انور مسعود مرد ہونی چاہیئے خاتون ہونا چاہیئے - انور مسعود

حسن علوی

محفلین
:)
مرد ہونی چاہیئے خاتون ہونا چاہیئے
اب گرائمر کا یہی قانون ہونا چاہیئے

رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچیں
ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیئے

دوستو! انگلش ضروری ھے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیئے

نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانیئے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیئے

صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لیئے
کوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیئے
 
شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی یہ انہی کا تو کلام ہے جو بنین بیچتے ہیں۔
مزے کی بات ہے کہ خود تو پنجابی کے بھی اعلٰی پائے کے شاعر ہیں لیکن ان کی اہلیہ خاص اہل زبان ہیں جنہوں نے ساری زندگی میں ان کے ساتھ صرف ایک فقرہ پنجابی میں بولا ہے۔
 
جی کہ جب ایک مرتبہ انور مسعود کسی تقریب میں گئے تو وہاں انہیں ہار پہنایا گیا
جب یہ ہار پہنے ہوئے گھر آئے تو ان کی بیگم نے کہا
"فیر تسی کلے ای آ گئے او"
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں کیا ہوتا ہے کہ گوٹے تلے والے ہار شادی کے موقع پر زیادہ اور دوسرے کئی ایک مواقع پر بھی پہنائے جاتے ہیں۔ جو کہ بعد از شادی / تقریب سنبھال کر لیے جاتے ہیں تاکہ کسی اور موقع پر کام آ جائیں۔ ایسے ہی کسی تقریب میں انور مسعود صاحب کو بہت سے ہار پہنائے گئے تھے جن میں ایک شادی مبارک والا بھی تھا۔ جب یہ بات انہوں نے اپنی زوجہ کو بتائی تو انہوں نے کہا تھا "فیر تُسی کلے ای آ گئے او"۔
 
یوسف-2

محفلین
ارے بھائی یہ انہی کا تو کلام ہے جو بنین بیچتے ہیں۔
مزے کی بات ہے کہ خود تو پنجابی کے بھی اعلٰی پائے کے شاعر ہیں لیکن ان کی اہلیہ خاص اہل زبان ہیں جنہوں نے ساری زندگی میں ان کے ساتھ صرف ایک فقرہ پنجابی میں بولا ہے۔
فارسی کے بھی تو ہیں۔ انہیں اردو، پنجابی اور فارسی تینوں پر قدرت کلام حاصل ہے۔
 
Top