بارہویں سالگرہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائننگ مقابلہ

فاتح

لائبریرین
یونہی بیٹھے بٹھائے ایک خیال کوندا کہ اردو محفل کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی وال پیپر ڈیزائن کرتے ہیں اور کچھ ہی دیر میں اسی خیال کا ایک ذیلی خیال بھی کوند گیا کہ محفل میں ایک مقابلہ شروع کروا دیتے ہیں کہ وہ تمام لوگ جو ڈیزائننگ میں کچھ مہارت رکھتے ہوں وہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائن کریں۔
اور اس کے بعد ووٹنگ کروائی جائے کہ تین بہترین ڈیزائن کس کے ہیں۔
صرف ایک شرط ہے کہ وال پیپر کی ریزولیوشن 1920x1080 ہو۔ اس سے زائد ریزولیوشن بھی 16:9 کے ریشو سے ہونی چاہیے۔
تو شروع ہو جائیں اپنی مہارتوں اور تخلیق کے جوہر دکھانے۔ :)
 
رانا

محفلین
آئیڈیا زبردست ہے۔ ڈیزائینگ کے معاملے میں ہم بالکل کورے ہیں ورنہ ضرور حصہ لیتے۔ لیکن ڈیزائنر محفلین کے زبردست موقع ہے بارہویں سالگرہ کو اپنی صلاحیتوں سے چار چاند لگانے کے لئے۔ :)
(البتہ دوسروں کے بنائے ہوئے ڈیزائن میں نکتہ چینی کرنے کی صلاحیت سے ہم مالا مال ہیں لہٰذا اس کارخیر میں دل کھول کر حصہ لیں گے انشاء اللہ۔ :) )
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح، اس کے ساتھ ہی ایک اور سلسلہ اردو ٹیکسٹ ایفیکٹس کا بھی شروع کیا جانا چاہیے۔ فورم پر گرافکس کے کافی ماہرین موجود ہیں، اس سلسلے میں دلچسپی لی گئی تو اچھا کام سامنے آ سکتا ہے۔
 
نکتہ چیں ہے غمِ دل اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے
ویسے تو میری بھی فیلڈ ڈیزائننگ نہیں لیکن بھلا ہو کیلک، فوٹوشاپ اور کورل ڈرا جیسی نعمتوں کا کہ لوگ باگ بعض اوقات ہمیں خطاط اور مصور بھی سمجھ بیٹھتے ہیں اور میں ان کی اس غلط فہمی کا ازالہ بھی نہیں کرتا۔ :sneaky:
آپ بھی خواہ چیں بہ چیں ہو کر ہی لیکن نکتہ چینی سے آگے بڑھیں اور کود پڑیں آتش نمرود میں
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ فاتح، اس کے ساتھ ہی ایک اور سلسلہ اردو ٹیکسٹ ایفیکٹس کا بھی شروع کیا جانا چاہیے۔ فورم پر گرافکس کے کافی ماہرین موجود ہیں، اس سلسلے میں دلچسپی لی گئی تو اچھا کام سامنے آ سکتا ہے۔
بالکل کیا جانا چاہیے اور ان ایفیکٹس کی "ایکشن" فائلیں یا پی ایس ڈی فائلیں شیئر کی جانی چاہییں
 
افضل حسین

محفلین
ایک چھوٹی سی کوشش
mehfil_zpsyxegswmq.jpg
 
سید عمران

محفلین
(البتہ دوسروں کے بنائے ہوئے ڈیزائن میں نکتہ چینی کرنے کی صلاحیت سے ہم مالا مال ہیں لہٰذا اس کارخیر میں دل کھول کر حصہ لیں گے انشاء اللہ۔ :) )
اس کام میں آپ اکیلے ماہر نہیں ہیں۔۔۔
یہاں کیڑے نکالنے والے بہتیرے پڑے ہیں۔۔۔
جو کیڑے نہ نکال سکنے پر بوقت ضرورت اپنے پلے سے کیڑے ڈال بھی سکتے ہیں!!!
:D:D:D
 
ہادیہ

محفلین
ذرا رہنمائی فرمائیے ۔ وال پیپر خود ڈیزائن کرنا ہے یا کسی بھی وال پیپر پر اردو محفل ڈیفرینٹ ٹیکسٹ ایفیکٹس کے ساتھ لکھنا ہے؟
 
ذرا رہنمائی فرمائیے ۔ وال پیپر خود ڈیزائن کرنا ہے یا کسی بھی وال پیپر پر اردو محفل ڈیفرینٹ ٹیکسٹ ایفیکٹس کے ساتھ لکھنا ہے؟
بہتر ہو گا کہ خود ڈیزائن کریں۔ اور فونٹ بھی اچھے استعمال کریں تو مناسب رہے گا۔ :)
 
Top