مری موجودگی کی خاک پر بنیاد کیا ہے؟ جواز جعفری

شیزان

لائبریرین
مری موجودگی کی خاک پر بُنیاد کیا ہے؟
کہ مجھ سے پیشتر کیا کچھ تھا، میرے بعد کیا ہے؟
میں اپنے خاکداں میں قید ہوں اور سوچتا ہوں
بجُز میرے کوئی دُنیا کہیں آباد کیا ہے
خلا کے بحر میں کب سے زمیں محوِ سفر ہے؟
طلسمِ خاک و آتش کیا ہے، ابر و باد کیا ہے؟
میں اِس مٹی سے پہلے بھی کہیں بویا گیا تھا
نہیں معلوم میرا قریۂ اجداد کیا ہے
یہ دُنیا کیوں فنا کے گھاٹ اترتی جا رہی ہے
مرے خُوں میں رواں یہ لذتِ ایجاد کیا ہے؟
جواز جعفری
 
Top