محفل کے ہر دل عزیز رکن ---

جاسمن

لائبریرین
یہ شاید نایاب بھائی کے لئےنور نے ایک مضمون لکھا تھا،پھر اپنے لکھے میں کچھ تشنگی محسوس ہوئی تو دوبارہ لکھنے کے ارادے سے حذف کر دیا۔
 
سبحان اللہ، نور بی بی۔ کیا حسنِ بیان ہے۔ یہ تحریر بلاشبہ آپ کا شہکار(magnum opus) قرار دی جا سکتی ہے۔ قلم توڑ دیا آج تو آپ نے!
اوپر قیاس آرائیاں کرنے والے نادان دوستوں پہ واضح ہو کہ شیخ صاحبہ دراصل یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ہر دلعزیز وہ ہوتا ہے جو مدبرانہ خاموشی اختیار کرے۔ ہر وقت بک بک کرنے والے لوگ دوسروں کے دل سے اتر جاتے ہیں۔ اس خاموش پیغام کی مندرجہ بالا تجسیم شیخ صاحبہ کی فنی (اردو والا) مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہ کر سکے گی۔ ایک دفعہ پھر دیکھیے:
آہاہاہاہا۔ ہے دیکھنے کی چیز، اسے بار بار دیکھ۔ لیکن منہ بند کر کے!
آج کے بعد جس محفلین نے زبان درازی کی، وہ خود کو ہر دلعزیزی کے رتبۂِ جلیلہ کے لائق ہرگز نہ سمجھے۔ ورنہ نتائج کا خود ذمہ دار ہو گا۔ وما علینا الالبلاغ!
 

جاسمن

لائبریرین
یعنی اچانک نایاب ہردلعزیز نہیں رہے :p
نایاب بھائی کی طرح نور کا اُن پہ مضمون بھی "نایاب" ہونا چاہیے۔۔۔۔۔بس اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نور کو اپنا مضمون نایاب بھائی کے شایانِ شان نہیں لگا۔وہ اُس کی نوک پلک سنوار رہی ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کوئی تحریر ہماری بھی پڑھ لو نِکی بہن!:D
اوہو آپ کی عزیز امین بھائی والی تحریر تو پڑھی تھی آپی۔۔ ابھی دیکھ کر آئی ہوں کہ میں نے اس تحریر پر کوئی ریٹنگ نہیں دی ہوئی۔۔ اور تبصرہ بھی نہیں کیا۔:noxxx: دراصل یہ والی کافی چھوٹی تھی تو فورا تبصرہ کردیا اب آپ والی لمبی ہے تو تبصرہ کرنے میں وقت لگے گا ناں :p
 

جاسمن

لائبریرین
لگتا ہے اب ہمیں بھی تمہارے لئے خاص طور پرکچھ ایسی ہی تحریریں لکھنی ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔
؟
۔۔
،،
:
'
"
ْ
ٓ
-
ۤ
()
وغیرہ وغیرہ:D
 

نایاب

لائبریرین
یہ شاید نایاب بھائی کے لئےنور نے ایک مضمون لکھا تھا،پھر اپنے لکھے میں کچھ تشنگی محسوس ہوئی تو دوبارہ لکھنے کے ارادے سے حذف کر دیا۔

مجھے بھی پڑھنا تھااا

یعنی اچانک نایاب ہردلعزیز نہیں رہے :p
بلاشک اللہ بے نیاز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ
کائنات میں بکھرے ان تمام رنگوں میں اک رنگ ایسا ہے جو باقی تمام رنگوں کا مجموعہ ہوتا ہے ۔
اس رنگ کا نام " بیٹی " رکھا گیا
شوخی بھری معصومیت کا پیکر یہ " بیٹیاں " بہت سادہ دل ہوتی ہیں ۔
مجھ پر تو میرے رب کا فضل خاص ہے کہ مجھے " بیٹیوں " کی محبت سے بے انتہا نوازا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس گلوبل ولیج میں ہی نہیں عام زندگی میں بھی میری " بٹیائیں " مجھ سے بے انتہا لگاؤ رکھتی ہیں ۔
میرا یہ " ناقص علم " بھی ان " بیٹیوں " کی ہی تربیت پر استوار ہے ۔
جو مجھے بصورت " استانی " ملیں اور مجھے مرغا بناتے مجھ میں موجود ٹیڑھ کو دور کرنے کی کوشش کرتی رہیں ۔
مجھے یقین ہے کہ درج بالا حذف شدہ تحریر بھی محترم سعدیہ نور شیخ بٹیا نے انتہائی خلوص سے لکھی ہوگی ۔
" ہر دل عزیز " ہونا من جانب اللہ کی حکمت سے ہی ممکن ہے ۔ انسان تو عاجز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب کے لیئے بہت دعائیں
 
Top