مرے مہرباں خالق - صفدر صدیق رضی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مرے مہرباں خالق

شاعر: صفدر صدیق رضی​


اے مجھ کو دیکھنے اور سوچنے لکھنے کی
قوت دینے والے مہرباں خالق
(مری بابت)
خیال اتنا رہے
تیرے گُلِ تخلیق کا سب حُسن
رُوئے صفحۂ قرطاس پر
لمحہ بہ لمحہ منتقل کرنے سے پہلے
میرے سانسوں کی نہ مہلت
ختم ہو جائے


۔
 
Top