کی قاتل ہر ادا ہے
دل نے کہا وہ پاگل گدھاہے
(ستارہ۔ کراچی)
٭٭٭٭
ایک مدت سے میری ماں نہیںسوئی فراز
انہیں بس ایک بار شک ہوا تھا کہ
مجھے رات کو لڑکی فون کرتی ہے
( سبین۔ سرجانی ٹاﺅن کراچی)
٭٭٭٭
کبھی کبھی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی بہت تکلیف دیتی ہیں۔ اگر میری بات پہ یقین نہیں تو” سوئی پر بیٹھ کر دکھاﺅ“۔
(فرحین فیئری۔ کراچی)
٭٭٭٭
امجد تیری شرافت پر نہ ہوگا کسی کو شک
ہلکی ہلکی بھوک میں ہلکا پھلکا ” ٹک“
(عرفان خان۔ سبزی منڈی کراچی)
٭٭٭٭
لڑکی کادل پانی کی طرح ہوتا ہے۔ لڑکے کا دل موبائل کی طرح ہوتا ہے۔ چاہے موبائل پانی میں گرے یا پانی موبائل پر گرے خراب موبائل ہی ہوتا ہے۔
(عثمان۔ یونیورسٹی روڈ)
٭٭٭٭
ایک کنجوس آدمی کی گرل فرینڈ نے پوچھا: جب ہماری منگنی ہوگی تب تم مجھے ایک رنگ دوگے نا!
کنجوس آدمی: ضرور دوںگا بتاﺅ اپنا فون نمبر
(نازیہ۔ کراچی)
٭٭٭٭
جوتا چھپانے کی رسم کے وقت دولہے کی ایک سالی بولی میں تو 1100لوںگی۔ دوسری بولی میں تو2100لوں گی پیچھے سے ایک آدمی بولا: 2310لے لو اس میں ایف ایم بھی ہے۔
(بشریٰ عمر۔ لانڈھی)
٭٭٭٭
بھکاری: ہیلو! پیزا ہٹ
آپریٹر: یس سر
بھکاری: تین لارج پیزا، چھ چکن، دو پیپسی
آپریٹر: کس کے نام سے سر
بھکاری: اللہ کے نام پہ با با
(فائزہ سعید۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭٭
غم جدائی میں بہت جام پیئے ہوں گے فراز
پر” سپرائٹ “ بجھائے پیاس باقی سب بکواس
( سلمان بھٹی۔ کراچی)
٭٭٭٭
سردار نے ایک پریشر کوکر خریدا اگلے دن واپس کردیا۔ دکاندار نے پوچھا واپس کیوں کیا
سردار بولا: گھر میں جوان بیٹیاں ہیں یہ سالا سیٹیاں مارتا ہے۔
(وقار۔ کراچی)
٭٭٭٭
آپ کیا جانو ہم کتنا یاد کرتے ہیں مانویا نہ مانو ہر پل فریاد کرتے ہیں
روز خط لکھتے ہیں کارٹون نیٹ ورک کو
اور آپ کو پلے کرنے کی مانگ کرتے ہیں۔
(عقیل خان۔ کراچی)
٭٭٭٭
لڑکی: سردار جی آپ کے پاس موبائل ہے تو پھر آپ نے لیٹر کیوں بھیجا۔
سردار: میں نے تمہیں فون کیا تھا۔ اندر سے کسی نے کہا ” پلیز ٹرائی لیٹر“
( شاہینہ آصف۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭٭
پھول گرجاتے ہیںجب آپ آتے ہو
اندھے ہو ذرا دھیان سے چلا کرو گملوں سے کیوں ٹکراتے ہو،
(ثمرین۔ اورنگی ٹاﺅن)
٭٭٭٭
کل سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ پھر ایک بابا نے کہا کہ تم پر جن کا سایہ ہے کسی بڑے شیطان کو
ایس ایم ایس کرو۔ شکر خداکا
تمہیں میسج کرنے کے بعد اب اچھا محسوس ہورہا ہے۔
(سونی۔ جمشید روڈ کراچی)
٭٭٭٭
ملازم ہانپتا کانپتا کمرے میں داخل ہوا بیگم صاحب وہ وہ۔
خاتون چونکتے ہوئے: ارے کیا ہوا کچھ بولو تو
ملازم: بیگم صاحبہ، صاحب کنویں میں گرگئے ہیں۔
بیگم ہنستے ہوئے بولیں: تونے مجھے خواہ مخواہ ڈرا دیا میں تو کنویں کا پانی نہیں پیتی۔
(نسیمہ۔ برنس روڈ)
٭٭٭٭
جب کسی پر برا وقت آتا ہے تو اس کے سارے دوست اور رشتہ دار اس کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں....
یقین نہیں آتا تو کسی کی بھی....
شادی کی تصاویر دیکھ لینا....!
(شکیل ۔ اورنگی ٹاﺅن)
٭٭٭٭
قرض دوستی کا ادا کون کرے گا؟
دوست نہ ہو تو دوستی کون کرے گا؟
اے خدا! میرے دوستوں کو سلامت رکھنا۔
ورنہ ” میری شادی میں ڈانس کون کرے گا؟
(مصفیرہ حسین۔ لیاقت آباد کراچی)
٭٭٭٭
سردار نے کو خواب میں کسی نے قتل کردیا۔ صبح اٹھ کر سردار نے اپنا HBLکا اکاﺅنٹ بند کردیا، کیوں؟
کیونکہHBLآپ کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتاہے۔
(انعم۔ کراچی)
٭٭٭٭
استاد: بچو! وعدہ کرو کبھی شراب سیگریٹ نہیں پیوگے۔
بچے: نہیں پیئیںگے۔
استاد: لڑکیوں کا پیچھا نہیں کروگے؟
بچے: نہیں کریں گے۔
استاد: لڑکیوں سے فلرٹ نہیں کروگے؟
بچے: نہیں کریں گے۔
استاد: اور اپنے وطن پہ زندگی قربان کرو گے؟
بچے: کردیں گے، ایسی زندگی کا اور کرنا بھی کیاہے!
(زینت خان۔ کلفٹن کراچی)
٭٭٭٭
وہ مجھ سے میرے پیار کا حساب چاہتی ہے فراز
جس کی خود میٹرک میں حساب کی Supplyتھی۔
(عاصمہ فاطمہ۔ کراچی)
٭٭٭٭
مجھے مصیبت میں دیکھ کر کہتی ہے وہ فراز
میرا بابو چھیل چھبیلا میں تو ناچوں گی؟
(روزی۔ کراچی)
٭٭٭٭
تلاش گمشدہ
ایک دل یکم تاریخ سے لاپتہ ہوگیا ہے جن آنکھوں نے یہ دل چرایا ہے ان سے درخواست ہے کہ یہ دل واپس کردیں ورنہ جرمانے میں ان کا بھی دل چرایا جائے گا۔
دل نہ ملنے کا پتا: وفاکی گلی، محلہ محبتاں، ڈاک خانہ رسوائیاں، خاص مقام جدائیاں، تحصیل معشوقاں والی، ضلع عاشقاں والا۔
(شہناز خانم۔ شیر شاہ کراچی)
٭٭٭٭
مچھر نے ایک آدمی کو دن میں کاٹا تو وہ آدمی کہنے لگا کہ تم تو رات میں کاٹتے ہو تو مچھر نے کہا کہ گھر کے حالات خراب ہیں اس لیے اوور ٹائم کررہا ہوں۔
(نمرہ احمد۔ لیاقت آبادکراچی)
٭٭٭٭

زندگی بے حال ہے
سر ہے نا تال ہے
میسج بوکس بھی کنگال ہے
کیا آپ کی ایس ایم ایس فیکٹری میں ہڑتال ہے۔
(فرح ذیشان۔ کراچی)
٭٭٭٭
دوستی انسان کی ضرورت ہے
دلوں پر دوستوں کی حکومت ہے
آپ جیسے دوستوں کی وجہ سے یہاں ہیں ہم
ورنہ فلم انڈسٹری کو بھی ہماری ضرورت ہے
(محمد وقاص۔کراچی)
٭٭٭٭
ایک چرسی رکشے میں بیٹھتے ہوئے بولا ” ٹاور چلو“
رکشے والا: تم ٹاور پہ ہی کھڑے ہو۔
چرسی۔ یہ لوپچاس روپے اور آئندہ اتنا تیز رکشا مت چلانا۔
(فرحت منظور۔ اور نگ آباد کراچی)
٭٭٭٭
(روزنامہ مقدمہ سنڈے میگزین کراچی)
 
ہرآہٹ پر جان نکل جاتی ہے فراز
ےہ پبلک ٹوائلٹ کے دروازے مےں کنڈی کےوں نہےں ہوتی
(ارسلان جمیل۔ شےرشاہ)
٭٭٭
بےوی: چلےے نا!کہےںچلتے ہےں اور ڈرئےونگ مےں کروں گی
شوہر: اس کا مطلب ہے کہ جائےں گے کار مےں اور آئےں گے اخبار مےں
(روزی۔ کراچی)
٭٭٭
بزرگوں نے فرماےا ہے کہ ”اےک عقلمند سے بات کرنا اےک مہےنے تک کتاب پڑھنے سے بہتر ہے
تو آج مےں فارغ ہوں جب دل چاہے بات کرلےنا
(کاظم۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
پےار کو مت چھپاﺅ اسے ضرورت ہے جتانے کی
اپنی اچھائےوں کو مت چھپاﺅ انہےں ضرورت ہے بڑھانے کی
اب اور پر فےوم مت لگاﺅ تمہےں ضرورت ہے نہانے کی
(جنےد خان۔ نےوکراچی)
٭٭٭
باپ بےٹے سے: ساتھ والوں کی لڑکی کودےکھ وہ امتحان مےں فرسٹ آئی ہے
لڑکا: اس کوہی تو دےکھا تھا تبھی تو ےہ نوبت آئی ہے
(سمعےہ شاہد۔ کراچی)
٭٭٭
اےک تم ہو کہ چاند ستارے ہو
اےک تم ہو کہ جان سے پےارے ہو
اےک تم ہو کہ غم نہےں دےتے
اےک تم ہو کہ خوشبو بھرے ہو
اور اےک ہم ہےں کہ جھوٹ پہ جھوٹ بولے جارہے ہےں
(بابر اسلم۔ نےوکراچی)
٭٭٭
سردار جی سے بےوی نے پےار سے کہا تم لاکھوں مےں اےک ہو سردار نے غصے سے کہا اےک تو مےں ہوں باقی ننانوے ہزار نو سو ننانوے کون ہےں
(نداصدےقی۔ کھوکھراپار)
٭٭٭
ٹےچر: آج تم لےٹ کےوں آئے اسکول آٹھ بجے شروع ہوتا ہے
شاگرد: سر آپ مےرا انتظار مت کےا کرےں اسکول شروع کرادےا کرےں۔
(احسن۔ ڈےفنس)
٭٭٭
نہ جانے کےوں آنکھےں نم ہےں فراز
کوئی تو ہے جو پےاز کتر رہا ہے
(سےدہ منال نعمان۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
چراغ جلا ناتو پرانی رسمےں ہےں فراز
اب تو مےرے شہر کے لوگ انسانوں کو جلادےتے ہےں
(فےاض۔ رےلوے کالونی)
٭٭٭
اےک آدمی بابا جی سے: مےں امرےکہ جانا چاہتا ہوں مگر کام نہےں بنتا
باباجی: صبح سورج نکلنے کے بعد تےن سوبار ”القاعدہ“ پڑھاکرو امرےکہ والے خود آکر لے جائےںگے
(نعےم۔ ملےر ہالٹ)
٭٭٭
پٹھان اپنا رشتہ دےکھنے گےا گھروالوں نے کہا دونوں کو اکےلا چھوڑ دو پٹھان لڑکی سے :باجی آپ کتنے بہن بھائی ہےں۔
لڑکی غصے سے پہلے تےن تھے اب چار ہوگئے۔
(فہےم مےمن۔ کرےم آباد)
٭٭٭
مرےض: مجھے عجےب سی بےماری ہوگئی ہے جب مےری بےوی بولتی ہے تو مجھے کچھ سنائی نہےں دےتا
ڈاکٹر: ےہ بےماری نہےں اللہ کی نعمت ہے
(حرا سلےم۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
سردار جی: اتنی خوفناک تصوےر دےوار پہ کےوں لگا رکھی ہے
سردارنی: لے مجھے کےا ہوا ہے جو مےں تصوےر لگاﺅں ےہ تو آئےنہ ہے۔
(ستارہ۔ کراچی)
٭٭٭
اےک پٹھان سردار جی سے:
جب مےں چھوٹا تھا تو مےنار ِپاکستان سے گر گےا تھا
سردار: اچھا تم زندہ بچ گئے تھے ےا مرگئے تھے
پٹھان : ابے مےں تو چھوٹا تھا مجھے کےا پتا
(سہےل خان۔ گودھرا کالونی)
٭٭٭
سرکٹ:بھائی جےل کو ہندی مےں حوالات کےوں کہتے ہےں
منابھائی: کےوں کہ جےل مےں کھانے کو صرف ہوا اور لات ملتی ہے
(جاوےد۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
اےک شخص :جانتے ہو مےں کون ہوں
دوسرا: نہےں جانتا
پہلا: بےوقوف مےں
دوسرا: بس بس مجھے پتا چل گےا کہ آپ بے وقوف ہےں
(نسےمہ۔ برنس روڈ)
٭٭٭
مےری اےس اےم اےس کے چرچے جہاں مےں ہونے لگے
لوگ مےرے دےوانے ہونے لگے
خوش نصےب ہو تم جو تمھےں اےس اےم اےس ملا
جسے نہےں ملا وہ موبائل پٹخ پٹخ کے رونے لگے
(فواد ہارون۔ گلشن اقبال)
٭٭٭
عرض کےا ہے:
اےک بے وفا کو نہ آےا ہماری وفا کا ےقےن
ہم نے کہا مرجائےں گے اس نے کہا ”آمےن“
(ردا۔ کراچی)
٭٭٭
ان لڑکےوں سے دل لگانا اےک بھول ہے
ان کے پےچھے اتنا بھاگنا فضول ہے
جس دن کسی لڑکی نے کہہ دےا آئی لوےو
تو سمجھ جانا اس دن اپرےل فول ہے
(اےم نعمان۔ قذافی ٹاﺅن)
٭٭٭
دل مےں تم، دھڑکن مےں تم، آنکھوں مےں تم،
سانسوں مےں تم، جہاں بھی دےکھوں بس تم ہی تم
ڈےٹول والی آنٹی سچ کہتی ہےں”جراثےم ہر جگہ موجود ہوتے ہےں
(اےم زرےاب جاوےد۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
اےک فقےر بچی سے: اللہ کے نام پر دے بےٹا
بچی: مےں بےٹا نہےں بےٹی ہوں
فقےر: اللہ کے نام پر دے بےٹی
بچی: مےرا نام جمےلہ ہے
فقےر: اللہ کے نام پر دے جمےلہ
بچی: مےراپورا نام جمےلہ پروےن ہے
فقےر: اللہ کے نام پر دے جمےلہ پروےن
بچی: ےہ ہوئی نا بات اب معاف کرو بابا
(حنا رےاض راﺅ۔ کراچی)
٭٭٭
اےک سردار اپنے باپ کی قبر پہ گےا اسے ابو کہہ کر پکارا لےکن اندر سے
جواب نہ آےا تو سردارجی قبر پر لکھ کر چلے آئے اےسا کروگے تو کون آئے گا
(محمد ےاسےن۔ بچل گوٹھ)
٭٭٭
اےک سردار آفس کی 25 وےں منزل پہ تھا اےک آدمی نے آکر بولا گلاب سنگھ تمہاری بےٹی گھر سے بھاگ گئی ہے۔
ےہ سنتے ہی سردار نے 25 وےں منزل سے چھلانگ لگادی گرتے ہوئے اسے 15وےں منزل مےں ےاد آےا کہ اس کی
کوئی بےٹی نہےں ہے 10 وےں منزل پہ ےاد آےا کہ ابھی تو اس کی شادی بھی نہےں ہوئی ہے اور پہلی منزل پہ ےاد آےا کہ
اس کا نام تو گلاب سنگھ ہی نہےں ہے ۔
(اےم انور دلسوز۔ کراچی)
٭٭٭
بس اسٹاپ پہ لڑکی کو دےکھ کر لڑکا بولا: تو مےری جان ہے تو مےرا اےمان ہے۔
لڑکی نے اپنی چپل اتاری تو لڑکا بولا: مےں بھی پاکستا ن ہوں تو بھی پاکستان ہے۔
(نوےد۔ ہارون آباد کراچی)
٭٭٭
جھوٹا پےنے سے محبت بڑھتی ہے فراز
ےہ کہہ کر وہ کنجوس مےری ساری بوتل پی گےا
(عائشہ نذےر۔ لےاقت آباد)
٭٭٭
گھاجنی دےکھنے کے بعد اندزاہ ہوا کہ مےں بھی عامر خان سے کم نہےں ۔ مےں بھی پڑھتا ہوں، لکھتا ہوں،
سمجھتا ہوں پھر 15 منٹ بعد سب بھول جاتا ہوں
(زمان خان۔ اورنگی ٹاﺅن)
٭٭٭
انعم نازکے نام :
کےا آنکھےں ہےں کےا صورت ہے، کےا چہرہ ہے آپ نے پاےا ہے ۔
جےسے پےپل کے درخت سے بھوت اتر آےا ہے
(الوےناناز۔ نارتھ کراچی)
٭٭٭
اےک سردار کو اےس اےم اےس آےا کہ”بھےجنے والا عقلمند ہے اور پڑھنے والا گدھا۔
سردار نے غصے مےں مےسج کےا کہ ”بھےجنے والا گدھا ہے اور پڑھنے والا عقلمند“
(ناصر۔ بلدےہ ٹاﺅن)
٭٭٭
اےک سردار نے اپنے موبائل کے ساتھ قےنچی لٹکارکھی تھی ۔
کسی نے پوچھا سردارجی ےہ کےا ہے۔ سردار کبھی کسی کی کال کاٹنی بھی پڑتی ہے
(طارق عزےز ۔ بلدےہ ٹاﺅن)
بےوی :مےں تمہاری زندگی کی کتاب ہوں
شوہر:ےہی تو افسوس ہے اگر کےلنڈر ہوتی تو ہر سال بدل لےتا۔
(فہےم سہا۔لانڈھی)
٭٭٭
نہ پوچھ تےری جدائی کے لمحے مےں نے کےسے بتائے
پانی مےں سرف ملاکے اسڑسے بلبلے بنائے
(بشریٰ۔ کلفٹن کراچی)
٭٭٭
نہ چاند ہوگا نہ ستارے ہوں گے
کےا ہم ہمےشہ کنوارے ہوں گے
اس دنےا مےں کتنوں کے نکاح ہوں گے
کےا ہمارے نصےب مےں صرف نکاح کے چھوارے ہوں گے
(احتشام امان۔ نارتھ کراچی)

(روزنامہ مقدمہ سنڈے میگزین کراچی)http://www.muqadma.com/magazine_forum/
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے انہوں نے خود بھی نہیں پڑھا، بس کہیں سے اٹھا کر یہاں چسپاں کر دیا ہے۔
 
Top