محفل فورم کی اپگریڈ کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ میجر اپگریڈ کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ اس اپگریڈ میں سیکیورٹی فکس کے ساتھ ساتھ کئی نئی اور اہم فیچر بھی شامل کی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال محفل فورم کو سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا تھا۔ حال ہی میں وی بلیٹن کا نیا ورژن منظر عام پر آیا ہے اور میں آج کل فورم کو اسی ورژن پر اپگریڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہوں۔ آپ میں سے کچھ دوست جانتے ہی ہوں گے کہ اس طرح کی میجر اپگریڈ کے بعد فورم کا آپریشن سٹیبل ہونے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔ اپگریڈ کے نتیجے میں جہاں کئی نئی فیچرز شامل ہوتی ہیں، وہاں کچھ پرانی فیچرز بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔ میں آج کل اسی چیز کا جائزہ لے رہا ہوں کہ وی بلیٹن کے نئے ورژن میں کونسے موجودہ ہیک استعمال کے قابل رہیں گے اور کن کو خیرباد کہنا پڑے گا۔

وی بلیٹن کا نیا ورژن اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اس میں سوشل نیٹورکنگ کی فیچرز متعارف کروائی گئی ہیں۔ ان کی افادیت کا ان کے استعمال کے بعد ہی علم ہوگا۔ آپ میں سے جو دوست مائی سپیس یا فیس بک جیسی سائٹس کو استعمال کرتے رہتے ہیں وہ سوشل نیٹورکنگ سے واقف ہوں گے۔ میں علیحدہ سے ایک پوسٹ میں وی بلیٹن کے نئے ورژن میں پیش کی گئی اہم فیچرز کا تعارف فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر کب اپگریڈ کرنے کا ارادہ ہے؟ اس میں دو تین گھنٹے تو لگیں گے ہی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، فی الحال تو میں اپنے کمپیوٹر پر ٹیسٹنگ کر رہا ہوں۔ کچھ حتمی نہیں کہہ سکتا کہ کب اپگریڈ ہوگی۔
جی اس میں کچھ گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں غیر نصابی دلچسپیوں کی بات نہیں کر رہا، وہ مجھے کافی حد تک معلوم ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نئے ورژن کو ازسرنو ترجمہ کرنے کی اگرچہ ضرورت نہیں ہے لیکن میں موجودہ اردو ترجمے کی جگہ دوسرا اردو ترجمہ استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ابھی تک یہ کافی حد تک نامکمل ہے لیکن میں اپگریڈ کے بعد ہی اسے مکمل کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کافی دنوں بعد اپنے شروع کیے گئے اس تھریڈ‌ کو دوبارہ دیکھا ہے تو میں اس پر اظہارات تشکر کی تعداد دیکھ کر حیران ہو گیا ہوں۔ ابھی اپگریڈ ہوئی نہیں ہے اور آپ دوست پہلے سے ہی خوش ہو رہے ہیں۔ :)
عام طور پر میجر اپگریڈز کے بعد فورم کے ارکان میں ملا جلا تاثر پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ نئی اور مفید فیچرز کے شامل ہونے پر خوش ہوتے ہیں تو کچھ اس بات پر جھنجھلاتے نظر آتے ہیں کہ کچھ پرانی فیچرز کام نہیں کر رہی ہوتیں۔ :) کچھ ایسا ہی گزشتہ سال دیکھنے میں آیا تھا جب محفل فورم کو وی بلیٹن پر منتقل کیا گیا تھا۔ میں اس بارے میں کافی عرصے سے کچھ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن اس میں تاخیر ہوتی رہی ہے۔ اب ایک سال بعد فورم کی ایک اور میجر اپگریڈ کا موقعہ آیا ہے تو میں گزشتہ سال کے حوالے سے علیحدہ سے بھی ضرور کچھ لکھوں گا۔ اس وقت تو میں دوستوں کو آنے والی اپگریڈ کی جانب متوجہ کرانا چاہ رہا ہوں۔ میرے اندازے کے مطابق ہم اگلے ہفتے کسی دن فورم کو وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیں گے۔ اس کے وقت اور تاریخ کے بارے میں آپ کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔
جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، فورم سوفٹویر کے نئے ورژن کا استعمال شروع کرنے سے کچھ پرانی فیچرز کو ڈس ایبل کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس کا اصل اندازہ ہمیں اپگریڈ کرنے کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔
فورم کو اپگریڈ کرنے بعد اس کے آپریشن کو سٹیبل ہونے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے۔ یقیناً فورم سوفٹویر کے نئے ورژن کے استعمال کے ساتھ کچھ مسائل بھی جنم لیں گے۔ اس سلسلے میں ہمیں پہلے کی طرح آپ کا تعاون درکار ہوگا۔ اپگریڈ کے بعد فورم پر پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آپ کی تجاویز اور شکایات اکٹھی کرتے رہیں گے اور حتی المقدور ان کا حل دریافت کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
فورم کی اپگریڈ کے بعد آپ کو فورم کے اردو ترجمہ میں بھی کچھ تبدیلی نظر آئے گی۔ ابھی تک یہاں اردو مجلس کا فراہم کردہ اردو ترجمہ استعمال ہوتا آیا ہے۔ کچھ مہینے قبل جب مجھے وی بلیٹن کے نئے ورژن کی آمد کی اطلاع ملی تو میں نے اس کے استعمال کی تیاری کی غرض سے نئے سرے سے اردو ترجمہ کا آغاز کرنے کا سوچا۔ اس کام میں میرے مہربان دوست شاکرالقادری نے میری مدد کی ہے جس کے لیے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ اگرچہ میں نے اس اردو ترجمے کو بڑی حد تک یورز فرنٹ اینڈ کے لیے مکمل کر دیا ہے، لیکن ابھی بھی اس میں کچھ کام باقی ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ فورم کی اپگریڈ کے بعد ایک علیحدہ تھریڈ‌ فورم پر شامل اردو ترجمہ سے متعلق شروع کر دیا جائے جس میں اس کی تصحیح یا ترمیم کے لیے تجاویز اکٹھی کی جا سکیں۔

والسلام
 
محترم محفل میں خوش آمدید! :)

آپ تعارف کے زمرے میں اپنے تعارف کا دھاگہ کھول لیں اور ہمیں‌اپنے بارے میں جاننے کا موقع دیں۔
کوشش کریں کہ اردو تحریر میں لکھیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔
یوں پوسٹ کی تعداد بڑھانا غیر مناسب ہے۔ :)

امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ :)
 

راجہ صاحب

محفلین
محترم محفل میں خوش آمدید! :)

آپ تعارف کے زمرے میں اپنے تعارف کا دھاگہ کھول لیں اور ہمیں‌اپنے بارے میں جاننے کا موقع دیں۔
کوشش کریں کہ اردو تحریر میں لکھیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔
یوں پوسٹ کی تعداد بڑھانا غیر مناسب ہے۔ :)

امید ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ :)

جناب کسے تعارف کا کہہ رہے ہیں‌ :confused:
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ اس درمیان کسی کی تصویری پوسٹٹ آئی ھی، اور سعود کے لکھنے پر پوسٹ کرنے والے نئے رکن نے حذف کر دی۔
 
نہیں بلکہ ایک نئے رکن نے غالباً پوسٹ کی تعداد بڑھانے کے سلسلے میں آتے ہی رومن میں

Good work done1
Good work done2
Good work done3
Good work done4
Good work done5
......

شروع کر دیا تھا۔ اب یا تو موصوف نے خود حذف کر دیئے وہ سارے پوسٹ یا کسی موڈیریٹر کی مرہون منت۔۔۔۔۔۔ :)
 
یہ لیجئے اسی بیچ نبیل بھائی نے وضاحت بھی کر دی۔ ویسے میرے خیال میں موصوف کی کم از کم ایک پوسٹ رہنے دینی چاہئے تھی۔ :)
 
Top