نویں سالگرہ محفل کے خاموش ستارے

صائمہ شاہ

محفلین
اردو محفل جگمگاتے ستاروں کا مسکن ، انہی جگمگاتے لوگوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف روشنیاں بکھیرنے آتے ہیں جو ستائش یا ریٹنگ سے ماورا صرف میعارپر چلتے ہیں یہ لوگ خاموشی سے آتے ہیں علم بانٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں یہ دھاگہ انہی خوبصورت جگمگاتے لوگوں کے نام ہے اور انہی لوگوں میں شامل ہیں

حسان خان
طارق شاہ
نایاب بھائی

حسان خان
23 سالہ نوجوان جن کا ادبی قد بہت بڑا ہے ان کی معلوماتی پوسٹس کی بدولت بہت سی قوموں کے ثقافتی اور مذہبی رویوں اور رسومات سے تعارف حاصل ہوا ۔حسان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہیں ۔ شاعری اور فارسی پر بھی عبور حاصل ہے
ان کے کُل مراسلات کی تعداد 4،919 ہے اور شائد ہی کوئی مراسلہ ایسا ہو جو معلوماتی نہ ہو

طارق شاہ
شاہ صاحب کے کُل مراسلات کی تعداد 6،611 ہے اور کم و بیش تمام مراسلات پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہیں شاہ صاحب خاموشی سے آتے ہیں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور چلے جاتے ہیں کبھی کبھار غائب ہونے کی ناکام کوشش بھی کریں تو وہ ناکام بنا دی جاتی ہے غیر میعاری شاعری کے واسطے دے دے کر واپس بُلانا پڑتا ہے شکریہ شاہ صاحب اپنے علم کو بانٹنے اور پسندیدہ کلام میں شریک کرنے کا ۔

نایاب بھائی
خواہ کیسا بھی مراسلہ ہو خواہ کیسا بھی مراسلہ نگار ہو نایاب بھائی کے متوازن دُعائیہ کلمات کبھی بھی خلوص اور محبت سے خالی نظر نہیں آتے گو کہ آپ خود اتنی پوسٹس نہیں کرتے مگر جہاں بھی جب بھی کچھ کہا علم ہی بانٹا سلامت رہیے اور یوں ہی خوشیاں بانٹتے رہیے ۔

آپ سب لوگ محفل کا قیمتی سرمایہ ہیں سلام ہے آپ کی خاموش کاوشوں کو
 
زبیر مرزا

محفلین
طارق شاہ صاحب کا اعلٰی ذوق اور انتخاب انھیں محفل میں ممتاز کرتا ہے ان سے ورجینا میں ایک ملاقات کا وعدہ ہے :)
نایاب بھائی جگت بھائی ہیں اُن لوگوں میں سے جو حوصلہ افزائی کا ہُنر جانتے ہیں- ایک شان اور آن بان ہے محفل میں ان کی
حسان خان یہ بچہ تو افلاطون ہے اللہ تعالٰی نے انھیں بے شمار صلاحتیں عطا فرمائی ہیں باذوق ہے ، باادب ہے اور بانصیب بھی اور ہمارا لاڈلا بھی
سید ذیشان شاہ جی ذہین ہیں اور بلا کے حسین بھی ماشاءاللہ -اپنی منفرد سوچ سے جگمگاتے ستاروں کو مات دیتے ہیں
محمود احمد غزنوی حسِ مزاح بھی غضب کی خاموشی میں وقار بھی بلند وبالا گھنے درخت سا کہ سایہ بھی کرتے ہیں اور ماحول کو تازگی بھی بخشتے ہیں
فلک شیر ہم پہ آپ بے شک اقرابا پروری کا الزام لگائیں لیکن ان کے نام بناء تو محفل چراغ کہاں جلتے ہیں
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین

بلا شبہ یہ تینوں محفل کے بیش قیمت رُکن ہیں۔ اللہ کرے ایسے دوستوں کا ساتھ ہمیشہ قائم رہے اور یہ احباب مع اور ساتھیوں کے محفل پر اپنا منفرد ادبی رنگ ثبت کرتے رہیں۔ آمین!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ایسے موقع پر میں اس دھاگے کی بانی صائمہ شاہ اپیا کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا۔ جو خود ایک باکمال شاعرہ ہیں۔ اور ان کی خاصیت یہ ہے کہ کم کم گفتگو کرتی ہیں مگر جب بھی کچھ کہا، بہت دیانت اور اخلاص کے ساتھ۔ اپنی رائے اور اظہار خیال میں کبھی خیانت نہیں کی۔
میں مزمل شیخ بسمل بھائی کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا جن کا عروض بارے علم اپنی ایک انفرادیت اور کمال رکھتا ہے۔ اور انہیں جب بھی کسی متعلقہ دھاگے میں ٹیگ کیا ، آپ کی جانب سے کبھی انکار نہیں ہوا اور آپ نے ہمیشہ پورے اخلاص کے ساتھ راہنمائی فرمائی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
نیرنگ خیال گو محفل میں ان کی شناخت بطورمصنف، مبصر اور شاپریت رہی اور دنیا کو اس ستارے کی اصل فنکارانہ صلاحیتوں کاعلم نہ ہوسکا
کوئی نہ جان سکا کہ برجومہاراج سے بھرت ناٹیم اورکھتک سیکھنے والے کی اصل قدر نہ ہوسکی وزیروں مشیروں کے شہر کے اس باسی کو اپنا فنِ رقص
اور ملکہِ موسیقی نصیبولال سے حاصل گائیکی کی تعلیم کوعوام تک رسائی کی پابندی کے جبرکوسہنا پڑا یوں یہ ستارہ خاموش رہا
 
عائشہ عزیز

بھیا میں سمجھ نہیں پائی
کیا نیرنگ خیال بھائی سنگر ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
نیرنگ خیال گو محفل میں ان کی شناخت بطورمصنف، مبصر اور شاپریت رہی اور دنیا کو اس ستارے کی اصل فنکارانہ صلاحیتوں کاعلم نہ ہوسکا
کوئی نہ جان سکا کہ برجومہاراج سے بھرت ناٹیم اورکھتک سیکھنے والے کی اصل قدر نہ ہوسکی وزیروں مشیروں کے شہر کے اس باسی کو اپنا فنِ رقص
اور ملکہِ موسیقی نصیبولال سے حاصل گائیکی کی تعلیم کوعوام تک رسائی کی پابندی کے جبرکوسہنا پڑا یوں یہ ستارہ خاموش رہا
؟؟؟
 
فلک شیر

محفلین
اب یہ کون ہوتے ہیں بھیا:roll:
کلاسیکی موسیقی گانے والے ایک خاندان کا نام ہے، جو صدیوں سے اسی کام سے منسلک ہیں ۔۔۔۔۔۔
استاد سلامت علی خاں ، نزاکت علی خاں اور اب اول الذکر کے صاحبزادے معروف لوگ ہیں اس گھرانے کے ..........شفقت تو فارن یونیورسٹیز میں وزیٹنگ لیکچرر کے طور پہ بھی مامور ہیں .......انتہائی عاجز اور اپنے فن میں کامل ہیں ...........
 
سید ذیشان

محفلین
بلاشبہ خاموش اور اچھے محفلینز کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں اپنا نام بھی شامل کر دیں تو لسٹ مکمل ہو جائے گی۔ :)

طارق شاہ صاحب کا اعلٰی ذوق اور انتخاب انھیں محفل میں ممتاز کرتا ہے ان سے ورجینا میں ایک ملاقات کا وعدہ ہے :)
نایاب بھائی جگت بھائی ہیں اُن لوگوں میں سے جو حوصلہ افزائی کا ہُنر جانتے ہیں- ایک شان اور آن بان ہے محفل میں ان کی
حسان خان یہ بچہ تو افلاطون ہے اللہ تعالٰی نے انھیں بے شمار صلاحتیں عطا فرمائے باذوق ہے ، باادب ہے اور بانصیب بھی اور ہمارا لاڈلا بھی
سید ذیشان شاہ جی ذہین ہیں اور بلا کے حسین بھی ماشاءاللہ -اپنی منفرد سوچ سے جگمگاتے ستاروں کو مات دیتے ہیں
محمود احمد غزنوی حسِ مزاح بھی غضب کی خاموشی میں وقار بھی بلند وبالا گھنے درخت سا کہ سایہ بھی کرتے ہیں اور ماحول کو تازگی بھی بخشتے ہیں
فلک شیر ہم پہ آپ بے شک اقرابا پروری کا الزام لگائیں لیکن ان کے نام بناء تو محفل چراغ کہاں جلتے ہیں

زبیر بھائی آپ کی محبت اور زرہ نوازی ہے۔ :)
 
طارق شاہ

محفلین
اردو محفل جگمگاتے ستاروں کا مسکن ، انہی جگمگاتے لوگوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف روشنیاں بکھیرنے آتے ہیں جو ستائش یا ریٹنگ سے ماورا صرف میعارپر چلتے ہیں یہ لوگ خاموشی سے آتے ہیں علم بانٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں یہ دھاگہ انہی خوبصورت جگمگاتے لوگوں کے نام ہے اور انہی لوگوں میں شامل ہیں

حسان خان
طارق شاہ
نایاب بھائی

حسان خان
23 سالہ نوجوان جن کا ادبی قد بہت بڑا ہے ان کی معلوماتی پوسٹس کی بدولت بہت سی قوموں کے ثقافتی اور مذہبی رویوں اور رسومات سے تعارف حاصل ہوا ۔حسان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہیں ۔ شاعری اور فارسی پر بھی عبور حاصل ہے
ان کے کُل مراسلات کی تعداد 4،919 ہے اور شائد ہی کوئی مراسلہ ایسا ہو جو معلوماتی نہ ہو

طارق شاہ
شاہ صاحب کے کُل مراسلات کی تعداد 6،611 ہے اور کم و بیش تمام مراسلات پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہیں شاہ صاحب خاموشی سے آتے ہیں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور چلے جاتے ہیں کبھی کبھار غائب ہونے کی ناکام کوشش بھی کریں تو وہ ناکام بنا دی جاتی ہے غیر میعاری شاعری کے واسطے دے دے کر واپس بُلانا پڑتا ہے شکریہ شاہ صاحب اپنے علم کو بانٹنے اور پسندیدہ کلام میں شریک کرنے کا ۔

نایاب بھائی
خواہ کیسا بھی مراسلہ ہو خواہ کیسا بھی مراسلہ نگار ہو نایاب بھائی کے متوازن دُعائیہ کلمات کبھی بھی خلوص اور محبت سے خالی نظر نہیں آتے گو کہ آپ خود اتنی پوسٹس نہیں کرتے مگر جہاں بھی جب بھی کچھ کہا علم ہی بانٹا سلامت رہیے اور یوں ہی خوشیاں بانٹتے رہیے ۔

آپ سب لوگ محفل کا قیمتی سرمایہ ہیں سلام ہے آپ کی خاموش کاوشوں کو

تشکّر صائمہ شاہ صاحبہ !
الله آپ کی توقیر و عزّت میں اضافہ کرے ۔ آپ کے بالا مراسلہ پر، میری ریٹنگ کچھ یوں ہے : :)
آپکا انداز تحریر ، اور ہم سب سے محبت پر = زبردست
حسان خان صاحب اور نایاب بھائی (اکثریت انھیں یوں ہی لکھتی ہے) کے بارے آپ کے (حقیقی تجزیہ) لکھے پر = متفق
اور خاکسار پر آپ کی رائے پر : معلوماتی

بہت شاد رہیں ، :)

ہمارے باتھ ترے پیر تک تو جا نہ سکے
ہماری سوچ یہی کام کر رہی ہے ابھی
طارق

(ہندی میں: پائے لاگوں)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
طارق شاہ صاحب کا اعلٰی ذوق اور انتخاب انھیں محفل میں ممتاز کرتا ہے ان سے ورجینا میں ایک ملاقات کا وعدہ ہے :)
نایاب بھائی جگت بھائی ہیں اُن لوگوں میں سے جو حوصلہ افزائی کا ہُنر جانتے ہیں- ایک شان اور آن بان ہے محفل میں ان کی
حسان خان یہ بچہ تو افلاطون ہے اللہ تعالٰی نے انھیں بے شمار صلاحتیں عطا فرمائی ہیں باذوق ہے ، باادب ہے اور بانصیب بھی اور ہمارا لاڈلا بھی
سید ذیشان شاہ جی ذہین ہیں اور بلا کے حسین بھی ماشاءاللہ -اپنی منفرد سوچ سے جگمگاتے ستاروں کو مات دیتے ہیں
محمود احمد غزنوی حسِ مزاح بھی غضب کی خاموشی میں وقار بھی بلند وبالا گھنے درخت سا کہ سایہ بھی کرتے ہیں اور ماحول کو تازگی بھی بخشتے ہیں
فلک شیر ہم پہ آپ بے شک اقرابا پروری کا الزام لگائیں لیکن ان کے نام بناء تو محفل چراغ کہاں جلتے ہیں
بہت شکریہ زبیر
اس دھاگے کا مقصد انہی لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے
 
Top