مدح سرور دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم

حضرات یہاں موسیقی کے زمرہ میں بڑے بڑے گائیک حضرات کے گانے وانے شیئر کئے گئے ہیں میری درخواست ہے کہ وہ لوگ جن کے پاس سپیڈ اچھی ہے وہ چند مشہور نعت خواں حضرات جیسے

صاحبزادہ سید منظور الکونین صاحب

اعظم چشتی صاحب

الحاج خورشید احمد گیلانی صاحب

قاری ظفر قاسمی صاحب

مرغوب ہمدانی صاحب

یوسف میمن صاحب

وغیرہ کی نعتیں بھی جو عام طور پر نہیں ملتی ہیں شیئر کریں

بلکہ موسیقی میں ایک علیحدہ زمرہ ہونا چاہئے نعت خوانی کے حوالے سے

یہ درخواست میں ناظمین سے کرنا چاہوں گا

والسلام
 

الف نظامی

لائبریرین
محسن نظامی آڈیو یا ویڈیو نعتوں کو موسیقی کے زمرہ میں رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔
ان کے لیے علیحدہ زمرہ ہونا چاہیے۔
 

حسن نظامی

لائبریرین
السلام علیکم

جی سرکار آپ نے بجا فرمایا

مگر نعتوں کے لئے ہونا ضرور چاہئے اور وہ بھی ان نعتوں کے لئے جو عام طور پر نہیں ملتی ہیں ورنہ تو بہت سے ویب سائٹس ہیں جہاں ڈھیر لگے ہوئے ہیں

جہاں اردو محفل میں گانوں کے لئے زمرہ موجود ہے وہاں نعتوں کے لئے بھی بنانا چاہئے

مجھے امید ہے آپ میری اس بات سے اتفاق کریں گے

والسلام
 
Top