محفل کا اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا

مجھے پچھلے کئی دنوں سے ایک مسئلہ پیش آ رہا ہے۔میں جب بھی محفل کو فائر فاکس میں کھولتا ہوں تو اسکا اردو ایڈیٹر کام نہیں کرتا۔سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں
urdueditor_zps3c11233b.jpg

یہ مسئلہ صرف فائرفاکس میں آرہا ہے۔میں فائر فاکس کا ورژن نمبر 15 استعمال کر رہا ہوں
firefoxversion_zps49d09bf6.jpg
 
فائرفاکس 10 یا 12 میں اردو ایڈیٹر کا ایک مسئلہ سامنے آیا تھا جسے نبیل بھائی نے فکس کر دیا تھا۔ لیکن یہ مسئلہ دقسری نوعیت کا لگ رہا ہے۔ اس میں کسی سبب رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ہی لوڈ نہیں ہو رہا ہے۔ کیا مراسلوں کے جواب والے حانے کے علاوہ بھی کہیں اور اردو نہیں لکھی جا رہی مثلاً تلاش کے خانے میں یا لاگن کرتے ہوئے یوزر نیم کے خانے میں؟ :) :) :)
 
تلاش کے خانے میں تو صحیح لکھی جاتی ہے۔اگر کوئی دھاگہ کھولوں تو وہاں بھی لوڈ نہیں ہوتا
 
تلاش کے خانے میں تو صحیح لکھی جاتی ہے۔اگر کوئی دھاگہ کھولوں تو وہاں بھی لوڈ نہیں ہوتا
اگر آپ کو فائر فاکس ہی استعمال کرنا ہے اور رچ ٹیکس ایڈیٹر لوڈ نہیں ہو رہا تو آپ اپنی ترجیحات میں رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کو عارضی طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہماری طرف اردو ایڈیٹر صحیح چل رہا ہے۔ اگر آپ کی طرف خود بخود ہی بار بار خراب اور ٹھیک ہو رہا ہے تو یہ آپ کے سسٹم کا ہی کوئی مسئلہ ہوگا۔
 
Top