محفلین میری نظر میں

محمدظہیر

محفلین

پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کچھ نا کچھ لکھ کر اپنی اردو اچھی کر لینی چاہیے۔ پھر خیال آیا کیوں نا محفلین کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار ہی کیا جائے ۔ اس سے محفل اور محفلین کے متعلق میری محبت کا اظہار بھی ہو جائے گا اور اسی طرح آپ بھی جان سکیں گے کہ میں آپ کے متعلق کتنا جانتا ہوں اور کیا رائے رکھتا ہوں۔ اس مقصد کے تحت ہاتھ میں لیپ ٹاپ لے کر لکھنے بیٹھ گیا ہوں۔

گوکہ 2011 سے محفل پر ہوں ، لیکن میں مسلسل ایکٹیو نہیں رہا، محفلین کے متعلق میرا مشاہدہ محفل پر اپنےمختصر دورانیے پرمقیط ہے ۔ اپنی ناقص معلومات پر مبنی رائے اور اردو سے کم واقفیت ہونے کے باعث لکھی گئی بہت سی چیزیں غیر درست ہو سکتی ہیں۔ فہرست تیار کرنے میں کسی قسم کا امتیاز نہیں ، جیسے جیسے نام یاد آتے گئے میں لکھ رہا ہوں۔

1. الف عین : اعجاز صاحب محفل پر 2005 سے ہیں۔ غالباً محفل کے بانیوں میں سے ہیں۔ان کا تعلق انڈیا سے ہے، ہندوستان کے مختلف علاقوں میں رہے ہیں۔ اب زیادہ وقت دکن کے حیدرآباد میں رہتے ہیں ۔ فی الحال سمت میگزن چلاتے ہیں ۔ اردو زبان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ اردو کی انٹرنٹ پر ترویج میں ان کا اہم حصہ رہا ہے۔ تجربے اور عمر میں ہم سب سے بہت بڑے ہیں ۔محفلین انہیں انکل کہتے ہیں بعض محبت سے چاچو کہتے ہیں ۔ محفلین کے کلام کی اصلاح کرتے ہیں۔ امید ہے آپ کا سایہ شفقت ہم محفلین پر ہمیشہ قائم دائم رہے گا۔

2. محمد یعقوب آسی : پاکستان کے ٹیکسلا علاقے سے ہیں۔ بزرگ ہستی ہیں ۔ حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ محفلین کے کلام کی اصلاح کرتے ہیں۔ اردو ادب میں بہت ماہر ہیں۔ آج کل آنا بہت کم کردیا ہےمحفل پر۔ ان سے گزارش ہے آتے رہا کریں تاکہ ہم آپ سے کچھ سیکھ سکیں۔

3. سارہ خان : پروفائل کے مطابق ، آپی تقریباً نو سال پہلےمحفل پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں تھیں۔ شاید کچھ عرصہ محفل پر غیر فعال رہیں۔ اس کے بعد اب دوبارہ محفل پر نظر آ رہی ہیں۔ مجھے ان کے مراسلے بہت دلچسپ لگتے ہیں ۔ حا ل ہی میں 15000 مراسلوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ان سے ایک گزارش ہے کہ آپ محفل سے کھبی دور نا ہوں۔

4. حمیرا عدنان : کویت کی اس خاتون نے محفل پر آخر اپنا سکہ جمع لیا ہے۔ کون ہے جو ان صاحبہ سے واقف نہیں ۔ گپ شپ کے علاوہ تکنیکی امور میں نا صرف دلچسپی رکھتی ہیں، بلکہ محفلین کے موبائل فون کے سافٹ ویر مسائل بخوبی حل کر لیتی ہیں۔ محفل پر روزانہ کچھ نا کچھ لکھتی رہتی ہیں لیکن کہتی ہیں، آتا جاتا مجھے ککھ نہیں! حمیرہ آپی محفل کی اتنی عادی ہو چکی ہیں کہ ان کے مراسلے پڑھے بغیر ہم بھی محفل کی زیارت نامکمل سمجھنے لگے ہیں۔

5. نور سعدیہ شیخ : پروفائل کے مطابق مئی 2014 میں محفل جوائن کیا ہے۔میرا ماننا ہے یہ شاعری کے نام پر نثر لکھتی رہی ہیں،اور نثر کے نام پر پتا نہیں کیا لکھتی رہی ہیں ۔ فلسفہ ، منطق سائنس ، تاریخ اور نا جانے کن کن موضوعات میں محترمہ کی دلچسپی ہے ۔پرسوں، انہوں نے مغلیہ دور کی فیس بک ٹائم لائن بنائی ہے ۔ کافی دلچسپ انداز میں تاریخ سمجھائیں ہیں۔ ویسے میں ان کی تعریف کرنےکے بجائے طنز ہی کرتا رہا ہوں ، اس لیے اوپر لکھی باتوں پر یقین مت کیجیے گا۔

6. تجمل حسین : بیس بائیس سال کے نوجوان لڑکے ہیں۔ دن بھر کچھ جاب کرتے ہیں لیکن وقت ملتے ہی محفل پر آجاتے ہیں۔ اچھی چیزوں کی تعریف کرتے ہیں بری چیزوں سے دور رہتے ہیں۔ پنجاب کے ساہیوال نامی شہر میں رہتے ہیں۔ ایک دفعہ میں نے کہا تھا ، آپ کے شہر کا نام مجھے سننے میں اچھا لگتا ہے تو یہ جناب نے پوچھ لیا، کیا صرف سننے میں اچھا ہے، دیکھنے میں اچھا نہیں لگتا ؟ اب میں کیا جواب دیتا ، جبکہ میں نے ساہیوال کبھی دیکھا ہی نہیں ۔ لیکن اتنا ضرور ہے، جہاں تجمل حسین جیسے اچھے دوست بستے ہیں وہ جگہ دیکھنے میں بھی اچھی ہی ہوگی۔

7. مقدس : میں نے جب محفل جوائن کی تھی تو یہ محترمہ نے محفل پر دھوم مچا رکھی تھیں۔ میں دیکھتا رہا ،کتنی آسانی سے انہوں نے تمام محفلین کا دل جیت لیا ہے ۔ اور محفلین انہیں پسند کیوں نا کرے ؟ یہ اتنی اچھی اچھی باتیں جو کرتی رہتی ہیں۔ جب بھی کوئی مراسلہ نظر سے گزرے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی ننھی بچی ہنستی ہوئی بات کر رہی ہے ۔ کچھ عرصے سے محفلین کو شکوہ رہا ہے کہ محفل سے غائب ہو چکی ہیں۔ شاید دیگر ذمہ داریاں بڑھنے کی وجہ سے یہ پہلے جیسا وقت نا دے سکی ہوں۔ لیکن خوش کی بات یہ ہے کہ سارہ آپی کی طرح، اب دوبارہ محفل پر نظر آ رہی ہیں۔ امید کرتے ہیں محفل پر آکر اپنے ساتھ ساتھ ہم سب کا دل بہلاتی رہیں گی۔

8. ابن سعید : سعود بھائی یہاں کے ایڈمن ہیں ۔ خود کو خادم کہلوانا پسندکرتے ہیں۔ دلی کے جامعہ ملی اسلامیہ سے انجینیرنگ کی ہے۔ جہاں اردو نے جنم لیا، اس سرزمین سے ان کا تعلق ہے۔ انہیں اردو پر جو گرفت ہے ، اس بات کا اندازہ آپ اتنی بات سے لگا سکتے ہیں کہ جو بھی جملہ لکھتے ہیں ، وہ معیار بن جاتا ہے ہم جیسوں کے لیے۔ کمپیوٹر سائنس انجینیر ہونے کی وجہ سے تکنیکی چیزوں میں بہت ایکس پرٹ ہیں۔ فی الحال شمالی امریکہ کے ورجینا میں رہتے ہیں۔پوری محفل کو انہوں نے سنبھال رکھا ہے۔ میری خواہش ہے کہ بھیا ایسا منصوبہ تیار کریں کہ انڈیا کے وہ لوگ، جو کمپیوٹر پر اردو نہیں لکھ سکتے ، وہ بھی اردو لکھنا شروع کردیں۔ کیوں کہ انڈیا میں اردو بول چال عام ہے لیکن بہت لوگوں کو اردو رسم الخط میں لکھنا نہیں آتا۔

9. محمد وارث : اردو محفل کے منتظم ہیں۔ سیالکوٹ پاکسان سے تعلق ہے۔ آپ کا لکھا پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ لکھائی پر آپ بہت گرفت رکھتے ہیں۔ کافی وسیع مطالعہ ہے۔فارسی کلام مع ترجمہ نام کی لڑی ہے، وہاں روزانہ فارسی کلام اردو زبان کے ترجمے کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ پتا نہیں مجھ جیسوں کو کتنے برس لگیں ان صاحب جتنا وسیع مطالعہ کرنے میں۔ سنجیدہ ہیں اور رعب دار ہیں۔ ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو اس عمر کے آدمیوں میں پائی جاتی ہیں۔

10. محمد احمد : اردو محفل کے شاعر ہیں۔ غالباً کراچی سے ہیں۔ محمد احمد صاحب اردو محفل کے بہت پرانے شاعر ہیں ۔ میں نے ان کی شاعری ریختہ پر بھی دیکھی ہے۔ ان کی تحریر بہت متاثر کن ہوتی ہے۔ حا ل ہی میں ایک تحریر پڑھا میں جس میں انہوں نے حجام کو زلف تراش کہا ہے۔ بہت خوب لکھتے ہیں۔ محمد احمد صاحب کی ہر پوسٹ مجھے اچھی لگتی ہے۔ شاعری اور نثر میں بیک وقت گرفت ہے۔ میں زیادہ محفلین کو نہیں جانتا جو شاعری کے ساتھ اچھا لکھ سکتے ہوں۔

11. محمد خلیل الرحمٰن : سر محفل کی بڑی دلچسپ شخصیت ہیں۔ کسی بھی قسم کی شاعری کی پیروڈی بنا لیتے ہیں۔ اراکین کے سفر ناموں میں کچھ روز قبل سفر منطقہ غربیہ نام سے اپنا ایک سفر محفلین کے ساتھ شیر کیا ہے۔ سفر نامے کا عنوان کافی مشکل سا لگا لیکن تحریر بہت دلچسپ اور مزاحیہ رہی۔ان انہیں پڑھنے کے بعد لگتا ہے وقت نکال کر پڑھنا نقصان دہ نہیں یا دیگر الفاظ میں کہ سکتے ہیں کہ پورے پیسے وصول ہوئے !

12. نیرنگ خیال : اصل نام ذولقرنین ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہیں۔ مجھے ان کی حس مزاح کا پہلو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ خوب تحریر لکھتے ہیں بھیا۔ ان کی ایک تحریر سے پتا چلا محمد احمد صاحب اور ذولقرنین بھیا میں کافی اچھی دوستی ہے۔ عید کے دن لیٹ کر ریموٹ تک ہاتھ پہنچانے کی تحریر اور مسجد کے باہر جوتیوں کا جس طرح تذکرہ کیا ابھی تک یاد ہے ، ہر چیز میں مزاح بکھیرتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ان کی طرح لکھ سکوں۔

13. باباجی : فراز بھائی لاہور سے ہیں۔کچھ دنوں پہلے ایک دھاگہ کھول کر تمام محفلین کا شکریہ ادا کیا، پڑھ کر معلوم ہوا محفل اور محفلین سے کتنی محبت ہے فراز بھائی کو۔ ہم جیسوں کی ہمت افزائی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہیں محفل میں دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

14. افضل حسین : ہندوستان کے مشہور معروف شہر کلکتے سے ہیں۔ مزاحیہ کمنٹس زبردست کرتے ہیں۔ میرے اچھے تعلقات ہیں ان سے۔بہت عزت کرتا ہوں اور کافی کچھ سیکھتا رہتا ہوں۔

15. فرخ منظور : یہ صاحب مجھے نہیں جانتے لیکن میں انہیں ان کے کلام کے انتخاب سے پہچانتا ہوں اور عزت کرتا ہوں۔ عمدہ ذوق کے مالک ہیں۔ یوں ہی ہمارے ساتھ اچھی اچھی شاعری شیئر کرتے رہیے فرخ صاحب۔اور ہو سکے تو وقت نکال کر کچھ لکھتے بھی رہا کیجیے گا۔

16. فاتح : محفل کے شاعر ہیں ۔ سائنس میں بے حد دلچسپی ہے۔ ہر چیز کے لیے ثبوت مانگتے ہیں۔ ان کو دیکھ کر مجھے بھی عادت پڑ گئی ثبوت مانگنے کی۔ حال ہی میں انہوں نے سگریٹ کا نیا ورژن محفلین سے شیر کیا ہے جو مجھے بھی پسند آیا ۔ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں ، ایپل کی مارکٹنگ انہیں پسند نہیں۔ کہتے ہیں ، ایپل والے سستا مال مہنگے میں بیچتے ہیں ۔ جس دن اچھا مال کم قیمتوں میں بیچنے لگیں گے تب یہ بھی خریدیں گے۔ ویسے میں بھی ان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، لیکن مشکل ہے کہ ایپل کم قیمتوں پر اچھی چیزیں بیچے۔تکنیکی چیزوں میں دلچسپی کے علاوہ ، اردو زبان کی باریکیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ان کے تبصرے، دوسروں کی طرح میں بھی بڑی دلچسپی سے پڑھتا ہوںَ۔

17. سید ذیشان : لوگ انہیں عروض سافٹویر کے خالق کہتے ہیں۔ محفل پر اکثر آن لائین ہوتے ہیں۔شاعری بھی کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں، عارف صاحب کے ساتھ مل کر جمیل نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ، اپنے پیارے بچے کو نمائدہ تصویر میں لگایا تھا، مجھے اتنی پسند آئی کہ تصویر کو اپنے ڈسکٹاپ پر محفوظ کیا ہے۔

18. زیک : آپ سوچ رہے ہوں گے زیک کیسا نام ہے۔ میں بھی سوچتا تھا یہ بندہ انگریز تو نہیں۔ لیکن انگریز اتنی اچھی اردو تو نہیں بولتے ۔ بعد میں پتا چلا ، ان کا اصل نام زکریا ہے، نبیل بھائی کے علاوہ یہ بھی اردو محفل کے بانی ہیں۔عمراور تجربے میں ہم سے بہت بڑے ہیں۔ یہ رننگ کرنے میں، سائیکل چلانے میں ، کار چلانے میں بہت متحرک ہیں۔ زندگی گزارتے نہیں بلکہ جیتے ہیں۔ امریکہ اور یوروپ کے کئی مقامات کی سیر کر چکے ہیں۔ محفل پر ایک یا دو جملے کا تبصرہ کرتے ہیں۔ شاید وقت کی کمی کے باعث ایسا کرتے ہیں۔ کوئی مذہب کے نام پر سائنس کو بیچ میں گھسیٹتا ہے تو ان کی راڈار میں آجاتا ہے۔

19. @arifkareem سب سےپہلے تو یہ کہوں کہ انہیں ٹیگ کرنا واقعی مشکل کام ہے۔ حال ہی میں جمیل نستعلیق کا تیسرا ورژن محمد ذیشان بھائی کے ساتھ مل کر جاری کیا ہے۔ پرانے رکن ہیں محفل کے۔ سائنس میں کافی دلچسپی ہے۔ اکثر زکریا بھائی سےمختلف موضوعات پر انہیں تبادلہ ئے خیال کرتے پایا گیا ہے ۔ کسی لڑی پر حملے کردیں تو پوری لڑی پر ریٹنگ اور تبصرہ فرما کر دم لیتے ہیں۔ یہ اردو زبان کی بہتری کے لیے اپنا بہت وقت نکالتے ہیں ان کی اردو سے محبت دیکھ کر ہم جناب کو آداب کرتے ہیں ۔

20. محمد تابش صدیقی : اسلام آباد سے ہیں۔ اینڈرائیڈ ایپ ڈیو لپر ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایک اینڈرائیڈ سافٹ ویر علامہ اقبال پر بنا کر محفلیکن سے شیئر کیا، مجھے بہت پسند آیا۔ فی الحال محفل پر متحرک نظر آتے ہیں۔ اچھے کلام کی داد دیتے ہیں۔ اپنے دادا حضرت کی شاعری محفل پر شیر کرتے ہیں۔محفل کے شاعر ظہیر احمد ظہیر صاحب کی شاعری میری طرح یہ بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ویسے میں تو ظہیر احمد ظہیر صاحب کا ذکر کرنا ہی بھول گیامیں :پی

21. راحیل فاروق: یہ بھی بڑی دلچسپ شخصیت ہیں۔ محمد احمد صاحب کی طرح، بزم سخن کے علاوہ جہان نثر میں بھی پائے جاتے ہیں۔ مراسلوں کی مقدار سے زیادہ معیار پر یقین رکھتے ہیں۔ انجناب کچھ عرصے سے محفل پر زیادہ فعال نہیں۔امید کرتے ہیں ایک دفعہ پھر محفل پر نظر آنے لگیں گے۔

22. نایاب : محفل کی واحد شخصیت ہیں جو اتنے پیار و محبت سے پیش آتے ہیں۔ سب محفلین کے لیے ان کے پاس دعائیں ہوتی ہیں۔ان کو اپنے کسی دھاگے میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ یہ سب کو اتنی اچھی دعائیں دیتے ہیں ، اللہ سے دعا ہے وہ تمام دعائیں سب سے پہلے ان کے حق میں قبول ہوں۔

23. محمود احمد غزنوی : دبئی سے ہیں۔ ان کی چھوٹی موٹی مختصر تحریریں پڑھنے میں دلچسپ ہوتی ہیں۔ آج کل محفل پر زیادہ متحرک نہیں ہیں ۔

24. عثمان : کینڈا میں مقیم ہیں۔ بحری جہاز پر سفر کرنا شاید ان کا پیشہ ہے۔ ایک بار بالوں کا ذکر چلا تو میری ان سے گفتگو ہوئی تھی۔ کہہ رہے تھے بال چھوٹے رکھتے ہیں کیوں کہ ان کی جاب میں ٹوپی پہنا ہوتا ہے اس لیے۔ یہ ریشنل باتیں کرتے ہیں اس لیے میں ان کی پوسٹ بڑی دلچسپی سے پڑھتا ہوں ۔

25. حسان خان : کراچی سے ہیں۔ فارس اور فارسی دونوں میں کافی دلچسپی ہے۔ اکثر تصاویر کے سیکشن میں عمدہ تصاویر شیر کرتے رہتے ہیں اور فارسی شاعری میں بھی کچھ نا کچھ لکھتے رہتے ہیں۔

26. لاریب مرزا : ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ۔ کچھ اس طرح ہے ان کے تعارفی دگھاگے کا عنوان۔ کافی لمبا سلسلہ چلا ہے ان کے تعارفی دھاگے کا۔لاہور ، پنجاب سے ہیں اور پیشے سے شاید ٹیچر ہیں۔ سنیما کہانی سنائی تھی ایک دفعہ۔اچھا لکھتی ہیں ۔آج کل محفل پر متحرک ہیں۔

27. نمرہ : محفل کی پرانی ممبر ہیں، پرسوں ان کی تحریر 'سردیوں کی شاموں میں' نظر سے گزری ، بہت خوب لکھا ہے۔ مزید تحریریں پڑھنے کی خواہش ہے۔

28. عمر سیف : شاید پہلے محفل پر ضبط نام سے پائے جاتے ہیں۔ اب عمر سیف سے پہچانے جاتے ہیں۔ بھائی محفل کے پرانے رکن ہیں ، اور بہت پوسٹ کر چکے ہیں۔ شکوہ بس یہ ہے کہ آج کل پہلے جیسے متحرک نظر نہیں آتے ۔

29. عائشہ عزیز : محفل کی چھوٹی بلی۔ مجھے یاد ہے جب میں محفل جوائن کیا تو انہوں نے بہت اچھا استقبال کیا تھا۔ اپنے بھائیوں سے شکایت کرتی ہوئی اردو محفل کی باردہ دری میں کبھی کبھار پائی جاتی ہیں۔

30. فہیم : محفل پر ایک پرانے رکن ہیں فہیم نام کے۔ ان کی پرانے پروفائل پک دیکھا تھا میں نے بڑے بالوں والی۔ ان کے مراسلے نظر سے گزرتے رہتے ہیں۔ امید ہے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر محفل پر نظر آئیں گے۔

31. ناعمہ عزیز : یہ عائشہ عزیز کے تعارف میں لکھا ہے کہ ناعمہ عزیز ان کی بڑی بہن ہیں۔ کچھ زیاد ہ نہیں جاتنا ان کے متعلق میں۔ تحریریں لکھتی ہے فرصت کے لمحات میں۔ ان کی ایک تحریر ، بچپن کی کھٹی میٹھی یادیں پڑھا تھا۔ اچھا لکھتی ہیں ۔

32. سیدہ شگفتہ : محفل کی پرانی رکن ہیں شگفتہ آپی۔ ان سے ایک دو لڑیوں میں بات ہوئی تھی ۔ زین بھائی کی بچی کی پیدائش پر میں نے مبارک باد دینے کے بجائے فقط اتنا لکھا کہ بچی مبارک ہوتی ہے ، اس لیے مجھے مبارک باد دینی کی ضرورت نہیں۔ اس بات پر شگفتہ آپی نے کلاس لی تھی میری۔

33. محمد امین : ان کی پروفائل کے مطابق امین بھائی شمالی کراچی سے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کراچی کے لوگوں کا اردو سے ایک خاص رشتہ ہے۔ یہ محفل کے کافی پرانے رکن ہیں۔ مجھے یاد ہے بہت پیار سے استقبال کیا تھا میرا۔

34. اوشو : میں نے کبھی آپ سے بات نہیں کی۔ لیکن ایک سوال ہمیشہ ذہن میں مسلسل آتا ہے آپ نے بھگوان رجنیش کے نام سے کیوں جوائن کیا اور ان کی تصویر کیوں لگاتے ہیں۔

35. قیصرانی : قیصرانی بھائی کا اصل نام منصور ہے۔ بہت اچھے محفلین ہیں۔ سب لوگ ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ۔ کچھ دن پہلے بہت شاندار استقبال کیا گیا ان کا ۔ لیکن اس کے باؤجود پہلے جیسے متحرک نہیں ہیں۔ میری ان سے گزارش ہے کہ محفل پر آتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی آپ سے کچھ سیکھنے ملے ۔

36. ایچ اے خان :پرانے اور قابل رکن ہیں محفل کے۔ کثیر منفی درجات میں سب سے اول مقام حاصل ہےجناب کو۔انہوں نے کہیں کہا ہے کہ کسی نے ان سے ریٹنگ دینے کے اختیارات چھین لیے ہیں ورنہ یہ بھی سب کو اپنی پوزیشن تک لا کھڑا کرتے ۔

37. ناصر رانا : حال ہی میں محفل جوائن کیا ہے۔کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے جناب کو۔ ان کی پرانی نمائندہ تصویر میں نے دیکھ رکھی ہے۔ ایسا لگتا تھا جیسے کام کے وقت چپکے سے محفل میں وقت گزارنے آ جاتے ہیں۔پتا نہیں کیا ہے حقیقت۔ بہر حال محفل میں خوب صورت اضافہ ہیں۔

جن محفلین کا میں نے ذکر نہیں کیا ، وہ یہ نا سمجھیں کہ میں نے یاد نہیں رکھا، بس فہرست اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ ایک پوسٹ میں سب کچھ لکھنا مشکل ہے۔ میں کوشش کروں گا باقی محفلین جنہیں میں جانتا ہوں ان کا ذکر خیر بھی جلد کروں ۔

 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
زبردست الہلال بھائی۔ بہت اچھے انداز میں تعارف کروایا ہے محفلین کا۔ ایسی تحریروں سے محفلین کے متعلق زیادہ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
بہت اچھے میاں الہلال۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ اتنے عرصے سے محفلین ہیں۔ اس لحاظ سے تو ہمارے بھائی جان ہوئے۔ :LOL:
 

فاتح

لائبریرین
محفلین کی ایسی حقائق پر مبنی خاکہ کشی کی ہے کہ اس لڑی کو محفل کے قوانین کی طرح ہر مبتدی کے لیے پڑھنا لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔ :laughing:
 

باباجی

محفلین
بہت بہت شکریہ الہلال بھائی
میرے خیال میں تمام مھفلین کو ایسا لکھنا چاہیئے کہ باقی محفلین ان کی نظر میں کیسے ہیں
آپ کی محبت کا بہت شکریہ ۔۔ کہ محبت کے لیئے چند الفاظ یا سطور ہی بہت ہوتی ہیں لمبے چوڑے بکھیڑے کی ضرورت ہی نہیں
 
بہت شکریہ الہلال بھائی، آپ کی محبت ہے.
لگے ہاتھوں تصحیح کرتا چلوں، کہ بنیادی طور پر اینڈرائڈ ڈویلپر نہیں ہوں. ابھی تک وہی ایک اینڈرائڈ ایپلیکیشن بنائی ہے. پروفیشنلی جاوا ڈویلپر ہوں. :)
 

فاتح

لائبریرین
خوب گہری نظر سے لکھا آپ نے جناب۔
اور اپنے متعلق پڑھ کر لگا شاید میں بھی سٹھیا گیا ہوں :)
یہ حصہ پڑھ کر تو مجھے بھی لگا تھا کہ یہ کس پیر فرتوت کا تذکرہ ہے۔
محمد وارث۔۔۔ ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو اس عمر کے آدمیوں میں پائی جاتی ہیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
5. نور سعدیہ شیخ : پروفائل کے مطابق مئی 2014 میں محفل جوائن کیا ہے۔میرا ماننا ہے یہ شاعری کے نام پر نثر لکھتی رہی ہیں،اور نثر کے نام پر پتا نہیں کیا لکھتی رہی ہیں ۔ فلسفہ ، منطق سائنس ، تاریخ اور نا جانے کن کن موضوعات میں محترمہ کی دلچسپی ہے ۔پرسوں، انہوں نے مغلیہ دور کی فیس بک ٹائم لائن بنائی ہے ۔ کافی دلچسپ انداز میں تاریخ سمجھائیں ہیں۔ ویسے میں ان کی تعریف کرنےکے بجائے طنز ہی کرتا رہا ہوں ، اس لیے اوپر لکھی باتوں پر یقین مت کیجیے گا۔
اپنے متعلق تاریخ پر سنِ پیدائش کا گُمان ہوا ہے ۔ میری تحاریر کا خاصا اثر لیتے غالبا لکھنا شُروع کیا ہے ۔ میں یقیناً طنز نہیں کرتی ;):laughing:
بہت خُوب نہیں بلکہ خوب تر لکھا ہے بلکہ کافی گہرا لکھا ہے ۔ اسی طرح میری تعریف میں چار چاند لگاتے چار کا چمکتار دکھا تے بہت اچھے لگے ہیں ۔ شروع میں سوچتی رہی کہ تبصرہ کیا کروں پھر سوچا تحریر کی تعریف کر ہی دوں :applause:
 

سارہ خان

محفلین
الہلال بہت خوب ۔۔ مشاہدہ اچھا ہے آپ کا ۔۔ :) کم الفاظ میں بہت اچھا لکھا ہے سب کے لیئے ۔۔ :thumbsup2::thumbsup2:

یہ بہت مزے کا لکھا ہے:
کسی لڑی پر حملے کردیں تو پوری لڑی پر ریٹنگ اور تبصرہ فرما کر دم لیتے ہیں۔
زندگی گزارتے نہیں بلکہ جیتے ہیں۔
جو بھی جملہ لکھتے ہیں ، وہ معیار بن جاتا ہے ہم جیسوں کے لیے۔
جس دن اچھا مال کم قیمتوں میں بیچنے لگیں گے تب یہ بھی خریدیں گے۔
سنجیدہ ہیں اور رعب دار ہیں۔ ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو اس عمر کے آدمیوں میں پائی جاتی ہیں۔
:D:D
""
عمر سیف کے بارے میں جو لکھا کہ "بہت پوسٹ کر چکے ہیں " تو آپ کو نہیں پتا ہوگا کہ اس بہت پوسٹنگ میں آدھی پوسٹس ہونگیں "مبارک ہو " یا "کوئی گل نئیں " :p:LOL:
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
19. @arifkareem سب سےپہلے تو یہ کہوں کہ انہیں ٹیگ کرنا واقعی مشکل کام ہے۔ حال ہی میں جمیل نستعلیق کا تیسرا ورژن محمد ذیشان بھائی کے ساتھ مل کر جاری کیا ہے۔ پرانے رکن ہیں محفل کے۔ سائنس میں کافی دلچسپی ہے۔ اکثر زکریا بھائی سےمختلف موضوعات پر انہیں تبادلہ ئے خیال کرتے پایا گیا ہے ۔ کسی لڑی پر حملے کردیں تو پوری لڑی پر ریٹنگ اور تبصرہ فرما کر دم لیتے ہیں۔ یہ اردو زبان کی بہتری کے لیے اپنا بہت وقت نکالتے ہیں ان کی اردو سے محبت دیکھ کر ہم جناب کو آداب کرتے ہیں ۔
بہت شکریہ۔ اصل میں زیک سے ہمارا تبادلہ خیال قریباً ایک جیسی ہم خیالی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن وہ یہ ماننے کو قطعی تیار نہیں :)
 

سید ذیشان

محفلین
الہلال بہت خوب ۔۔ مشاہدہ اچھا ہے آپ کا ۔۔ :) کم الفاظ میں بہت اچھا لکھا ہے سب کے لیئے ۔۔ :thumbsup2::thumbsup2:

یہ بہت مزے کا لکھا ہے:





:D:D
""
عمر سیف کے بارے میں جو لکھا کہ "بہت پوسٹ کر چکے ہیں " تو آپ کو نہیں پتا ہوگا کہ اس بہت پوسٹنگ میں آدھی پوسٹس ہونگین "مبارک ہو " یا "کوئی گل نئیں " :p:LOL:
اس معاملے میں "ضبط" سے کام لینا ہوگا۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت سادہ بہت مختصر مگر
حرف حرف مہکتا ہوا ادب و احترام و خلوص سے
سدا ہنستے مسکراتے یونہی خلوص بھرے لفظوں سے خوشبو بکھیرتے رہیں ۔ آمین
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ الہلال صاحب۔۔۔ مختصر اور اعلیٰ۔۔۔ اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی پتا چلا کہ آپ مجھ سے بھی پرانے محفلین ہیں۔ زبردست مشاہدہ۔۔۔۔ بہترین

میرا ماننا ہے یہ شاعری کے نام پر نثر لکھتی رہی ہیں،اور نثر کے نام پر پتا نہیں کیا لکھتی رہی ہیں ۔
اعلی۔۔۔۔

تو یہ جناب نے پوچھ لیا، کیا صرف سننے میں اچھا ہے، دیکھنے میں اچھا نہیں لگتا ؟ اب میں کیا جواب دیتا ، جبکہ میں نے ساہیوال کبھی دیکھا ہی نہیں ۔
ہاہاہاہاااا۔۔۔۔ کمال۔۔۔ کیا بےساختگی ہے۔۔۔

ان تمام خوبیوں کے مالک ہیں جو اس عمر کے آدمیوں میں پائی جاتی ہیں۔
بہترین۔۔۔۔

شاعری اور نثر میں بیک وقت گرفت ہے۔ میں زیادہ محفلین کو نہیں جانتا جو شاعری کے ساتھ اچھا لکھ سکتے ہوں۔
کوئی شک۔۔۔

میری خواہش ہے کہ ان کی طرح لکھ سکوں۔
خوفِ خدا کرو۔۔۔ کیوں اپنی جان کے دشمن بنے ہو میاں۔۔۔۔ اچھا بھلا لکھتے ہیں آپ۔۔۔۔

شاعری بھی کر لیتے ہیں۔
ہاہاہاہااا۔۔۔۔ لیول کر دیا۔۔۔ سید ذیشان

کسی لڑی پر حملے کردیں تو پوری لڑی پر ریٹنگ اور تبصرہ فرما کر دم لیتے ہیں۔
ان صاحب کی لشکر کشی کی عادت جاتی نہیں۔۔۔ :)

مراسلوں کی مقدار سے زیادہ معیار پر یقین رکھتے ہیں۔
کوئی شک۔۔۔۔

سنیما کہانی سنائی تھی ایک دفعہ۔
یہ داستاں۔۔۔۔

میں کوشش کروں گا باقی محفلین جنہیں میں جانتا ہوں ان کا ذکر خیر بھی جلد کروں ۔
منتظر۔۔۔
 
Top