محفل سے غیر حاضری کا سبب

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ڈھونڈنے پر بھی ایسا کوئی کونہ نہیں ملا جہاں احباب کی طویل غیر حاضری کی وجوہات شئیر کی گئیں ہوں۔ رکن کی غیر حاضری پر قریبی احباب اس سے رابطہ بھی کرتے ہونگے اور وہ جواباً کوئی نہ کوئی وجہ بھی ضرور بتاتے ہونگے۔ ایسا ہی اک واقعہ میرے ساتھ رونما ہوا جس کے بعد مجھے ایسا دھاگہ ڈھونڈنے کی ضرورت پیش آئی اور نہ ملنے پر نئی لڑی میں پرونا پڑا اس قصے کو۔
چھوٹاغالبؔ گزشتہ چند روز سے منظر عام سے غائب تھے۔ نہ میسجز کا جواب نہ رابطے کا کوئی سلسلہ۔ آخر آج رابطہ ہونے پر جو انہوں نے وجہ بتائی تو میں ہنس ہنس کر دہرا ہو گیا۔ سوچا یہ وجہ تو سب کو بتانی چاہیئے۔ تا کہ سب احباب لطف اٹھائیں۔ اور آئندہ ایسی وجوہات ملنے پر یہیں یا کسی اور لڑی میں عوام الناس کے سامنے لائیں۔ تو اب سنیئے قصہ بزبان چھوٹاغالبؔ

جمعے کی صبح کی بات ہے۔ میں فجر کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا ہوں کہ شور سنا چور چور اور اک آدمی ساتھ سے بھاگتا گزرا۔ مجھے اور کچھ نہ سوجھا تو میں بھی اس کے پیچھے بھاگ کھڑا ہوا۔ تھوڑی دیر میں میں نے اسے باہر کھیتوں میں جالیا۔ اتنے میں کچھ اور لوگ بھی آگئے۔ جیسے ہی وہ قریب آئے تو اس نے مجھے پکڑ لیا اور کہنے لگا بچو! اب بھاگ کر کہاں جائے گا۔ میں اسکی دیدہ دلیری پر حیران رہ گیا۔ جو لوگ پہنچے تھے وہ بھی تذبذب کا شکار ہو گئے۔ اب مجھے لگا کہ معاملہ الجھ رہا ہے۔ لوگوں نے اب ہم دونوں کو گھیر لیا۔ اتنے میں پولیس آگئی۔ سارا معاملہ ان کے سامنے رکھا گیا۔ چور کہنے لگا کہ اسکو پکڑ کر اندر کرو مجھے جانے دو۔ اسطرح کرو گے تو آئندہ کوئی بھی چور نہ پکڑے گا۔ پولیس والے بھی پریشان ہو گئے۔ میری حالت یہ کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ آک تک ایسی صورتحال سے پالا نہ پڑا تھا۔ دل میں خود کو گالیاں دے رہا کہ کیا ضرورت تھی پیچھے بھاگنے کی۔ پولیس نے ہم دونوں کو گاڑی میں بٹھا کر حوالات میں لا بند کیا۔ چھوٹا سا قصبہ ہے دھنوٹ۔ اب جو جاننے والے تھے انہوں نے ابو کو خبر کی اور وہ میری خبر لینے تھانے پہنچے۔ انکے تعلقات کی بدولت میری بات کو سچ سمجھا گیا۔ اور یوں میری خلاصی ہوئی۔ یار اس دن سے طبیعت بڑی بوجھل ہے۔ لوگ ابھی بھی مشکوک نظروں سے مجھے دیکھتے ہیں۔ بس ذرا دل بہلتا ہے تو آنلائن آؤں گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی او میرے شیر غالب
ہاہاہا
ویسے اتنے دنوں سے غالب کا کوئی ایس ایم ایس بھی نہیں آیا، لگتا ہے طبیعت کچھ زیادہ ہی بوجھل ہو گئی ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
کیا بات ہے چھوٹے غالب کی۔ اماں پولس والوں کو غالب کے بھاری بھرکم اشعار دے مارنے تھے۔ اردو اشعار سے کام نہ چلتا تو فارسی شروع کردیتے۔ وہ گھبرا کر یا تو آپ کو چھوڑ دیتے یا آپ پر ہاتھ چھوڑ دیتے :D بھٹو دور کا واقعہ ہے۔ جامعہ کراچی میں پولس نے کسی طالب علم کی گرفتاری کے لئے دھاوا بول دیا۔ مطلوبہ طالب علم غالباً کسی ہاسٹل میں گھُس گیا۔ جامعہ کی انتظامیہ بھی پہنچ گئی اور معاملہ کو بگڑنے سے بچانے کے لئے طے کیا گیا کہ پولس کی نفری ہاسٹل کے باہر رہے گی تاکہ طلبہ مشتعل نہ ہوں اور ایک پولس والا ہاسٹل مین داخل ہوکر مطلوبہ طالب علم کو لے آئے گا۔ کافی دیر بعد پولس والا خالی ہاتھ واپس آیا تو پوچھا گیا: کیا طالب علم نہیں ملا۔ کہنے لگا۔ سر ملا تو تھا، لیکن جیسے ہی میں نے اُسے گرفتار کرنا چاہا، اُس نے تلاوت شروع کردی۔ اب میں اسے کیسے گرفتار کرتا ۔ بعد میں پتہ چلا وہ طالب علم عربک ڈپارٹمنٹ کا تھا اور پولس والے کو دیکھتے ہی اُسے عربی مین مغلظات سنانے لگا تو سپاہی ہاتھ باندھ کر مؤدب کھڑا ہوگیا۔ یہ دیکھ کر طالب علم مسلسل عربی میں اُسے سناتا رہا اور سپاہی تھک ہار کر واپس آگیا :D ویسے چھوٹے میاں، آپس کی بات ہے، یہاں آن کر چپکے سے بتلا دو کہ تم سچ مچ کس کے پیچھے بھاگے تھے، جس نے تمہیں حوالات تک پہنچا دیا۔ وہ کوئی عام سا چور تھا یا تمہارے دل کا چور ، جو دل چرا کر بھاگ رہا تھا :laughing::laughing:
 
عسکری

معطل
آپ کو تفتیش سونپی تو آپ تو بیچارے غالب کا کورٹ مارشل ہی کردیں گے۔
نہیں بھائی جی یہ کیس میں پاکستانی فورسز ریزرو ایکٹ XL VII کی رو سے نہیں بلکہ 73 کے آئین کی رو سے دیکھوں گا :ROFLMAO: یہ سول معاملہ ہو نقص امن کا :laugh: پرچہ کٹے گا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا بات ہے چھوٹے غالب کی۔ اماں پولس والوں کو غالب کے بھاری بھرکم اشعار دے مارنے تھے۔ اردو اشعار سے کام نہ چلتا تو فارسی شروع کردیتے۔ وہ گھبرا کر یا تو آپ کو چھوڑ دیتے یا آپ پر ہاتھ چھوڑ دیتے :D بھٹو دور کا واقعہ ہے۔ جامعہ کراچی میں پولس نے کسی طالب علم کی گرفتاری کے لئے دھاوا بول دیا۔ مطلوبہ طالب علم غالباً کسی ہاسٹل میں گھُس گیا۔ جامعہ کی انتظامیہ بھی پہنچ گئی اور معاملہ کو بگڑنے سے بچانے کے لئے طے کیا گیا کہ پولس کی نفری ہاسٹل کے باہر رہے گی تاکہ طلبہ مشتعل نہ ہوں اور ایک پولس والا ہاسٹل مین داخل ہوکر مطلوبہ طالب علم کو لے آئے گا۔ کافی دیر بعد پولس والا خالی ہاتھ واپس آیا تو پوچھا گیا: کیا طالب علم نہیں ملا۔ کہنے لگا۔ سر ملا تو تھا، لیکن جیسے ہی میں نے اُسے گرفتار کرنا چاہا، اُس نے تلاوت شروع کردی۔ اب میں اسے کیسے گرفتار کرتا ۔ بعد میں پتہ چلا وہ طالب علم عربک ڈپارٹمنٹ کا تھا اور پولس والے کو دیکھتے ہی اُسے عربی مین مغلظات سنانے لگا تو سپاہی ہاتھ باندھ کر مؤدب کھڑا ہوگیا۔ یہ دیکھ کر طالب علم مسلسل عربی میں اُسے سناتا رہا اور سپاہی تھک ہار کر واپس آگیا :D ویسے چھوٹے میاں، آپس کی بات ہے، یہاں آن کر چپکے سے بتلا دو کہ تم سچ مچ کس کے پیچھے بھاگے تھے، جس نے تمہیں حوالات تک پہنچا دیا۔ وہ کوئی عام سا چور تھا یا تمہارے دل کا چور ، جو دل چرا کر بھاگ رہا تھا :laughing::laughing:
یوسف بھائی مجھے بھی چھوٹا ہی مشکوک لگ رہا ہے اس ساری کہانی میں :mrgreen: پر دھنوٹ کی پولیس تو عربی کی بجائے صرف سرائیکی کلام پر ہی مان جاتی۔
 
مہ جبین

محفلین
ہاہاہاہاہا

چھوٹاغالبؔ اور کچھ ہو نہ ہو اس طرح سے تو چوروں کو ایک عمدہ سی " ٹپ " مل گئی ہے کہ کس طرح ذہانت سے پانسہ پلٹا جاسکتا ہے
اپنی طرف آئی مصیبت کو دوسرے کی طرف منتقل کرنا کتنا سہل ہے
بڑی عمدگی سے چور نے اپنے گلے میں پڑنے والا پھندا دوسرے کے گلے میں ڈل دیا ۔۔۔۔۔۔۔ واہ واہ واہ
چور کی ذہانت کو اور اویس کی شرافت کو " سلام " :LOL::laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہا

چھوٹاغالبؔ اور کچھ ہو نہ ہو اس طرح سے تو چوروں کو ایک عمدہ سی " ٹپ " مل گئی ہے کہ کس طرح ذہانت سے پانسہ پلٹا جاسکتا ہے
اپنی طرف آئی مصیبت کو دوسرے کی طرف منتقل کرنا کتنا سہل ہے
بڑی عمدگی سے چور نے اپنے گلے میں پڑنے والا پھندا دوسرے کے گلے میں ڈل دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ واہ واہ واہ
چور کی ذہانت کو اور اویس کی شرافت کو " سلام " :LOL::laugh:
ارے واہ آپی اس پہلو کی طرف تو دیکھا ہی نہیں کہ اس واقعے سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔:laugh:
 
مہ جبین

محفلین
سیکھنے والے تو ہر واقعے سے کوئی نہ کوئی سبق لے ہی لیتے ہیں بھائی
سو میں نے سوچا کہ شاید چور بھائی کی اس طرف نظر نہیں گئی ہوگی تو میں ہی بتادوں انکو ۔۔۔۔۔:lol:
تاکہ آئندہ کے لئے آسانی رہے۔۔۔۔۔۔:laughing:
 
مہ جبین

محفلین
ویسے تو زندگی میں بہت سے مقامات ایسے آتے ہیں جہاں ہم صرف جھوٹ کا سہارا لیکر اپنے خلاف بننے والی فضا کو اپنے موافق بڑی عمدگی سے کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ہیں ناں ؟؟؟
بس بر وقت اور بر محل ذہانت کو استعمال کرنے کی بات ہے پھر دیکھو کہ سچا جھوٹا کیسے بنتا ہے؟؟؟
اور جھوٹا سچا کیسے؟؟؟؟

جیسے کہ پروین شاکر کا ایک شعر ایسے ہی جھوٹوں کے لئے ہے۔۔۔۔

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کردے گا
 
مہ جبین

محفلین
اب چور بھائی تو محفل پر ہونے سے رہے:laugh:
لو یہ کیا بات ہوئی بھلا؟؟؟؟؟

چور بھی تو انسان ہوتے ہیں ، ان کا بھی دل ہے آخر ۔۔۔۔۔۔۔

اور اس محفل کے دروازے تو سب کے لئے کھلے ہیں :biggrin:

اب کسی کو کیا پتہ ۔۔۔۔۔۔۔ کہ کون داخل ہورہا ہے یہاں ۔۔۔۔۔:heehee:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو یہ کیا بات ہوئی بھلا؟؟؟؟؟

چور بھی تو انسان ہوتے ہیں ، ان کا بھی دل ہے آخر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

اور اس محفل کے دروازے تو سب کے لئے کھلے ہیں :biggrin:

اب کسی کو کیا پتہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ کون داخل ہورہا ہے یہاں ۔۔۔ ۔۔:heehee:
یعنی چوروں کے لیئے بھی:applause:
آپ کے یہ انسان والے جملے سے میرا یاد آگئی۔ وہ کہتی تھی حیوان بھی آکر انسان ہیں:laugh:
لو جی چور تو چور یہاں تو ڈاکوؤں کو بھی خوش آمدید کہا جا رہا ہے:ROFLMAO:
 
عاطف بٹ

محفلین
اویس بھائی یعنی چھوٹا غالب کا نمبر جس کسی کے پاس بھی ہے وہ مہربانی فرما کر مجھے ذپ کردے تاکہ میں ان سے بات کرسکوں۔
 
Top