مختلف اینکوڈنگ کا یونی کوڈ مبدل

آج کل میں جہاں دیکھتا ہوں ایک یونی کوڈ کا مبدّل نظر آ جاتا ہے۔ ایک مرتبہ اعجاز صاحب نے کہا تھا کہ ان کو پاسکی فائلوں کا کنورٹر چاہیے، ذیل کے ربط پر آپ کو ایک ایسا مبدل ملے گا جو بہت سی معروف اینکوڈنگز کو یونی کوڈ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

http://www.lancs.ac.uk/staff/hardiea/unicodify.htm
 

الف عین

لائبریرین
شارق۔ اس اطلاقیے کے بارے میں پہلے بھی گفتگو ہو چکی ہے۔ یہ کمانڈ لائن پر کام کرتا ہپے پاسکی میں لیکن نہ جانے کس پاسکی فائل کو کنورٹ کرتا ہے۔ اردو پیج کمپوزر کی فائل کو تو کر نہیں سکا۔ ممکن ہے کہ ناشر کی فائل کو کرتا ہو۔ میں نے اب تک ناشر میں کچھ ٹائپ نہیں کیا یا کوئی فائل محفوظ نہییں جسے چیک کر سکوں۔ کسی نے اردو ناشر ڈاؤن لوڈ کیا ہے آئی ایل ڈی کی سائٹ سے؟ حکومت ہند کی وزارت اطلاعات اردو کے ٹولس کی سی ڈی فراہم کر رہی ہے۔ اسی فورم میں اس کے روابط مل جائیں گے۔ اب میں کہاں ڈھونڈھوں دوبارہ۔ مجھے اپنے سست کنکشن میں بڑی کوفت ہوتی ہے محض روابط کے لیے وقت ضائع کرنے میں۔
 
Top