مدح امام موسیٰ کاظم علیہ السلام - علامہ ذیشان حیدر جوادی

کاشفی

محفلین
مدح امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)

کسی کو حرف باطل کا اگر انکار کرنا ہے
تو حق موسیٰ کاظم کا بھی اقرار کرنا ہے

اگر اقرار دین احمد مختار کرنا ہے
مکمل اتباع عترت اطہار کرنا ہے

اگر وصفِ کمال عترت اطہار کرنا ہے
تو پھر سولی پہ مثل میثم تمار کرنا ہے

یقیناََ ہر عمل کو باطل و پیکار کرنا ہے
خدا کو کرکے سجدہ گر بتوں سے پیار کرنا ہے

اگر کرنا ہے دل سے اتباع موسی کاظم
تو زنداں میں بھی شکر ایزد غفار کرنا ہے

کھِلانے ہیں کچھ اتنے پھول تسبیح الہٰی سے
کہ زنداں میں بھی اک گلشن نیا تیار کرنا ہے

نہ ہوتا ساحلِ دجلہ پہ کیونکر روضہء کاظم
کہ اِن کو امت عاصی کا بیٹرا پار کرنا ہے
 
Top