تعارف مختصر سی میری کہانی ہے

اسلام و علیکم !
میرا نام میاں محمد عمر حیدر صابری ہے
میرا تعلق پاکستان کے اس شہر سے ہے جسے مانچسٹر آف پاکستان،دی سٹی آف پیس اور شہر نعت کہاجاتا ہے
جس کا پرانا نام ساندل بار تھا پھر اس شہر کا نام لائلپور رکھاگیا لیکن اب اس شہر کا موجودہ نام فیصل آباد ہے
میری پسندیدہ شخصیات میں چراغ گولڑہ پیر سید نصیرالدین نصیر رحمتہ اللہ، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری صاحب اور میرے نہایت پسندیدہ صاحبزادہ سید زبیب مسعود بخاری شاہ صاحب سر فہرست ہیں
میرے پسندیدہ شعرا اکرام:
امام احمد رضا خان بریلوی،
حافظ مظہر الدین مظہر, ریاض الدین سہروردی، مجدد نعت حضرت حفیظ تائب،پیر سید نصیرالدین نصیر، محمد علی ظہوری قصوری، احمد ندیم قاسمی، بہزاد لکھنوی، آغا سروش، حضرت حسین علی ادیب رائے پوری، حنیف نازش، مظفر وارثی، بیدم شاہ وارثی، امیر مینائی، میر تقی میر، مرزا غالب، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، علامہ صائم چشتی، مولانا عبدالرحمن جامی، شیخ سعدی شیرازی، امیر خسرو اور خواجہ غلام فرید
اور نعت سے بے حد محبت بلکہ نعت میری زندگی ہے
اپنا تعارف چند اشعار میں کچھ یوں پیش کرنا چاہتا ہوں کہ:
بہت ہی مختصر سی میری کہانی ہے
جو بھی ہے بس ان کی مہربانی ہے
اور جتنی سانسوں نےان کا نام لیا
بس وہی میری زندگانی ہے

نعت محبوب داور سند ہو گئی
فرد عصیاں میری مسترد ہو گئی
مجھ سا عاصی بھی آغوش رحمت میں ہے
یہ تو بندہ نوازی کی حد ہو گئی
اور
عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول
کہاں کہاں لئے پھرتی ہے جستجوئے رسول
عجب تماشہ ہو میدان حشرمیں بیدم
سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسول

سلامت رہیں آپ سب
تمام بہن، بھائیوں اور بزرگوں کی دعاؤں کا طلبگار
میاں محمد عمر حیدر صابری
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، صابری صاحب۔
نعت شریف سےآپ کا شغف باعثِ ستائش ہے اور آپ کی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں پڑھ کر جہاں بہت مسرت ہوئی ہے وہاں حیرت بھی ہوئی ہے کہ آپ فیصل آباد کے ایک مشہور نعت گو جناب حافظ لدھیانوی صاحب کا نام لکھنا کیسے بھول گئے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
محفل میں جی آیاں نوں۔
پسندیدہ شعرائے کرام میں الحاج محمد علی ظہوری قصوری مرحوم و مغفور کا نام بھی نہیں دکھا۔ جن کی نعتیں زبانِ زد عام ہیں۔
اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ آپ کا ذوقِ نعت سلامت رہے اور اللہ پاک اس میں مزید برکت عطا فرمائیں۔ آمین
 
بھائی میں نے حافظ صاحب کو کبھی پڑھا نہیں
اب پڑھوں گا انشاءاللہ
 
بہت شکریہ جناب بھول گیا تھا
بے شک محمد علی ظہوری قصوری صاحب کا نام تو نعت گوئی کے حوالے سے سر فہرست ہے
 
Top