مراۃالعروس مشورے کی ضرورت

نعمان

محفلین
اقبال سائبر لائبریری پر مراۃالعروس تصویری شکل میں موجود ہے۔ کیا اقبال سائبر لائبریری والوں سے کسی کا رابطہ ہے کیونکہ میں نے ان کا ایک دو دفعہ یہاں ذکر پڑھا ہے۔ اگر ان میں سے کوئی صاحب یہ خود پڑھیں تو رابطہ کریں۔

کیونکہ اگر ان کے پاس یہ کتاب کسی فارمیٹ میں موجود ہے تو ہم اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرلیں اگر نہیں تو میں اسے ٹائپ کرنا چاہوں گا۔

اقبال سائبر لائبریری والوں کے پاس اور بھی بہت ساری کتابیں ہیں اگر ان سے تعاون مل جائے تو ایک ساتھ کئی کتابیں منتقل کی جاسکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، یہ موضوع پہلے بھی زیر بحث آ چکا ہے۔ ہم نے سوچا تھا کہ اقبال سائبر لائبریری اور کتاب گھر والوں کے پاس ان پیج فارمیٹ میں اتنا مواد موجود ہے، کیوں نا اسے ہم یونیکوڈ میں کنورٹ کردیں جوکہ قارئین کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا اور اس کی انڈکسنگ بھی ممکن ہوجائے گی۔ اس بحث میں کتاب گھر کے حسن علی بھی اپنا نقطہ نظر بیان کر چکے ہیں۔ ذرا ڈھونڈنے سے تمہیں یہ تھریڈ مل جائے گا۔ ہمیں یہی اندازہ ہوا ہےکہ آن لائن کتاب خانے یا ان کے پیچھے ناشرین کسی طرح فارمیٹ پر اپنی گرفت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آج ہی میں نے اقبال سائبر لائبریری والوں کے نقطۂ نظر کے بارے میں ایک پوسٹ کی تھی۔ ان کا رویہ اگر زیادہ مثبت نہیں تو ایسا منفی بھی نہیں۔
 
Top