محبت ہوتو ایسی، سکاٹش جوڑے نے پالتو کتوں کو بچاتے ہوئے جان دیدی

عثمان رضا

محفلین
روزنامہ جنگ 14 مئی​

گلاسگو(طاہر انعام شیخ: نمائندہ جنگ)کتے کی انسان سے وفاداری اگر ضرب المثل ہے تو ایسے انسان بھی موجود ہیں جو کتوں کی محبت میں اپنی جان بھی نثار کرنے سے دریغ نہیں کرتے، سکاٹ لینڈ میں ایک میاں بیوی اپنے پالتو کتوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے خود ڈوب کر زندگی کی بازی ہار بیٹھے، واقعات کے مطابق ائر شائر کے 33 سالہ ویڈن اور 30 سالہ لارا نے گھر میں تین کتے پالے ہوئے تھے، جن کے ساتھ چہل قدمی کے لیے وہ روزانہ گھر کے قریبی دریا کے کنارے جاتے، گذشتہ روز دونوں میاں بیوی اپنی دس ماہ کی بچی کے ہمراہ حسب معمول دریا کے کنارے سیر کررہے تھے کہ کتے کھیلتے کھیلتے اچانک پانی میں اترگئے لیکن اس بار گذشتہ چند روز کی مسلسل بارشوں کی وجہ سے پانی کا بہاؤ خاصا تیز تھا، کتے پانی کا بہاؤ برداشت نہ کرسکے اور پانی ان کو بہا لے جانے لگا، ویڈن اور لارا نے جب اپنے پیارے کتوں کو ڈوبتے دیکھا تو دونوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، بچی کو کنارے پر ہی چھوڑا اور خود کتوں کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگیں لگادیں لیکن تیز پانی کی وجہ سے ان کے بھی پاؤں اکھڑ گئے اور وہ جان بچانے کی کوشش میں ہاتھ پاؤں مارنے لگے، ایک راہ گیر نے انہیں زندگی موت کی کشمکش میں دیکھ کر فوراً ایمرجنسی سروسز کو فون کیا فوراً ہی ایمبولینس، پولیس اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ گئے وقوعہ سے تھوڑی دور لارا بے ہوشی کی حالت میں مل گئی، اسے فوراً کلمارنک کے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جاسکی، رات گئے تک لارا کے خاوند ویڈن کا کچھ پتہ نہ چل سکا، صبح کے وقت ہیلی کاپٹروں، غوطہ خوروں اور کتوں کی مدد سے دوبارہ تلاش شروع کی گئی تو دس بجے صبح پانی میں ویڈن مردہ حالت میں پایا گیا، دونوں کتوں کی لاشیں بھی پانی سے برآمد ہوگئی ہیں، ویڈن کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک اچھا تیراک تھا، ویڈن اور لارا کی معصوم بچی اب ان کے رشتہ داروں کے پاس ہے۔
 

arifkarim

معطل
بہت افسوس ناک خبر ہے۔ خیر اس قسم کا واقعہ پاکستان میں بھی ہوا ہے۔جب ایک مرغی کی جان بچاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد موت کے کوئیں کو جان دے بیٹھے!
 
Top