محفل کی بارہ دری

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام زین
بہت خوشی ہوئی تمہیں اردو محفل میں دیکھ کر۔
بچے کیسے ہیں؟ اب تو ماشاء اللہ خاصے بڑے ہو گئے ہوں گے۔
جاب کیسی جا رہی ہے؟
 

زین

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ آپ کی محفل میں واپسی سے خوشی ہوئی۔

اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ہیں۔
جی الحمداللہ بڑی بیٹی مریم ساڑھے چار سال کی ہوگئی ہے۔

جاب اچھی جارہی ہے۔ آجکل سالانہ چھٹیوں کا لطف اٹھا رہا ہوں

آپ کی کیا مصروفیات ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں فارغ، سارا دن گھر پر۔ نوکری سے فارغ، فلائیٹ کا انتظار کہ پاکستان جا سکیں۔
تو سارا دن محفل میں یا محفل کی لائیبریری کے لیے کام۔
 
Top