محنت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محنت

وہی لوگ پاتے ہیں عزت زیادہ​
جو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہ​
اسی میں ہے عزت خبردار رہنا​
بڑا دکھ ہے دنیا میں بیکار رہنا​
زمانے میں عزت ، حکومت یہی ہے​
بڑی سب سے دنیا میں دولت یہی ہے​
ہری کھیتیاں جو نظر آ رہی ہیں​
ہمیں شان محنت کی دکھلا رہی ہیں​
جو محنت نہ ہوتی تجارت نہ ہوتی​
کسی قوم کی شان و شوکت نہ ہوتی​
ہمارا ، تمہارا ، سہارا یہی ہے​
اندھیرے گھروں کا اُجالا یہی ہے​
جو ہاتھوں سے اپنے کمایا وہ اچھا​
جو ہو اپنی محنت کا پیسہ وہ اچھا​
مری جان غافل نہ محنت سے رہنا​
اگر چاہتے ہو فراغت سے رہنا​
(خواجہ الطاف حسین حالی)​
 
Top