مرحوم دوست کے ہمراہ آخری سیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آزاد کشمیر

طالوت

محفلین
اچھی تصاویر ہیں ۔ یہ ڈیسنٹ کلر سے جٹ صاحب کیسے ہو گئے ؟ اب بھلا جٹ کے ساتھ صاحب لفظ کی بھی کوئی تُک ہے بھایا ۔
وسلام
 

جٹ صاحب

محفلین
تصاویر میں آپ کون سے والے ہیں ؟
اورآپ کے مرحوم دوست کون سے ہیں؟ ان کا انتقال کس طرح ہوا؟

ان تصاویر میں میں نے براؤن کلر کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔ میرا دوست سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہے، لال رنگ کی جیکٹ والے میرے استاد ہیں کراٹے کے، باقی دونوں میرے کزن ہیں۔ اس کی موت ایک ناگہانی حادثہ تھی۔
 

جٹ صاحب

محفلین
آپ رہنے والے کہاں کے ہیں؟ یقیناً آپ عید یا کسی اور موقع پر وہاں سے گزرے ہونگیں۔ اور میں تو دو سال مسلسل وہاں سے گزرتا رہا ہوں;)
 

جٹ صاحب

محفلین
میں تو گوجرانوالہ کا ہوں۔ اور ہاں بائیک گینگ بنا کر 14 اگست والے دن :)

مجھے اس بات کا اندازہ تھا اور میرا اندازہ درست نکلا:) کیونکہ 14 اگست اور عید وغیرہ کے موقع پر میں بھی خاص طور پر جاتا تھا مگر بائیک گینگ کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے اسی دوست کے ساتھ۔
 

تہذیب

محفلین
میرے کولیگ عمر خیام جی کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام تصاویر والے علاقوں میں گھومے پھرے ہیں۔ مثال کے طور پر جس اینٹوں والے پل کے پاس آپ کھڑے ہیں۔ وہ چیچیاں کا پل ہے۔۔۔۔۔۔۔ جاتلاں نہر کا نام ، نہر اپر جہلم ہے اور یہ تصویر چیچیاں اور لہڑی کے درمیان، نیو جبوٹ کے سامنے کی ہے۔ ان کے بقول“ جنرل راجہ سروپ خان کے گھر کے سامنے “
دمڑیاں والی سرکار کا نام پیر شاہ غازی ہے۔۔۔ اور ان کے مزار کے متصل پنجابی کے مشہور شاعر میاں محمد بخش کا مزار بھی ہے۔ میاں محمد بخش نے “ سیف الملوک“ لکھی تھی۔
 

mfdarvesh

محفلین
ہمارابھی تعارف ہو جائے گا ایسی ہستی سے جو خود چلتا پھرتا جغرافیہ ہیں اور محفل کے ایک اور مفید کارکن ہو سکتے ہیں
 
Top