1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

مرا دل اور مری جان مدینے والے

عبد الرحمٰن نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 9, 2016

  1. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مرا دل اور مری جان مدینے والے
    تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے
    بھر دے بھر دے مرے داتا مری جھولی بھر دے
    اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے
    کل کے مطلوب کا محبوب ہے معشوق ہے تو
    اللہ اللہ تری شان مدینے والے
    آڑے آتی ہے تری ذات ہر اک رکھیا کے
    میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے
    پھر تمنائے زیارت نے کیا دل بے چین
    پھر مدینہ کا ہے ارمان مدینے والے
    تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں
    میرے آقا میرے سلطان مدینے والے
    سگ طیبہ مجھے کہہ کر پکاریں بیدم
    یہی رکھے مری پہچان مدینے والے
    (میدر شاہ وارسی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. Mahoo

    Mahoo معطل

    مراسلے:
    49
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سبحان اللہ
     
  3. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    29
    تخلیقی حوالہ درست کر دیں

    بیدم شاہ واتثی
     
  4. داداؔ محسن بن نور

    داداؔ محسن بن نور محفلین

    مراسلے:
    29
     

اس صفحے کی تشہیر