تاسف محمد شفیع بلوچ صاحب کا انتقال پر ملال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ہم اپنے عزیز دوست اور اعزازی ممبر محمد شفیع بلوچ کے اس دار فانی سے انتقال پر نہایت غمزدہ ہیں۔ آپ کے بیٹے کے مطابق آپ گردوں کے عارضے میں متبلا تھے اور پچھلے ایک سال سے آپ کا یہ عارضہ خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا تھا اور بالآخر مورخہ 18 جنوری 2010 کو آپ کے اس فانی دنیا سے چلے جانے پر منتہی ہوا۔ آپ کی عمر 53 برس تھی۔
آپ نے علوم شیخ اکبر کے احیاء کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کیا اور یہ اعزاز آپ کو ہی حاصل ہے کہ آپ کی تصنیف “شیخ اکبر محی الدین ابن عربی” اردو زبان میں شیخ اکبر پر لکھی گئی واحد سوانح حیات ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ شیخ اکبر کے علوم کے احیاء کے لیے مختلف مقالہ جات بھی لکھتے رہے جو مختلف رسالوں میں شائع بھی ہوتے رہے۔ پچھلے سال 2009 میں جب میں نے آپ سے آپ کے لکھے گئے مقالہ جات کو ابن عربی فاونڈیشن کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کی اجازت چاہی تو آپ نے ایک لمحے کا توقف نہ کیا۔ آپ شیخ اکبر کے علوم کی احیاء کے لیے کوشاں رہے اور یہ چاہتے تھے کہ ان علوم کو لوگوں تک ان کی اپنی زبان میں پہنچایا جائے۔
آخر میں ہم تمام لوگوں سے یہ التجا کرتے ہیں کہ موصوف کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ اللہ آپ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!

موت اور زندگی کے بارے میں آپ کی ایک یادگار تحریر جس میں آپ نے ایک کہانی کی تلاش کا ذکر کیا اور آج خود اسی تحریر کے مطابق آپ ایک کہانی بن گئے کیونکہ “آگ ہوا مٹی اور پانی سے بنا انسان ہی اصل کہانی ہوتا ہے۔”
پوری کہانی یہاں ہے ۔۔۔۔۔ !
http://www.sherosokhan.com/id309.html

آپ کے لکھے گئے مقالہ جات یہاں سے دیکھیں

فتوحات مکیہ ایک عظیم دائرہ المعارف
http://www.scribd.com/doc/18793552/F...kiyya-article-

حالات زندگی شیخ اکبر ابن عربی
Ibn Arabi Biography حالات زندگی حضرت شیخ اکبر ابن عربی

ابن عربی کی شاعری
Ibn 'Arabī's Poetry ابن عربی کی شاعری

معرکہ وجود و شہود: ابن عربی اور مجدد الف ثانی
Wujūd -o- Shuhūd معرکہ وجود و شہود ابن عربي اور مجدد الف ثاني
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top