مردہ ہارڈ ڈسک کے لاشے میں نئی روح پھونکنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے گھر کی ہارڈ ڈرائیو کا کارڈ خراب ہوگیا تھا کیوں کہ جب اسی کمپنی کی بنی ہوئی اسی میک اور ماڈل کی دوسری ہارڈ ڈسک کا کارڈ لگا کر دیکھا تو ہارڈ ڈسک چل پڑی، اب اسے میری سستی کہہ لیں یا حماقت کہ کچھ وقت کی کمی کے باعث اور کچھ دوسرے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک دوبارہ اس کمپیوٹر میں لگانے کی جلدی کہ میں اپنی ہارڈ ڈسک سے بیک اپ نہ لے سکا۔ (اس وقت میرے ذہن میں یہ بات بھی تھی کہ مارکیٹ سے دوسرا کارڈ خرید کر اسے استعمال کے قابل بنادوں گا) یہ سوچ کر اسے اپنے آفس کی ٹیبل پر ہی ایک کونے میں رکھ دیا اور چند دن بعد جب آفس سے مارکیٹ جانے کا پروگرام بنا تو ہارڈ ڈسک لے کر گیا، وہاں کئی ماہرین کو دکھایا، کئی کارڈ تبدیل کیے گئے مگر ہارڈ ڈسک ڈٹیکٹ ہی نہیں ہورہی، (اس سلسلہ میں میرا خیال ہے کہ شاید میرے ٹیبل کی صفائی کے دوران صفائی کرنے والے کی غلطی سے ہارڈ ڈسک گرگئی ہوگی جو اس نے بعد میں دوبارہ اپنی جگہ پر رکھ دی ہوگی) اب مسئلہ یہ ہے کہ میری ہارڈ ڈسک میں بہت قیمتی ڈیٹا تھا جو مجھے بہر صورت درکار ہے۔ اس سلسلہ میں ماہرین راہنمائی فرمائیں کہ میرا ڈیٹا کس طرح ری کور ہوسکتا ہے جبکہ ہارڈ ڈسک ڈٹیکٹ ہی نہیں ہورہی ہے۔
نوٹ: اس سلسلہ میں ہارڈ ڈسک اور ڈیٹا پر فاتحہ پڑھنا آخری آپشن ہے اور اس کے لیے میں ذہنی طور پر خود کو بالکل بھی تیار نہیں کر پارہا ہوں لہٰذا اس مشورہ کے علاوہ کوئی رائے دیجئے۔ علاوہ ازیں اگر کسی ساتھی کو کراچی میں کوئی ہارڈ ڈسک رپیئرنگ کا ماہر اور ایسے ماہر ڈیٹا ری کور کرنے والے کا ایڈریس معلوم ہو جو اس طرح کی ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا ری کور کرسکے تو اس بارے میں بھی راہنمائی درکار ہے۔
ہارڈ ڈسک کی کانفیگریشن درج ذیل ہے:
سی گیٹ، 80gb ماڈل نمبر اس وقت یاد نہیں ہے لیکن اگر اس کی بھی ضرورت ہوئی تو وہ بھی مہیا کیا جاسکتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اس عظیم فورم پر مجھے ضرور اس کا حل مل جائے گا۔
مددر کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 

arifkarim

معطل
اسکے لئے بعض ایکسٹرنل ہارڈڈسک ریڈر ڈیوائیسیز ہوتی ہیں۔ پتا کریں شاید کونے کھدرے میں کہیں مل جائے۔ انگریزی اصطلاح:
hard drive docking station ہے
 
اسکے لئے بعض ایکسٹرنل ہارڈڈسک ریڈر ڈیوائیسیز ہوتی ہیں۔ پتا کریں شاید کونے کھدرے میں کہیں مل جائے۔ انگریزی اصطلاح:
hard drive docking station ہے

بہت شکریہ عارف کریم صاحب
میں اس کے متعلق مزید معلومات حاصل کرتا ہوں، شاید کہ اس سے میرا مسئلہ حل ہوسکے۔ ویسے آج اس دھاگے کا تیسرا دن ہے لیکن سوائے آپ کے اور کسی نے بھی اس پر اپنی آراء کا اظہار نہیں کیا، لگتا ہے کہ اب تک دیگر ماہرین کی نظر اس دھاگے پر نہیں پڑی۔اگر کسی ساتھی کو کراچی میں اس قسم کی ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا ری کور کرنے کے ماہر کا پتا ہو تو ازراہ کرم ضرور بتائیں۔ نیز اس بات پر بھی روشنی ڈالیں کہ اگر کسی ہارڈ ڈسک کا میڈیا ڈیڈ ہوجائے تو کیا اسے عارضی یا مستقل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے اس طرح کہ اس میں موجود ڈیٹا بھی ضائع نہ ہو۔ اگر جواب ہاں میں ہو تو ازراہ کرم اس کا طریقہ کار بھی ساتھ درج فرمادیں۔ تمام ماہرین کی عمومی اور محترم اظفر صاحب چونکہ انجینئرنگ کی لائن کے ماہر ہیں اس لیے ان کی خصوصی توجہ درکار ہے۔
 

نعیم سعید

محفلین
حافظ صاحب! کراچی ہی میں کلفٹن سینٹر میں ’’مورسنز‘‘ یا ’’مارسنز‘‘ کمپیوٹرز کے نام سے ایک ادارہ ہے۔ وہاں چلے جائیں، ان شاء اللہ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میرا جانا تو کبھی نہیں ہوا مگر سنا ہے جو ہارڈ ڈسک رپیئر نہ ہوسکتی ہو، اس کا ڈیٹا ریکور کر دیتے ہیں۔ اور ان کے چارجز بھی ریکورڈ ڈیٹا کے سائز (یعنی mb یا gb) کے حساب ہی سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنا ایک دفتر ’’ٹیکنوسٹی‘‘ میں بھی کھولا ہوا ہے۔
 
حافظ صاحب! کراچی ہی میں کلفٹن سینٹر میں ’’مورسنز‘‘ یا ’’مارسنز‘‘ کمپیوٹرز کے نام سے ایک ادارہ ہے۔ وہاں چلے جائیں، ان شاء اللہ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میرا جانا تو کبھی نہیں ہوا مگر سنا ہے جو ہارڈ ڈسک رپیئر نہ ہوسکتی ہو، اس کا ڈیٹا ریکور کر دیتے ہیں۔ اور ان کے چارجز بھی ریکورڈ ڈیٹا کے سائز (یعنی mb یا gb) کے حساب ہی سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنا ایک دفتر ’’ٹیکنوسٹی‘‘ میں بھی کھولا ہوا ہے۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء نعیم سعید صاحب، میں انشاء اللہ اگلے ایک آدھ دن میں ہی ٹیکنو سٹی جاکر اپنا مسئلہ پیش کرتا ہوں۔
راہنمائی کے لیے ایک بار پھر شکریہ
 

اظفر

محفلین
مجھے سمجھ نہین لگی۔ آپ نے جس ہارڈ ڈسک کا کارڈ اتارا تھا اب وہ دوبارہ نہیں چل رہی ؟ یا جس ہارڈ ڈسک کو کارڈ لگایا تھا وہی نہیں چل رہی۔ ؟
اگر پہلی صورت ہے تو ایک چیز آپ واضح کر لیں کہ سیگیٹ کے ہر ماڈل میں وورثن ہوتے ہیں، یہ اکثر ہوتا ہے کہ ایک ہی ماڈل کا کارڈ دوسری ہارڈ پر نہیں چلتا ، اس کی وجہ ورژن الگ ہونا ہے، اگر دوسری سیچیویشن ہے تو کارڈ ریپیر کرانے کی کوشش کریں۔ کارڈ کے سپلائی کے ساتھ ہی چند ڈایوڈ لگے ہوتے ہیں، سیگیٹ میں اکثر وہ شارٹ ہوجاتے ہیں، ایسا ہو تو وہ ڈایوڈ نکال دیں اور پھر چلانے کی کوشش کریں۔
جو بھی ہو مارکیٹ میں آپ کو ایسے لوگ مل جائیں گے جو ڈیٹا ریکور کر دیں گے لیکن نارمی ان کا ریٹ اتنا ہوتا ہے کہ سوائے چند لوگوں کے باقی ڈیٹا کو ضایع ہونے دینا ہی مناسب سمجھتے ہیں۔
 

dehelvi

محفلین
نعیم سعید بھائی نے درست فرمایا: کلفٹن میں تین تلوار کے ساتھ مارسنز میں سی گیٹ والوں کا سروس سینٹر ہے، آپ وہاں چلے جائیں انشاء اللہ ضرور ریکوری کی کوئی سبیل نکل آئے گی۔
 
مجھے سمجھ نہین لگی۔ آپ نے جس ہارڈ ڈسک کا کارڈ اتارا تھا اب وہ دوبارہ نہیں چل رہی ؟ یا جس ہارڈ ڈسک کو کارڈ لگایا تھا وہی نہیں چل رہی۔ ؟
اگر پہلی صورت ہے تو ایک چیز آپ واضح کر لیں کہ سیگیٹ کے ہر ماڈل میں وورثن ہوتے ہیں، یہ اکثر ہوتا ہے کہ ایک ہی ماڈل کا کارڈ دوسری ہارڈ پر نہیں چلتا ، اس کی وجہ ورژن الگ ہونا ہے، اگر دوسری سیچیویشن ہے تو کارڈ ریپیر کرانے کی کوشش کریں۔ کارڈ کے سپلائی کے ساتھ ہی چند ڈایوڈ لگے ہوتے ہیں، سیگیٹ میں اکثر وہ شارٹ ہوجاتے ہیں، ایسا ہو تو وہ ڈایوڈ نکال دیں اور پھر چلانے کی کوشش کریں۔
جو بھی ہو مارکیٹ میں آپ کو ایسے لوگ مل جائیں گے جو ڈیٹا ریکور کر دیں گے لیکن نارمی ان کا ریٹ اتنا ہوتا ہے کہ سوائے چند لوگوں کے باقی ڈیٹا کو ضایع ہونے دینا ہی مناسب سمجھتے ہیں۔

خراب گھر کی ہارڈ ڈسک کا کارڈ ہوا تھا جبکہ میرے آفس میں ایک ساتھی کے کمپیوٹر میں ویسی ہی دوسری ہارڈ ڈسک لگی ہے، میں نے آفس کے ساتھی والے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک سے کارڈ نکال کر اپنی ہارڈ ڈسک میں چیک کرنے کی غرض سے لگایا اور اس کے بعد اس گھر والی ہارڈ ڈرائیو کو کمپیوٹر میں لگا کر چیک کیا تو نہ صرف ہارٍ ڈسک ڈی ٹیکٹ ہوگئی ہے بلکہ اس میں ونڈوز بھی بوٹ ہوگئی اور تمام پارٹیشنز بمع ڈیٹا کے شو ہونے لگے۔ یہاں مجھ سے یہ غلطی ہوگئی کہ میں نے سوچا کہ فالٹ تو پکڑا گیا ہے، اب ڈیٹا منتقل کرنے کی درد سری کیوں مول لوں جبکہ ڈیٹا لاس ہونے کا کوئی چانس ہی نہیں ہے، بس مارکیٹ سے اسی طرح کا دوسرا کارڈ لے کر لگا لوں گا اور ہارڈ ڈسک واپس کام کرنے لگے گی، اگر بالفرض مارکیٹ میں کارڈ نہیں بھی ملا تب بھی متبادل کے طور پر ساتھی کے کمپیوٹر والا کارڈ تو موجود ہی ہے اور اس سے کم از کم اتنا کام تو لیا جاسکتا ہے کہ عارضی طور پر کارڈ مستعار لے کر ڈیٹا منتقلی کا کام کیا جاسکے۔ یہ سوچ کر ساتھی کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک والا کارڈ دوبارہ اپنی ہارڈ ڈسک سے نکال لیا اور اسے واپس آفس والے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں لگا لیا اور وہ (آفس والی) ہارڈ ڈسک ابھی بھی چل رہی ہے۔ مسئلہ میرے گھر والی ہارڈ ڈسک کا ہے، وہ اب نہ ساتھی والے کارڈ لگانے سے چل رہی ہے نہ مارکیٹ میں دیگر کئی کارڈ بدلنے سے۔ شاید اس کا میڈیا ڈیڈ ہوگیا ہے۔اس کا کوئی حل ہو تو ضرور بتائیں۔ ایک حل تو نعیم سعید صاحب نے بھی بتایا ہے کہ مارسنز کمپیوٹر لے جاکر دکھا دوں، اگرچہ وہ حل بھی پیش نظر ہے لیکن آپ بھی اپنے حساب سے رائے دے دیں تاکہ میرے جیسے بہتوں کا بھلا ہوجائے۔ شکریہ
 

محمدصابر

محفلین
میری ہارڈ ڈسک
WD 1.0TB
32MB Cache
WD Caviar Green
کارڈ بدل کر کام نہیں بنا۔ اب اگر آپ کو ٹیکنیشن کا پتہ چل جائے تو یہاں پر ضرور اطلاع دیں۔
 

اظفر

محفلین
میڈیا اتنی جلدی ٹھاہ نہیں ہوتا۔ شاید کوئی فیزیکل کنٹکٹر خراب ہو گیا ہوگا۔ کارڈ سے لیکر ہارڈ کی موٹر کے درمیان جو کیبل ہوتی ہے وہ کارڈ کے ساتھ سولڈ نہں ہوتی بلکہ کارڈ اوپر رکھنے سے کنٹکٹر آپس میں مل جاتے ہیں، ان کو چیک کریں کہیں کوی ٹوٹ تو نہیں گیا ، یا ٹیڑھا تو نہیں ہو گیا۔ اس کے علاوہ سیگیٹ کی ہارڈ پر ماڈل کے علاوہ ورژن بھی لکھا ہوگا۔ اس کو چیک کریں۔ اسی ورژن کا کارڈ چلے گادوسرا نہیں چلے گا
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم!
سمیع اللہ صاحب کراچی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہاں حفیظ سینٹر لاہور میں ڈیٹا ریکوری ہارڈ ڈسک رپیئرنگ والے ہیں ۔ اگر ہارڈ ڈسک کو لاہور بھجوا دیں تو میں ڈیٹا ریکوری کروادیتا ہوں۔
 

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم!
سمیع اللہ صاحب کراچی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہاں حفیظ سینٹر لاہور میں ڈیٹا ریکوری ہارڈ ڈسک رپیئرنگ والے ہیں ۔ اگر ہارڈ ڈسک کو لاہور بھجوا دیں تو میں ڈیٹا ریکوری کروادیتا ہوں۔
حفیظ سنٹر میں کس جگہ؟
 
السلام علیکم!
سمیع اللہ صاحب کراچی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہاں حفیظ سینٹر لاہور میں ڈیٹا ریکوری ہارڈ ڈسک رپیئرنگ والے ہیں ۔ اگر ہارڈ ڈسک کو لاہور بھجوا دیں تو میں ڈیٹا ریکوری کروادیتا ہوں۔

انشاء اللہ میں ضرور اس کی ترتیب بناتا ہوں، پہلے یہاں کراچی میں مارسنز کمپیوٹر کو چیک کرلوں، اس کے بارے میں بھی سنا ہے کہ ڈیٹا ری کور کرکے دیتے ہیں، اگر یہاں کوئی ترتیب نہیں بنی تو آپ کے پاس بھجوا دوں گا۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ میرا خود بھی لاہور آنا ہوجائے تب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا بھی ری کور کرلیں گے اور براہ راست گپ شپ بھی کر لیں گے۔
میں نے تو ابھی سے گنگنانا شروع کردیا ہے کہ:
ذیشان لاہور میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
دوسری بات محترم صابر صاحب سے کرنی ہے، وہ یہ کہ اگر مجھے یہاں کراچی میں ہارڈ ڈسک کے حوالہ سے کوئی حوصلہ افزا جواب ملتا ہے تو میں انشاء اللہ آپ کو بھی بتادوں گا، پھر جیسے آپ مناسب سمجھیں اگر ہارڈ ڈسک بھجوانا چاہیں تو بھی ممکن ہے کیوں کہ گوجرانوالہ میں ہمارے آفس کی ذیلی برانچ ہے وہاں دے کر یہاں کراچی منگوائی جاسکتی ہے اور اگر آپ خود تشریف لانا چاہیں تو دل کی گہرائیوں سے ویلکم صرف آپ وقت اور تاریخ کا تعین کردیجئے گا اور کراچی میں قیام وغیرہ سے بے فکر رہیے گا، اس کا بغیر کسی تکلف کے انتظام ہے۔ والسلام
 

ذیشان حیدر

محفلین
حفیظ سنٹر میں کس جگہ؟
محترم صابر بھائی !
کوئی خاص دُکان کا نام یاد نہیں ایک سال قبل میری ہارڈ ڈسک خراب ہوگئی تھی آفس کی ۔ میرا آفس کا سارا کا سارا ڈیٹا اس میں تھا۔بڑا پریشان تھا۔ ساٹا ہارڈ ڈسک تھی۔ حفیظ سنٹر لے گیا اور وہاں ایک صاحب کے حوالے کی کچھ مشروط شرائط پر انہوں نے ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا ریکورکردیا۔ لیکن ہارڈ ڈسک واپس نہ دی کیونکہ رسید پر درج تھا کہ اگر ہارڈڈسک کھولی گئی تو واپس نہیں کی جائے گی۔ میں نے بوس سے جھاڑیں تو سنی لیکن میر اکام ہوگیا (کیونکہ بغیر مشورہ کے ڈیٹا حاصل کیا تھا)۔ پھر ہارڈ لے کر اس میں ڈیٹا رائیٹ کروایا۔ ہاں جتنے کی ہارڈ ڈسک ہوتی ہے اس کے حساب سے پیسے طے کیئے جاتے ہیں۔ ( بندے کی شکل یا کمپنی کی پاپولیرٹی ) کو بھی دیکھا جاتا ہے۔ جو جہاں پھسنے۔
چند دن بعد میں نے اپنے گھر کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کو کھولا۔ اور اندر کے سارے فنگشن کو دیکھا۔ انٹرنیٹ پر ویڈیوز بھی دیکھی کہ اس کو طرح کھولا جاتا ہے اس کے ہیڈ کو کیسے تبدیل کیا جاتا ہے اندر کی ڈسک کو کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ اگر میرے پاس سارے ٹول ہوں تو خود سے ہارڈسک ٹھیک کرسکتا ہوں ۔
میں نے ساری مارکیٹ چھان ماری کہ کوئی انسٹی ٹیوٹ مل جائے کہاں ہارڈ ڈسک کے بارے میں سکھایا جاتا ہوں لیکن پاکستان میں ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ مدربورڈ رپیرئنگ کے بارے میں بھی یہاں پاکستان لاہور میں کوئی انسٹی ٹیوٹ نہیں جہاں الیکٹرونکس مدر بورڈ رپیرئنگ کے بارے میں سکھایا جاتا ہو۔ حفیظ سنٹر میں ایک صاحب سے جو مدر بورڈ رپیرئنگ کرتے ہیں اُن سے درخواست کی کہ مجھے رپیئرنگ سکھا دیں تو کہنے لگے کہ میں آپ سے دس ہزار روپے ماہانہ لوں گا اور دو سال تک آپ کو میرے پاس پوکٹ میں کام کرنا پڑے گا دو سال سے قبل آپ کہیں کام نہیں کرسکتے جب تک میں اجازت نہ دوں ۔ ( میں غریب بال بچے دارآدمی ہوں ) اتنی رقم سنا کر تو انہوں نے مجھے ڈرا ہی دیا تھا۔
ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں ہارڈ ڈسک رپیئرنگ مدر بورڈ رپئرنگ کے انسٹی ٹیوٹ کی بھرمار ہے۔ اور فیس بھی مناسب ۔لیکن پاکستانی یہ سہولتیں کہاں فراہم کرتے ہیں۔ سب پیسے کمانے کے چکروں میں ہیں۔
 
گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے سامنے گراونڈ کے ساتھ ایک مارکیٹ میں ڈیٹا ری کوری اور ری پیئرنگ کی دکان ہے، غالباً ہارڈ ڈسک کلینک کے نام سے۔ وہاں معلوم کر لیں ، اللہ کرے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے۔
 

محمدصابر

محفلین
کوئی کراچی میں اس کا اتاپتا اور شہرت کے بارے مطلع کرے۔
Data%20Lost1.gif
 

محمدصابر

محفلین
یہاں مختلف دکانداروں سے دھوکہ کھانے کے بعد میں نے تو اپنی ہارڈ ڈسک ڈرائیو سیورزامریکہ بھجوا دی۔ساڑھے پچیس سو ڈالرزمیں سارا ڈیٹا نئی و پرانی ہارڈ ڈسک کے ساتھ واپس مل چکا ہے۔
 
Top