محسن نقوی مری محبت تو اِک گُہر ہے تری وفا بے کراں سمندر ::: محسن نقوی

حسن محمود جماعتی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 19, 2016

  1. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مری محبت تو اِک گُہر ہے تری وفا بے کراں سمندر
    تُو پھر بھی مجھ سے عظیم تر ہے کہاں گُہر ہے کہاں سمندر

    یقیں ہے دھوکے میں آ کے اُترا ہے چاند پانی کی سلطنت میں
    بلندیوں سے دکھائی دیتا ہے ہُو بہُو آسماں سمندر

    ازل سے بے سمت جستجو کا سفر ہے درپیش پانیوں کو
    کسے خبر کس کو ڈھونڈتا ہے میری طرح رائیگاں سمندر؟

    میں تشنہ لب دُور سے جو دیکھوں تو ہر طرف سیلِ آب پاؤں
    قریب جاؤں تو ریت شعلہ غبار ساحل دھواں سمندر

    ہمارے دِل میں چھپے ہُوئے درد کی خبر چشمِ تر کو ہوگی
    سُنا ہے زیرِ زمیں خزانوں کا ہے فقط رازداں سمندر

    میں استعاروں کی سر زمیں پر اُتر کے دیکھوں تو بھید پاؤں
    بشر مسافر حیات صحرا یقین ساحل گماں سمندر

    جہاں جہاں شامِ غم کی افسردگی کا ماتم بپا ہُوا ہے
    اُفق سے ہنس کر گلے ملا ہے وہاں وہاں مہرباں سمندر

    وفا کی بستی میں رہنے والوں سے ہم نے محسنؔ یہ طور سیکھا
    لبوں پہ صحرا کی تشنگی ہو مگر دِلوں میں نہاں سمندر


    محسن نقوی
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 19, 2016
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب انتخاب ہے بھائی !

    شاد آباد رہیے۔

    چوتھے شعر میں قریب کے 'ق' کا ایک نقطہ غائب ہے۔ :)

    مقطع میں بھی ایک جگہ اصلاح درکار ہے۔
     
  3. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    قبلہ ارشاد فرمائیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,251
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اصلاح سے مراد شعر میں اصلاح نہیں تھی۔ :)

    "کع" کو "کی" کر دیجے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ درستی کے لیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,050
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    خوبصورت انتخاب۔ اور کاپی پیسٹ کر رہا ہوں فیس بک پر۔
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    عمدہ انتخاب حسن بھائی۔
     
  8. ارشاد ہادی

    ارشاد ہادی محفلین

    مراسلے:
    2
    بہت خوبصورت غزل ! شیئر کرنے کا شکریہ ! ہاں composing کے ایک سہو کی طرف توجہ دلانی ہے :
    جہاں جہاں شامِ غم کی افسردگی کا ماتم پبا ہُوا ہے
    اُفق سے ہنس کر گلے ملا ہے وہاں وہاں مہرباں سمندر
    اس میں ماتم " بپا " ہونا چاہیے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ارشاد ہادی

    ارشاد ہادی محفلین

    مراسلے:
    2
    جزاکم اللّٰہ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر