مدراش یا بیت مدراش

مدراش یا بیت مدراش (عبرانی: בית מדרש) عربی لفظ مدرسہ کی عبرانی شکل ہے۔ عربی کا س عبرانی میں اکثر ش ہوجاتا ہے، جیسے سلام کو شلوم۔ پہلی صدی قبل مسیح سے دوسری صدی عیسوی تک یہودیوں کے جو مذہبی مدارس تھے انہیں مدراش یا بیت مدراش کہا جاتا تھا، جہاں یہودی ربی یہودی مردوں کو مذہبی اصول و عقائد کی تعلیم دیتے تھے۔ ان کا طریقہ تعلیم معاصر یشیفات سے مماثل تھا۔
موجودہ دور میں یہ لفظ شول، کولل اور یشیفہ میں مطالعہ کے کمرہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ شول سے علیحدہ عمارت ہوتی ہے۔ تاہم بہت سے شول بیت مدراش کے طور بھی استعمال ہوتے ہیں۔
 
جناب کیا آپ عبرانی زبان سے واقف ہیں اور اسکی کچھ بنیادی باتیں ( الفا بیٹ وغیرہ) ہم محفلین کے ساتھ شئیر کرسکتے ہیں؟ نیز تالمود کے متعلق کچھ بتا سکتے ہیں؟

ہم نے تو شبت شالوم کے بعد آج دوسرا عبرانی لفظ سیکھا ہے۔مدراش
 
یہ بیت مدراش اور تلمود کی طرح بہت سسے عبرانی الفاظ اور عبرانی ادب پر کئی مقالات اردو ویکیپیڈیا پر میں نے تخلیق کیا ہے۔ آپ وہاں ملاحظہ فرما سکتے۔
 
Top