مبارکباد محفل کے گیارہ لاکھ مناظر

آصف

محفلین
کیا واقعی محفل کے پہلے صفحے کو گیارہ لاکھ (1139606) سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا ہے؟ واہ کیا بات ہے!!!
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے تقریباً 91 ہزار مرتبہ ہر ماہ دیکھا جا رہا ہے اور روزانہ کے حساب سے 3000 مرتبہ، خاصی اچھی تعداد ہے۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ لیکن اس میں اکثر فعال صارفین ہیں۔ جو دن میں‌ کئی کئی بار محفل کا چکر لگاتے ہیں۔
میری اپنی عادت ہے 15 منٹ میں ایک بار تو ضرور صفحہ تازہ کرلیتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ آجکل دن بھر میں بھی یہی کام یعنی دوست بھائی والا کام یعنی کہ صفحے کو تازہ کرتا رہتا ہوں :)
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھائیو۔ آپ کو خوش دیکھ کر میں بھی بہت خوش ہوتا ہوں۔ ویسے اوپر زکریا وضاحت کر چکے ہیں کہ اس وزٹ کاؤنٹ میں بڑا حصہ سرچ بوٹس کا ہے۔ ناراض مت ہوئیے گا۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
سرچ بوٹس کو نکال کر بھی اگر ہم 1000 وزٹ پر ڈے لگا لیں‌ تو بات واضح ہے۔ دوسرا شروع میں وزٹ کم تھے۔ اب یوزرز بڑھ گئے ہیں‌تو وزٹس بڑھ گئے ہیں۔ یعنی ہو سکتا ہے کہ ابھی شاید 5000 یا 10000 وزٹس بھی روزانہ ہو رہے ہوں‌
قیصرانی
 

زیک

مسافر
گوگل analytics کے مطابق آجکل اردوویب پر ایک ہفتے میں 2850 visitors آتے ہیں اور یہ 33315 پیج view کرتے ہیں۔ ان میں سے کافی بھاری تعداد محفل ہی کی ہے۔
 

نوشاب

محفلین
یہ تو ہو ا 2006کا ذکر
کوئی بتائے گا کہ محفل کو آج تک ۔کتنی دفعہ دیکھا جا چکا ہے ۔
 
Top