محفل فورم اپڈیٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے ہم اس میں بہتری لانے کے لیے مختلف ایڈآنز انسٹال کر رہے ہیں اور ضروری تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اس تھریڈ میں منتظمین ان تبدیلیوں کے بارے میں اپڈیٹس فراہم کریں گے۔ اس تھریڈ کو فی الحال مقفل رکھا جائے گا۔ آپ اپنی آراء اور شکایات کے لیے دوسرے تھریڈ کا استعمال کر سکتے ہیں یا نئے موضوعات کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی اپڈیٹ زیادہ تفصیل کی متقاضی ہوئی تو ہم بھی اسے علیحدہ تھریڈ میں پوسٹ کریں گے۔

پہلی اپڈیٹ پورٹل پیج کے بارے میں ہے جو آپ دوست پہلے ہی دیکھ چکے ہوں گے۔ فی الحال پورٹل پیج پر عام معلومات والے بلاک استعمال ہو رہے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ہم انشاءاللہ اس پورٹل پیج کی افادیت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

دوسری اپڈیٹ سمائیلیز کے بارے میں ہے۔ پرانی محفل فورم کی تقریباً تمام سمائلیز اب نئی فورم میں شامل کر دی گئی ہیں۔ چند سمائلیز conflict کر رہی تھیں۔ اس کا حل یہ کیا گیا ہے کہ چند نئی سمائلیز کو پرانی سے اوور رائٹ کر دیا گیا ہے۔ ابھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ سمائلیز منتخب کرنے کا صرف ایک ڈراپ ڈاؤن دستیاب ہے جو کہ وزی وگ موڈ میں ہی نظر آتا ہے اور اسی میں ساڑھے چار سو کے قریب سمائلیز نظر آتی ہیں۔ یہ کوئی آئیڈیل حل نہیں ہے اور ہم اس کا بہتر متبادل تلاش کرتے رہیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب آپ اپنا موڈ بھی دکھا سکتے ہیں۔ :)
موڈ منتخب کرنے کے لیے اپنے یوزر پروفائل کی ذاتی تفصیلات میں جا کر موڈ والے ڈراپ ڈاؤن سے اپنے مطابق موڈ منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ موڈ فی الحال صرف آپ کے پیغامات میں آپ کی یوزر انفو میں دکھائی دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کے ایڈٹ ایریاز میں بھی اردو ایڈیٹر انٹگریشن دستیاب ہے:

- سٹیٹس اپڈیٹ کرنا
۔ مراسلات رپورٹ کرنا
۔ لاگ ان ایرر پیج پر نام کا انداج

مزید اگر کسی ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن رہ گئی ہو تو اس کے بارے میں اطلاع کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پرانی محفل فورم میں کئی کسٹم بی بی کوڈ استعمال کیے جاتے تھے۔ ان بی بی کوڈز کو بھی نئی فورم میں فراہم کرنے کا سلسلہ جا ری ہے۔ اب تک ذیل کے بی بی کوڈ فورم میں شامل کیے جا چکے ہیں:

1۔ آیت بی بی کوڈ، اسے قرانی آیات کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
استعمال
کوڈ:
[ayah]2:40[/ayah]

آؤٹ پٹ:
[ayah]2:40[/ayah]

2۔ عربی بی بی کوڈ، عربی متن پر ٹریڈیشنل عریبک فونٹ اپلائی کرنے کےلیے
استعمال
کوڈ:
[arabic]يَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ اذْكُرُ‌وا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْ‌هَبُونِ[/arabic]
آؤٹ پٹ

[arabic]يَا بَنِي إِسْرَ‌ائِيلَ اذْكُرُ‌وا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْ‌هَبُونِ[/arabic]

3۔ انگریزی بی بی کوڈ، انگریزی متن کو فارمیٹ کرنے کے لیے

استعمال
کوڈ:
[eng]Sample English text.[/eng]
آؤٹ پٹ

Sample English text.

4۔ ٹیبل بی بی کوڈ، جدول بنانے کے لیے (تفصیل)

مثال

کوڈ:
[table="head"]اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9
[/table]

آؤٹ پٹ

اول | دوم | سوم
ایک | 3 | 4
دو | 5 | 6
تین | 7 | 8
چار | 8 | 9

فی الوقت ان بی بی کوڈز کو خود سے اپلائی کرنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ جلد ہی ان کے لیے ایڈیٹر میں بٹن بھی فراہم کر دیے جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیبل بی بی کوڈ شامل کرتے ہوئےکچھ جاوا سکرپٹ شامل کرنی رہ گئی تھی جسے اب شامل کر دیا گیا ہے۔ اب ٹیبل پہلے کی نسبت بہتر نظر آ رہی ہے اور اس میں چند اضافی سہولیات بھی دستیاب ہیں جیسے کہ ٹیبل فلٹر اور سورٹ وغیرہ۔

چند ایڈٹ ایریاز میں بیک گراؤنڈ کلر سیٹ کرنے کی وجہ سے کچھ پرابلم پیش آ رہی تھی جس کی وجہ سے میں نے اردو ایڈٹ ایریاز کے لیے بیک گراؤنڈ سیٹ کرنے کا سلسلہ موقوف کر دیا ہے۔ اب بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو رپورٹ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پرانی فورم میں آئی ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے کے لیے مضامین کی ادارت فورم کا استعمال کیا جاتا تھا جبکہ پبلک فورم پر براہ راست پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اب نئی فورم پر بھی یہی سیٹ اپ کر دیا گیا ہے۔ اب آئی ٹی سے متعلقہ مضامین اور ٹیوٹوریل ادارتی نظر ثانی کے بعد ہی پبلک فورم پر منتقل کیے جائیں گے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو ضرور بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کی سائیڈ بار سے آن لائن سٹاف کا خانہ ہٹا لیا گیا ہے۔ :)
علاوہ ازیں اب پیغامات میں ممبران کی نمائندہ تصاویر کے ساتھ ایک آن لائن انڈیکیٹر بھی نظر آئے گا۔ یہ صرف ان ارکان کے لیے ظاہر ہوگا جنہوں نے اپنا آن لائن سٹیٹس خفیہ نہیں رکھا ہوا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کو ایک معمول کی اپگریڈ سے گزارا گیا ہے جس کا مقصد چند بگ فکس کو شامل کرنا تھا۔ اگر فورم کے استعمال میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس کے بارے میں آگاہ کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم میں ایک ایڈآن شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے ان الفاظ کو ہر صفحے کے نیچے دیکھا جا سکتا ہے جن کو سرچ انجن میں تلاش کرنے کے نتیجے میں لوگ اس صفحے پر پہنچتے ہیں۔ ذیل میں اس کی ایک مثال دکھائی گئی ہے۔

search_term.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب فورم کے ٹیکسٹ ایریا موڈ میں بھی ایک ٹول بار فراہم کر دی گئی ہے جس کے ذریعے بی بی کوڈ شامل کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اسے میں نے زین فورو کی آفیشل فورم پر ایک ایڈ آن کے طور پر بھی فراہم کر دیا ہے۔ ربط
مجھے ایڈوانسڈ ٹیکسٹ ایریا وزی وگ موڈ کی نسبت اس لیے بھی پسند ہے کہ اس میں مختلف پاپ اپس لوڈ ہونے میں کوئی وقت نہیں لگتا ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یوزر ٹیگ موڈ کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس میں اضافی فیچر یہ ہے کہ اب @ ٹائپ کرنے کے بعد جب نام ٹائپ کرنا شروع کیا جائے تو یوزر کا نام تجویز کرنے والا ڈراپ ڈاؤن بھی نظر آتا ہے۔ یہ فیچر البتہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام نہیں کرتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top